کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم پاکستانیوں نے تو کورونا کا نام بھی ایک ڈیڑھ سال سے نہیں سنا، یاد بھی نہیں رہا کہ یہ کیا بلا تھی۔ ھاھا۔
پاکستانیوں کی کیا بات ہے!!
جب نام سن رکھا تھا تب بھی ایک دوسرے کا ماسک ادھار لے کر کام چلا لیتے تھے ۔ (کئی پیارے ہم وطن)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں تو سی ڈی سی کی سفارشات پر عمل کر رہا ہوں۔

اسی طرح شنگلز شاٹس بھی لگوا لی تھیں اور پی سی وی بھی
اچھا کرتے ہیں بالکل اور کرنا بھی چاہیے جتنا ممکن ہو۔
صحت مند زندگی کی نیک خواہشات۔
اللہ تعالی سیئ الاسقام (بڑے برےامراض )سے محفوظ رکھے۔
 
فاخر رضا

محفلین
اسپتال میں اکا دکا کیس ابھی تک آرہے ہیں. ظاہر ہے کہ ان کے داخلے کسی اور باعث ہوتے ہیں، جب ٹیسٹ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ کووڈ ہے. پھر ہماری شامت آتی ہے.
ایک آدھ کیس سچ مچ کووڈ کا آیا مگر آکسیجن پر آنے کے باوجود بچ کے چلے گئے.
خدا کا شکر ہے اب خوف کا وہ عالم نہیں رہا.
میری پانچ تو ہوچکی ہیں. اب نئی والی کا انتظار ہے، ورنہ چھ ماہ پر پرانی والی ہی لگوا لوں گا
ہمیں اتفاق سے ہیپاٹائٹس کے antibody titre بھی کروانے کا حکم آیا ہے. ہوسکتا ہے اس کا بوسٹر بھی لگوانا پڑے. مگر chances کم ہیں. Exposure تو ہوتا ہی رہتا ہے اس لیے شاید titre مناسب سے زیادہ ہی ہوں گے
آپ لوگ tetanus کی ویکسین دس سال میں ایک مرتبہ لگوا لیا کیجیے، اس طرح عام چوٹ کے بعد جو سڑک پر لگتی ہے آپ کو رش نہیں کرنا پڑے گا
پولیو کی صورتحال ابھی تک ویسی ہی ہے. شکیل آفریدی کے چکر میں اس پولیو سے نجات نہیں مل پارہی.
آج تک کے لئے اتنا ہی.
 
سیما علی

لائبریرین
آپ لوگ tetanus کی ویکسین دس سال میں ایک مرتبہ لگوا لیا کیجیے، اس طرح عام چوٹ کے بعد جو سڑک پر لگتی ہے آپ کو رش نہیں کرنا پڑے گا
درست کہا آپ نے۔ہم سفر سے پہلے بھی اپنی فلو ویکسین ضرور لگواتے ۂیں اور تمام ٹیسٹ بھی ۔۔۔
کیسے مزاج ہیں آپ زیارتوں سے کب واپس تشریف لائے آپکوناشتے پہ یاد کیا ۔۔ان شاء اللہ دوبارہ ملتے ہیں ۔۔۔
 
جی ایک ہفتے پہلے. مگر وہاں بھی ڈیوٹی پر ہی تھا. پول نمبر 212
 
زیک

مسافر
اسپتال میں اکا دکا کیس ابھی تک آرہے ہیں. ظاہر ہے کہ ان کے داخلے کسی اور باعث ہوتے ہیں، جب ٹیسٹ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ کووڈ ہے. پھر ہماری شامت آتی ہے.
بیٹی کے کالج کا نیا سمسٹر شروع ہوا تو سٹوڈنٹس میں کووڈ کافی پھیلا۔ زیادہ تر کو فلو قسم کے سمپٹمز تھے۔ شاید ایک کو ای آر جانا پڑا۔
ہمیں اتفاق سے ہیپاٹائٹس کے antibody titre بھی کروانے کا حکم آیا ہے
کچھ سال پہلے ڈاکٹر کے حکم پر کروائے تھے۔ سب نیگیٹو۔
آپ لوگ tetanus کی ویکسین دس سال میں ایک مرتبہ لگوا لیا کیجیے
میرے جیسے انسان کو اسے ہمیشہ کرنٹ رکھنا پڑتا ہے۔ آخری پانچ سال پہلے لگوائی تھی۔
 
فاخر رضا

محفلین
بیٹی کے کالج کا نیا سمسٹر شروع ہوا تو سٹوڈنٹس میں کووڈ کافی پھیلا۔ زیادہ تر کو فلو قسم کے سمپٹمز تھے۔ شاید ایک کو ای آر جانا پڑا۔

کچھ سال پہلے ڈاکٹر کے حکم پر کروائے تھے۔ سب نیگیٹو۔

میرے جیسے انسان کو اسے ہمیشہ کرنٹ رکھنا پڑتا ہے۔ آخری پانچ سال پہلے لگوائی تھی۔
I think everyone need to keep vaccination status updated. You must be doing it because of cycling and hiking I believe
 
زیک

مسافر
ہم سفر سے پہلے بھی اپنی فلو ویکسین ضرور لگواتے ۂیں
فلو شاٹ ہر سال لگوانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس سال تو آتے ہی ستمبر کے شروع میں لگوا لی۔

سفر کے لئے ایک زمانے میں ییلو فیور کی ویکسین بھی لگوانی پڑی تھی۔ اور پاکستان جانے سے پہلے ٹائیفائڈ ویکسین بھی کھایا کرتا تھا۔
 
زیک

مسافر
ہمیں اتفاق سے ہیپاٹائٹس کے antibody titre بھی کروانے کا حکم آیا ہے

کچھ سال پہلے ڈاکٹر کے حکم پر کروائے تھے۔ سب نیگیٹو۔
ابھی خیال آیا کہ یہ اینٹی باڈی ٹیسٹ نیگیٹو کیوں آیا کہ میں نے تو پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے عام ہونے کی وجہ سے کافی سال پہلے اس کی ویکسین بھی لگوائی تھی۔
 
Top