عاطف بٹ
محفلین
کریم پارک فصیل کے اندر واقع لاہور شہر کے نواح میں آباد ہونے والے ان علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں تقریباً پانچ دہائیاں پہلے اندرون شہر میں آبادی کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے بسایا گیا۔ ہمارا خاندان بھی اسی دور میں اندرون شہر چھوڑ کر اس علاقے میں آ کر آباد ہوگیا اور یہاں آ کر جو گلی ان لوگوں نے آباد کی، وہ آج بھی 'بٹ سٹریٹ' کے نام سے جانی جاتی ہے۔
یہ علاقہ کئی حوالوں سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس علاقے میں ایک بڑا سا باغ ہے جسے 'گول باغ' کہا جاتا ہے۔ 70ء کی دہائی سے 80ء کے اوائل تک ابا جی رحمۃ اللہ علیہ اسی باغ میں فٹ بال کھیلتے رہے ہیں۔ ہم بچپن میں اسی باغ سے گزر کر پھولوں کے پودوں سے کھیلتے ہوئے سکول جایا کرتے تھے۔ گزشتہ دنوں کئی روز کے بعد اس باغ میں جانے کا اتفاق ہوا تو سوچا کہ اس کی تصاویر بنا کر محفل میں شئیر کی جائیں۔