کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی جی جنوبی افریقہ کی ٹیم کیا جیتی ہے۔

اتنے پریشر میں تو سب کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں

اشیش نہرہ کو تو آج ہندوستانی ٹیم اور عوام نہیں چھوڑے گی۔
 

عثمان

محفلین
صرف انیش نہر ا ہی نہیں۔۔
ہندوستانی بیٹنگ مڈل آرڈر نے ستیاناس کیا۔ ورنہ ساڑھے تین سو کا ٹارگٹ تو یقینی تھا۔
 

عثمان

محفلین
بہرحال 296 کا ٹارگٹ بھی کم نہیں تھا۔ اس ورلڈکپ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ انڈیا بڑے ٹارگٹ کا دفاع نہیں کرپایا۔ انگلینڈ کے خلاف 327 کرنے کے باوجود میچ ٹائی ہوگیا۔ اگرچہ انڈیا اس ورلڈ کپ میں فیورٹ ہے لیکن اب تک کی کا کردگی اتنی متاثر کن نہیں دکھائی دیتی۔
 

عثمان

محفلین
جنوبی افریقہ کے اگلے دو میچ آسان ہیں۔ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ۔ نظر تو یہی آتا ہے کہ جنوبی افریقہ ہی اول رہے گا گروپ بی میں سے۔
گروپ بی کے میچ سنسنی خیز ہیں۔ اپنا گروپ اے تو بس ٹھنڈا ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا حال بھی چیتن شرما والا ہونا ہے۔ اس نے آخری گیند پر چھکا لگوا کر میچ ہروایا تھا،

اشیش نہرہ نے چار گیندوں پر 16 اسکور دے کر میچ ہروایا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گروپ بی میں اول نمبر پر ہو گا، پاکستان اگر زمبابوے سے میچ جیت گیا تو اسی سے میچ ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top