کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

سید عاطف علی

لائبریرین
میری دوسری خوراک پہلی جون کو تھی اور تیسری خوراک کی اہلیت کی تاریخ پچیس دسمبر آئی ہے ۔
لیکن دسمبر اور جنوری پاکستان میں گزرارنے کا ارادہ ہے ۔ سو تیسری شاید فروری میں ہو ۔
 

وجی

لائبریرین
جناب ہمیں رشیئن ویکسین لگی تھی کوئی مہینہ پہلے لیکن دوسری خوراک لگانے گئے تو پتہ چلا کہ رشیئن ویکسین کی دوسری خوراکیں تو پاکستان میں آئیں ہی نہیں ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جناب ہمیں رشیئن ویکسین لگی تھی کوئی مہینہ پہلے لیکن دوسری خوراک لگانے گئے تو پتہ چلا کہ رشیئن ویکسین کی دوسری خوراکیں تو پاکستان میں آئیں ہی نہیں ہیں۔
دوسری امریکی لگوا لیں ۔ آپ کے اندر ایک سرد جنگ برپا ہو جائی گی ۔(یہ تو ازراہ تفنن بات تھی)
مجھے بھی یہاں دو مختلف لگی ہیں ۔ جو ڈاکٹر ز مشورہ دیں وہی لگوالیں اگر ٹائم ہو جائے تو ۔
 

زیک

مسافر
جناب ہمیں رشیئن ویکسین لگی تھی کوئی مہینہ پہلے لیکن دوسری خوراک لگانے گئے تو پتہ چلا کہ رشیئن ویکسین کی دوسری خوراکیں تو پاکستان میں آئیں ہی نہیں ہیں۔
مکس اینڈ میچ اب کافی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ فائزر لگوا لیں لیکن ایک آدھ ماہ بعد۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ دو ماہ کی چھٹیاں
یونہی کہہ لیں ! منیجر دسمبر کے ورک فرام ہوم پر قدرے آسانی سے راضی ہو گیا ۔اور جنوری چھٹی ۔
اور جن کی دو خوراکیں یہاں سعودیہ مین ہو گئیں ۔ ان پر سفر کرنا ذرا سہل ہو گیا ۔ جانے اور آنے پر پی سی آر ۔ اور بس۔
 

زیک

مسافر
پاکستان کی سرکاری اموات اور زائد اموات کے تخمینہ میں بہت فرق ہے
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
سرکاری ٹیلی فون کا بھولنا تو انسانی خطا شمار کیا جا سکتا ہے۔
لیکن ایسے حالات میں جب کیسز بڑھ رہے ہیں اور حکومت مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کر رہی ہے، وہاں رول ماڈل بننے کی بجائے پابندیوں کو نظر انداز کرنا سنگین غلطی ہے۔
 
مجھے ایسٹرا زنییکا کی پہلی ڈوز مئی میں لگی تھی، دوسری کے لیے پیغامات اگست میں آنے شروع ہوئے ۔ ہر دوسرے چوتھے روز پیغام آجاتا لیکن تحصیل بھر میں کہیں بھی دستیاب نہیں تھی۔ ہیلپ سینٹر اور ہیلتھ ہیلپ لائین پر کالز کرنے کا بھی کوئی امید افزا پیغام نا مل پایا۔

کسی اور کمپنی کی ڈوز کی بات کی تو تو پیرا میڈیکس نے انکار کر دیا کہ ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ دو تین سینٹرز سے کورے جواب مل جانے اور کم و بیش چار ماہ کے انتظار کےبعد آخر مجھے دیسی حربوں میں سے ایک استعمال (سفارش) کرنا پڑ گیا۔

پھر گمشدہ ایسٹرا زینیکا مل گئی۔ فون پر تفصیلات لیکر انٹریاں ہوئیں اور ویکسین اور سرنجز بھی گھر دے کر گئے۔
 
Top