کسوٹیہ

زیک

مسافر
یہ عباس ابن فرناس تھے ۔ پہلی اڑنے کی کامیاب کوشش کرنے والے سمجھے جاتے ہیں ۔
ایسا تو بالکل نہیں ہے کہ اگر ایسی کوشش کی بھی تو اس کا کوئی تذکرہ صدیوں تک نہیں ملتا اور صدیوں بعد کا بھی پرندوں کے پروں والا تذکرہ ایسا ہے کہ اس کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان نہیں
 
وجی

لائبریرین
جی ہاں ، حالانکہ مابدولت نے شاہ رخ خان کے بجائے دلیپ کمار کو پوچھا تھا لیکن آپ کا جواب درست ہے شاہ رخ خان پر بھی اشارے پورے اترتے ہیں۔
جی ہاں تو نہیں ہونا چاہیئے ۔
کیونکہ جب پشاور کہا تو شاہ رخ خان کیسے کیونکہ وہ تو بھارت کی پیدائش ہے
اس کے بدلے یوسف خان صحیح جواب تھا۔ انکی پیدائش پشاور کی ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جی ہاں تو نہیں ہونا چاہیئے ۔
کیونکہ جب پشاور کہا تو شاہ رخ خان کیسے کیونکہ وہ تو بھارت کی پیدائش ہے
اس کے بدلے یوسف خان صحیح جواب تھا۔ انکی پیدائش پشاور کی ہے
پیدائش لازمی نہیں ہے وجی بھائی۔
یہ اشارے ہیں۔ شاہ رخ خان کا تعلق پشاور سے تو ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایسا تو بالکل نہیں ہے کہ اگر ایسی کوشش کی بھی تو اس کا کوئی تذکرہ صدیوں تک نہیں ملتا اور صدیوں بعد کا بھی پرندوں کے پروں والا تذکرہ ایسا ہے کہ اس کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان نہیں
کیا آپ کا مطلب ہے کہ عباس بن فرناس نے ایسی کوئی کوشش کی ہی نہیں ؟
اگر ایسا نہیں تو ان کے پروں کے مجسمے کیوں بنے ہیں جگہ جگہ ۔ حال ہی میں دوبئی کے ابن بطوطہ شاپنگ مال میں بھی ایک پروں والا مجسمہ انہی کے نام کا بنایا گیا ہے ۔اور بغداد ائیر پورٹ پر بھی ایک مجسمہ اسی نام کا ہے ۔
سنا یہی ہے البتہ دیکھا کبھی نہیں۔
In 1973, a statue of Ibn Firnas by the sculptor Badri al-Samarrai was installed at the Baghdad International Airport in Iraq. In 1976, the International Astronomical Union (IAU) approved of naming a crater on the moon after him as Ibn Firnas.
 
زیک

مسافر
کیا آپ کا مطلب ہے کہ عباس بن فرناس نے ایسی کوئی کوشش کی ہی نہیں ؟
اگر ایسا نہیں تو ان کے پروں کے مجسمے کیوں بنے ہیں جگہ جگہ
اگر Icarus کی کوشش کے مجسمے بن جائیں تو کیا اس سے سورج میں اس کے پر جلنے کی بات ثابت ہو جائے گی؟

یہاں مسئلہ یہ ہے کہ اس واقعہ کا تاریخ میں صدیوں ذکر نہیں ملتا
 
La Alma

لائبریرین
میری معلومات تو اس حوالے سے نصابی کتاب میں شامل ایک کہانی تک محدود ہیں۔ آپ یہ فرمائیے کہ کیا آپ کے ذہن میں کوئی شخصیت ہے؟ یا عمارت؟ یا کوئی کتاب، وغیرہ؟
شخصیت۔
بہت آسان ہے۔ ہنٹ تو شخصیت تک پہنچنے کے محض اشارے ہیں۔
 
Top