کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
لیکن پاکستان کا آخری میچ آسٹریلیا سے ہے۔ آسٹریلیا اب تک کوئی میچ نہیں ہارا۔ گروپ میں اول آنے کے لئے آسٹریلیا کو ہرانا ضروری ہے۔ پھر ہی صورتحال واضح ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ آسٹریلیا سے جیتنے کی بات کر رہے ہیں، جو کارکردگی انہوں نے پچھلے میچ میں دکھائی ہے، اس حساب سے تو یہ زمبابوے سے بھی نہیں جیتیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب تھا اگر یعنی کہ اگر پاکستان زمبابوے سے جیت گیا تو پھر جنوبی افریقہ یا انڈیا، جو بھی اول نمبر پر ہو گی اسی سے کھیلے گا، ورنہ کوارٹر فائنل بھی نہیں کھیل سکے گا۔
 

عثمان

محفلین
پاکستان کا گروپ بی کی اول ٹیم کے ساتھ میچ تب ہی ہوگا اگر پاکستان اپنے گروپ میں نمبر چار پر آئے۔ جبکہ میرا خیال ہےکہ پاکستان اگر اول نہیں تو دوئم پر آ جائے گا۔ چار پر نہیں۔
 

عثمان

محفلین
وہ کیوں ؟ مایوسی کیسی ؟
اوپنگ ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ میں کمزوریاں تو ہیں۔ لیکن ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ کواٹر فائنل تو انشااللہ یقینی ہے۔ ہاں آگے اگر پریشر برداشت کرگئے تو کچھ بھلا ہو ہی جائے گا۔
ویسے یہ ورلڈ کپ مجھے کافی سنسنی خیز لگ رہا ہے۔ پچھلے دو ورلڈ کپ کے برعکس اس میں کوئی اکلوتی ٹیم حاوی نہیں۔ کئی اپ سیٹ متوقع ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
باقی بیٹنگ اور باؤلنگ میں کون سا کمال دکھایا ہے انہوں نے۔ یونس خان پہلی گیند پر بولڈ، آفریدی بولڈ

باؤلنگ میں ایک ایک اوور میں 28 اور 30 اسکور دیا، تو کس بھرتے پر جیتنے کی امید رکھتے ہیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
باقی بیٹنگ اور باؤلنگ میں کون سا کمال دکھایا ہے انہوں نے۔ یونس خان پہلی گیند پر بولڈ، آفریدی بولڈ

باؤلنگ میں ایک ایک اوور میں 28 اور 30 اسکور دیا، تو کس بھرتے پر جیتنے کی امید رکھتے ہیں؟

ایک دفعہ ایسا کیا ہوگیا کہ آپ پیچھے ہی پڑ گے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top