سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 11 (13 جولائی)

علی وقار

محفلین
جمعرات کو صرف کسوٹی کی چھٹی۔۔۔ محفل کیطنہیں۔ وقت مقررہ پہ حاضر ہونا لازم ہے۔ اور کچھ نہیں تو یسو پنجو کھیلیں گے ۔ اب یہ کہے کوئی کہ پتہ نہیں یہ کیا بلا ہے۔ ہمیں معلوم ہے تو آپ سب کو بھی تو معلوم ہو گا نا
اگر آپ اور عبدالروؤف بھائی اور دیگر کسوٹی کھیلنے والے محفلین اجازت دیں تو میں بھی ماڈریٹرز کی فہرست میں شامل ہونا چاہوں گا کہ یہ بھی ایک دلچسپ تجربہ ہو گا۔ کم از کم شخصیت کے انتخاب کے حوالے سے کچھ تجربہ تو ہو ہی چکا ہے اس لیے شاید کسی حد تک معاون ثابت ہو سکوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

مشورہ کر کے جواب دیتے ہیں۔۔۔ ابھی علم کے موتی بکھیرنے چلے۔ واپسی پر ہوتی ہے بات وقار بھائی۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج کی کسوٹی پاکستان ٹائم شام 6 بجے کھیلی جائے گی۔ اس دن کا ہمیں کافی دن سے انتظار تھا۔ آج شخصیت کے ساتھ آ رہے ہیں سید عاطف علی بھائی
محمد وارث بھائی الف عین استاد محترم۔۔۔ آج کسوٹی دیر سے شروع ہو رہی ہے تو موقعہ کا فائدہ اٹھائیے اور ساتھ شامل ہو جائیے۔ ورنہ کم سے کم تبصرہ والی لڑی میں شامل ہو کر "کھلاڑیوں" کی حوصلہ افزائی تو ضرور کیجئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اڑنے سے پیشتر ہی اپنا رنگ زرد تھا اور یوں بھی پر کاٹ دیے گئے۔ یہ بھائی بہن تو اپنے گروہ میں کسی کو شامل کرنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے ہیں۔
:LOL:
ہر گز ایسی بات نہیں ہے۔۔۔ دو منٹ ٹہر جاتے تو معلوم ہو جاتا۔
 
علی وقار

محفلین
براہ مہربانی کسوٹی پینل کے نام اپ ڈیٹ کر دیجیے تاکہ نیا مکالمہ شروع کر سکوں۔ گزشتہ مکالمے میں عاطف بھائی بھی شامل تھے۔
 
Top