کرکٹ ورلڈ کپ 2007

پاکستانی

محفلین
سری لنکا نے انڈیا کو 69 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے۔
انڈیا کا کوئی بھی بلے باز سری لنکا کے بولروں کا جم کر سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کپتان ڈراوڈ 60 رنز کے ساتھ اور وریندر سہواگ 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر مرلی دھرن تھے جنہوں نے 41 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لیکن واس، ملنگا، فرنینڈو،
اتھاپا، گنگولی اور تندولکر بیٹنگ میں بری طرح ناکام رہے اور سری لنکان بولروں کا سامنا نہ کر پائے۔
آخر میں انڈیا کی امید دھونی پر تھی لیکن وہ بھی مرلی دھرن کی گیند پر صفر پہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اس سے پہلے یوراج سنگھ بھی ایک مشکل رن بناتے ہوئے رن آؤٹ ہوئے۔
 

بدتمیز

محفلین
دل کو نہ جانے کیوں خوشی ہوئی۔ شائد اب یہاں ورلڈ کپ کے ذکر پر شرمندہ نہیں ہونا پڑے گا :twisted:
 

سارا

محفلین
میرا خیال ہے کہ بنگلہ دیش اور برمودا کے میچ کے بعد فیصلہ ہو گا بھارت کا۔۔۔۔
 

برادر

محفلین
میرا خیال ہے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر ہمیں بہرحال شرمندگی ہونی چاہیئے۔

قطع نظر اسکے کہ دوسری ٹیموں کے ساتھ کیا حشر ہوا ۔ ہمیں صرف اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی اصلاح کرنا چاہیئے۔
 

فہیم

لائبریرین
ہونہہ
ایشین ٹائیگرز

ویسے حیرت ہے اتنی خطرناک بیٹنگ لائن ہوتےہوئے بھی انڈیا کا یہ حال ہوا۔
دس دفعہ ڈول کر(ٹنڈولکر) بھی کچھ نہیں کرپایا۔اس کو بھی اب کرکٹ کو الوداع کہدینا چاہیے۔
ویسے اگر برمودا بنگلہ دیش کو ہرادیتا ہے تو انڈیا سپر 8 میں چلاجائے گا۔
لیکن اس کے چانسس کم ہیں۔
لیکن کرکٹ بائے چانس۔
جب پاکستان آئرلینڈ سے ہار سکتا ہے
تو کیا بنگلہ دیش برمودا سے نہیں ہار سکتا۔
 

امن ایمان

محفلین
ہاہاہاہا ٹھیک کہا۔۔۔۔۔

ایک کمینی سی خوشی ۔۔۔ :) ۔۔۔میں بھی بہت خوش ہوں۔۔۔بہت دل لگا کے سری لنکا کے لیے دعا کی تھی۔ :D
 

راج

محفلین
کیا اب بھی عوام کو انڈیا سے اُمید ہے کہ وہ سوپر 8 میں جائے - کم سے کم مجھے تو بالکل نہیں ہے- میں چاہتا بھی نہیں کہ وہ جائے - کیونکہ وہ اس لائق ہے ہی نہیں کہ سوپر 8 کی بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرے-
ورنہ ہمیں تو نہیں دوسری سبھی ٹیموں کو شرمندگی ہوگی کہ ہم کیوں ایسی بیہودہ ٹیم سے کھیل کر وقت برباد کررہیں ہیں-

انہیں تو صرف ہوم ٹیم رنجی کے لئے ہی کھیلنا چاہئے - وہی ان کی بہترین جگہ ہے- ورلڈ کپ نہیں-
اور اگر پھر بھی ورلڈ کپ میں جانے کی اتنی ہی خواہش ہے تو نئے لڑکوں کے ساتھ فریش ٹیم بنائی جائے - انڈیا اور پاکستان دونوں کے لئے میری تو یہی رائے ہے-
 

پاکستانی

محفلین
انڈیا کی اگر بیٹنگ اور باؤلنگ لائن دیکھی جائے تو میری خیال سے یہ ایک ٹاپ کلاس ٹیم ہے، مگر پاکستانی ٹیم کے طرح اس میں بھی ‘مچھڈ‘ کھلاڑی ہیں۔
کرکٹ بائی چانس اپنی جگہ مگر کھلاڑیوں میں کھیل کا جذبہ بھی تو ہونا چاہیے۔


۔۔۔۔۔۔۔​

خود تو ڈوبے ہیں تمہیں بھی لے ڈوبیں گے والا رویہ میرے خیال سے اب ختم ہونا چاہیے، ویسے بھی کسی کے لئے بُری دعا مانگنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ کمینی خوشیوں سے بہتر ہے اصلی، ذہنی اور روحانی خوشیاں حاصل کرنے کی تگ و دو کرنی چاہیے۔
 

امن ایمان

محفلین
پاکستانی نے کہا:
خود تو ڈوبے ہیں تمہیں بھی لے ڈوبیں گے والا رویہ میرے خیال سے اب ختم ہونا چاہیے، ویسے بھی کسی کے لئے بُری دعا مانگنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ کمینی خوشیوں سے بہتر ہے اصلی، ذہنی اور روحانی خوشیاں حاصل کرنے کی تگ و دو کرنی چاہیے۔

:oops:

پاکستانی بھائی میں نے بری دعا تو نہیں مانگی تھی۔۔۔سری لنکا کے جیتنے کی ہی تو دعا مانگی تھی۔
 

عمر سیف

محفلین
سنا ہے 5 ارب ڈالر کا جوا لگا ہے بنگلہ دیش اور برمودا کے میچ پر۔
80 فیسد سپانسر بھی انڈیا کے ہی ہیں۔ سٹے باز برمودا کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

پر اُمید ہے انشاءاللہ بنگلہ دیش جیتے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بارش کی وجہ سے بنگلہ دیش اور برمودا کا میچ دیر سے شروع ہوا۔ اب 41 اوور کا میچ ہے، برمودا نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 اوور میں 6 سکور بنائے ہیں اور ان کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔
 
Top