کسوٹیہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ کھیل کسوٹی کا ایک آسان ورژن ہے۔ اس میں سوال کرنے والا جواب کے تین اشارے سوال کے ساتھ ہی دے گا۔ جواب بوجھنے والا مزید تین سوال بھی کر سکتا ہے۔یعنی کل ملا کر چھ سوالوں میں جواب بوجھنا ہے۔
مثال کے طور پر ایک سوال ہے۔
س:۔ شاعر۔ وکیل۔ 1877
جواب دینے والا رکن اپنی آسانی کے لیے مزید تین سوال کرنے کی گنجائش رکھتا ہے۔ اگر کرنا چاہے تو۔
 
سیما علی

لائبریرین

الغاشیہ آية ۱۷​

اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِ بِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ۗ
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ
کیا پھر وہ نہیں دیکھتے طرفاونٹ کی
كَيْفَ خُلِقَتْ
کس طرح پیدا کیا گیا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟

مولانا ابوالاعلی مودودی​

١اونٹ عرب میں عام تھے اور ان عربوں کی غالب سواری یہ تھی، اس لیے اللہ نے اس کا تذکرہ کیا یعنی اونٹ کی خلقت پر غور کرو، اللہ نے اسے کتنا بڑا وجود عطا کیا اور کتنی قوت و طاقت اس کے اندر رکھی ہے۔ اس کے باوجود وہ تمہارے لئے نرم اور تابع ہے، تم اس پر جتنا چاہو بوجھ لادھ دو وہ انکار نہیں کرے گا اور تمہارا ماتحت ہو کر رہے گا علاوہ ازیں اس کا گوشت تمہارے کھانے کے لئے، اسکا دودھ تمہارے پینے کے لئے اور اس کی اون، گرمی حاصل کرنے کے کام آتی ہے۔۔۔۔
 
نہیں آپا! یہ کسی خاص واقعہ کے اونٹ/اونٹنی کا ذکر ہے۔ اس میں تین سوال آپ کے پاس ہیں اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے۔

یعنی کہ میں نے اس مراسلے میں ایک اور اشارہ دے دیا ہے۔
وہ ہے "خاص واقعہ"
اور ایک بونس آپ کی توجہ اونٹ اور اونٹنی کی جنس میں فرق پر مبذول کرانے پر دیا 😊
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
حضرت صالح کی قوم کا واقعہ جنہوں نے اونٹنی کی کونچییں کاٹ دی تھیں۔ اس کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ ہود کی آیت 64 میں کیا گیا ہے۔
اور اے میری قوم! یہ اللہ کی اونٹنی ہے، تمھارے لیے عظیم نشانی، پس اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچائو، ورنہ تمھیں ایک قریب عذاب پکڑ لے گا۔ [64] تو انھوں نے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں، تو اس نے کہا اپنے گھروں میں تین دن خوب فائدہ اٹھالو، یہ وعدہ ہے جس میں کوئی جھوٹ نہیں بولا گیا۔ [65]
 
سیما علی

لائبریرین
نہیں آپا! یہ کسی خاص واقعہ کے اونٹ/اونٹنی کا ذکر ہے۔ اس میں تین سوال آپ کے پاس ہیں اپنے ہدف تک پہنچنے کے لیے۔

یعنی کہ میں نے اس مراسلے میں ایک اور اشارہ دے دیا ہے۔
وہ ہے "خاص واقعہ"
اور ایک بونس آپ کی توجہ اونٹ اور اونٹنی کی جنس میں فرق پر مبذول کرانے پر دیا 😊
بھیا ہم اونٹ کی وجہ سے ادھر گئیے ۔۔اور خاص واقعہ کی طرف نہ سوچا۔۔۔اب سمجھ میں آیا آخر عمر کا تقاضا ہے ۔۔۔🤓ناک کی سیدھ میں چلنا شروع 😊😊😊😊
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا۔۔۔ تو آپ نے مرزا رفیع سودا کے کسی ہم عصر کو پوچھا ہے؟
تین اشارے تو میں دے چکا تھا۔ سودا اسی لیے لکھا کہ آپ کی اس انتہائی آسان کسوٹیہ میں کچھ۔"تڑکا" لگایا جا سکے۔ سودا، جنون یا پاگل پنے کو بھی کہتے ہیں اور یہ اضافی اشارہ ہے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تین اشارے تو میں دے چکا تھا۔ سودا اسی لیے لکھا کہ آپ کی اس انتہائی آسان کسوٹیہ میں کچھ۔"تڑکا" لگایا جا سکے۔ سودا، جنون یا پاگل پنے کو بھی کہتے ہیں اور یہ اضافی اشارہ ہے۔ :)
یہ کھیل کسوٹی کا ایک آسان ورژن ہے۔ اس میں سوال کرنے والا جواب کے تین اشارے سوال کے ساتھ ہی دے گا۔ جواب بوجھنے والا مزید تین سوال بھی کر سکتا ہے۔یعنی کل ملا کر چھ سوالوں میں جواب بوجھنا ہے۔
دراصل میں اپنے تین سوالات کا حق استعمال کر رہا تھا 😊
 
Top