کرنی ھے تعریف آپ کی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرذوق احمد

محفلین
آپ نے لکھ دیا نہ بہنا ۔۔۔۔ ویسے وہ کیا بن رہا تھا ،،ھاھاھاھاھا ،، ابھی میں نے خود پڑھا ہے تو مجھے ہنسی آ رہی ہے،، میں نے کہاتھا کہ آپ سے زیادہ غلطیاں میں کرتا ہوں۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
دیکھا نہ پھر ہو گئی ،،میرا مطلب بھی یہی ہے کہ غلطی ہو جاتی ہے ۔۔
خیر میں نے آپ کے لئے چائے کا بنا لیا ہے مگر سمجھ نہیں آرہی کہ محفل میں کیسے لاؤں ۔۔۔۔آپ کو پتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے دیکھنے میں چائے ہی لگ رہی ہے ،، مگر اب آپ پی کر ہی فیصلہ کریں۔یعنی جو آپ بنائی گی وہ سمجھیں گا کہ میری طرف سے ہی ہے ، کیونکہ مجھے یہاں تصویر اپلوڈ کرنی نہیں آتی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی!

اس بار باری ہے فہیم بھائی کی۔ فہیم بھائی عرصہ دراز سے محفل کے ہردلعزیز رکن رہے ہیں۔ حساس شخصیت ہیں اس لئے کبھی کبھی جذباتی ہو جاتے ہیں تو قابل دید ہوتے ہیں۔ محفل میں اپنی کھوجی طبیعت کے چلتے جاسوس کہلاتے ہیں۔ فورم کی نئی اور خفیہ چیزوں کو اچانک یوں سامنے لا پٹختے ہیں کہ بس حیران ہوتے ہی بنتی ہے۔ بالوں کے ساتھ موصوف کا کچھ ایسا رشتہ ہے کہ زندگی کے ادوار عمر کے بجائے بالوں سے ماپتے ہیں۔ عام زندگی میں ذمہ دار ذمہ دار سے لگتے ہیں۔

:) :) :)
:grin: :grin: :grin:
 
اگر یہ فرزوق بھائی وہی ہیں جن کا نام چند روز قبل تک انگلش میں‌تھا تو ان کی بھی تھوڑی سی تعریف کر دوں۔

ان سے کبھی ڈائریکٹ گفتگو نہیں رہی لیکن ان کے پیغامات ہمیشہ پڑھتا ہوں۔ ان کی خوش بختی ہے کہ کم عمر میں ہی اردو محفل سے آشنا ہو گئے اور یہاں سے کافی کچھ سیکھا ہوگا۔ بڑوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ رفیق حیات کی تلاش میں اس وقت سے ہیں جب کہ ان میں پختگی نہیں‌تھی۔ خوش مزاج اور دلچسپ آدمی ہیں۔ طبیعت بھی خوب حساس پائی ہے۔

ویسے جس پیغام کے حوالے سے کہا ہے کہ میں نے خوشی اپیا کو لڑاکی کہا ہے اس کے "نا" ہونے کے امکان "محفل کی لڑاکی شخصیت" والے دھاگے میں‌ہیں۔ ویسے میری یاد داشت کے مطابق میں نے اس سلسلے میں کچھ لکھا ہی نہیں۔ اور اگر خوشی اپیا یا کسی اور کے بارے میں‌ میں نے ایسا کچھ لکھا بھی ہوگا تو یقیناً اس وقت افیون یا بھنگ کے زیر اثر رہا ہوں گا۔ :)
 

فرذوق احمد

محفلین
شکریہ بھائی کیا بات میں تو گویا گنگا نہا آیا، اتنی تعریف بہت بہت بہت نوازش شکریہ آپکا۔۔

اور رہی لڑاکی شخصیت والی بات تو میں آپا خوشی سے بھی اور آُ سے بھی معذرت کے ساتھ وہاں دراص‌ل کسی مہوش صآحبہ کا نام لکھا تھا ،،،،، سوری سوری سوری ؟؟؟؟؟؟؟؟ پلیززززززززززز معافی
 
فرذوق میاں سوری کہنے والی کوئی بات نہیں ہم پوری طرح لطف اندوز ہوئے تھے آپ کی بات سے۔ ویسے ہم سوچ تو رہے تھے کہ آخر ہمیں یاد کیوں نہیں آ رہا کہ اس دن افیون کے زیر اثر کچھ لکھا بھی تھا اور اس کے بعد مزید متحیر ہوئے کہ یہ بھی یاد نہیں آ رہا تھا کہ ہم نے افیون کب کھائی تھی؟ :)
 

فرذوق احمد

محفلین
ویسے یہ افیون کس بلا کا نام ہے ،، چرس بھانگ وغیرہ کا نام تو سنا ہے مگر یہ ۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے کوئی نئی چیز نکل آئی ہے ؟
اور میری باتوں سے خوش ہوتے رہا کریں کیا پتا کل ہو نہ ہو:)
 

فہیم

لائبریرین
یہ دھاگہ چونکہ خوشی بہن نے شروع کیا تو ان کے بارے میں ہی کچھ لکھنے کی ٹوٹی پھوٹی کوشش کرتے ہیں۔


خوشی جی کو فرسٹ ٹائم ہماری اردو فورم پر دیکھا تھا۔
ماشاءاللہ وہاں ان کی پوسٹس کرنے کی رفتار جیٹ‌ طیارے جیسی تھی۔
لیکن وہاں‌ شاید یہ زیادہ کسی سے باتیں نہیں کرتی تھیں۔
کیوں‌ وہاں زیادہ تر پوسٹس تو گانوں کے دو بول۔ کسی فلم کا نام۔ کسی بندے/بندی کا نام اور اسی طرح کی ہوتی تھیں۔
پھر خوشی جی کی محفل میں آمد ہوئی یہاں شروع میں ان کا رویہ بڑا ریزو سا ہوتا تھا۔
ہر کسی پر شک کرنا، ہر کسی کی ہر بات کو پہلے جھوٹ ہی سمجھنا۔(ایسا میرا اندازہ ہے) (اور دوسرا اندازا یہ کہ شاید خوشی جی کو انٹرنیٹ کو لے کر محفل سے پہلے کوئی اچھے تجربے نہیں ہوئے)
اس لیے یہاں بھی لوگ ان کو ٹیڑھے نظر آتے تھے۔
کوئی ہلکا سا مذاق میں کچھ لکھے تو خوشی جی بجائے خوشی خوشی جواب دینے کے بھڑک اٹھتی تھیں۔
خود میرے ساتھ کئی بار ایسا ہوچکا ہے اور پھر میں کان پکڑ کر یقین دلانے کی کوشش کرتا تھا کہ نہیں میرا مطلب وہ نہیں جو آپ نے سمجھا:)
لیکن پھر آہستہ آہستہ خوشی جی محفل میں گھلتی ملتی گئیں۔ یہاں کے لوگوں کے مزاج کو بھی انہوں نے بخوبی سمجھ لیا۔
تو ان کی یہی تعریف کہ اب بات منہ سے بعد میں نکلے لیکن یہ پہلے ہی سمجھ جاتیں ہیں کہ مطلب کیا ہے:)
اور اب خود بھی خوشی خوشی رہتی ہیں اور دوسروں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ‌ بکھیرتی رہتی ہیں:)

اور اب ان کی محفل میں آمد کے ساتھ ہی یہ دھن بج اٹھتی ہے۔
آئی رے آئی رے آئی
آئی رے آئی رے آئی
خوشی آئییییییی:)
 

فرذوق احمد

محفلین
واہ جی واہ فہیم بھائی آپ نے آپا کی خوب تعریف کی یقیناََ وہ بہت خوش ہو گی ۔۔

لیکن آپ بھی تو ماشاءاللہ تعریف کے قابل ہیں ۔۔ کیونکہ تعریف وہی کرتا ہے جو خود تعریف کے قابل ہوتا ہے ۔۔۔ اپ بہت بہت بہت بہت بہت بہت اچھے اور سچے ہو
ہیٹس آف تو یو
 

شمشاد

لائبریرین
کام کیا ہونا ہے، بس چائے ہی پینی ہوتی ہے جو کہ آجکل کی بہنیں کم ہی بنا کر دیتی ہیں۔

اگر بنا دیں تو ساتھ میں اتنی فرمائشیں کر دیتی ہیں کہ بندہ ہوٹل سے جا کر پی آئے تو فائدے میں رہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں ایسی بہنوں میں نہیں ہوں جی کیونکہ مینوں پتا ہوندا وا جے میں کوئی فرمائش کیتی وی تے پوری نہیں ہونی۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top