سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 3- (5 جولائی 2021)

علی وقار

محفلین
السلام علیکم
کسوٹی نمبر 3 شروع ہونے کو ہے۔ آج محمد شکیل خورشید صاحب اپنے سوال کے ساتھ حاضر ہیں۔ کھلاڑیوں کے پینل سے گذارش ہے وہ بھی میدان میں تشریف لائیں، کھیل ان شاءاللہ 4:30 پاکستانی وقت کے مطابق شروع کیا جائے گا
محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی ، یاسر شاہ ، زیک ، فہد اشرف ، علی وقار ، عثمان
براہِ کرم تبصرہ کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط پر تشریف لائیں
تبصرہ لڑی
ہم پینل میں شامل ہیں، ہمیں خبر ہی نہ تھی۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
18 سوالات کا جواب ملنے کے بعد شخصیت کا نام ہمیں موصول ہو گیا ہے۔

محفلین میں سے اب لگتا نہیں کہ کوئی بوجھے گا جواب۔
علی وقار بھائی نے بھی درست جواب دے دیا ہے۔
راحل بھائی اب آپ یہاں جواب لکھ سکتے ہیں

بہت زبردست کسوٹی کھیلی گئی آج پھر پینل والوں کی طرف سے۔
ماشاء اللہ
 
آج پوچھی گئی شخصیت کا نام استاد رئیس خان مرحوم ہے۔
رئیس خان صاحب اندور گھرانے کے چشم و چراغ تھے اور ہندوستان سے پاکستان منتقل ہونے والی غالبا آخری معروف شخصیت تھے۔ بلقیس خانم سے شادی کے بعد شاید 1986 میں پاکستان آ کر آباد ہوگئے اور پھر یہیں کے ہو رہے ۔۔۔ گو کہ ہمارا ذاتی خیال یہ ہے کہ پیشہ ورانہ اعتبار سے شاید ان کا یہ فیصلہ ان کے حق میں اتنا اچھا نہیں رہا کہ ہمارے یہاں شوبز انڈسٹری کا حجم ہندوستانی صنعت کے مقابلے میں تقریباً صفر ہی ہے۔ یہ سوال ان سے انٹرویوز میں بھی کئی مرتبہ پوچھا گیا ۔۔۔ جس کے جواب میں وہ بلقیس خانم سے اپنی محبت کا تذکرہ کر دیتے تھے۔
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
 
آخری تدوین:
Top