سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 6 ( 8 جولائی 2021)

عثمان

محفلین
جواب بالکل درست تھا ... آپ شخصیت پر عصر حاضر کے معیارات منطبق کر کے سوچ رہے ہیں.
میرے جواب سے کوئی غیر ضروری ابہام پیدا نہیں ہوتا.
میری رائے میں ہر حکمران ایک سیاست دان ہوتا ہے۔ لہذا جواب دو ٹوک ہاں ہونا چاہیے تھا۔ اگر کچھ شامل کرنا تھا تو یہ کہا جا سکتا تھا کہ "سیاست بھی ہے" (اگرچہ اس کی بھی ضرورت نہیں تھی)۔ لیکن" کہہ سکتے ہیں" کی تشریح بہت وسیع اور مبہم ہوتی ہے۔
 
میری رائے میں ہر حکمران ایک سیاست دان ہوتا ہے۔ لہذا جواب دو ٹوک ہاں ہونا چاہیے تھا۔ اگر کچھ شامل کرنا تھا تو یہ کہا جا سکتا تھا کہ "سیاست بھی ہے" (اگرچہ اس کی بھی ضرورت نہیں تھی)۔ لیکن" کہہ سکتے ہیں" کی تشریح بہت وسیع اور مبہم ہوتی ہے۔
بھائی یہی کسوٹی کا اصل لطف ہے، اور اس پر پہلے کافی بات ہو چکی. جواب پر جرح کا حق پہلے ہی دیا جا چکا ہے سو اگر کسی قسم کا ابہام پیدا ہو بھی رہا ہو تو اس کو جرح کے ذریعے رفع کیا جا سکتا ہے. جواب کو اس حد تک گھمانا کہ وہ factually غلط نہ ہو، مہمان کا حق ہوتا ہے.
 

عثمان

محفلین
بھائی یہی کسوٹی کا اصل لطف ہے، اور پر پہلے کافی بات ہو چکی. جواب پر جرح کا حق پہلے ہی دیا جا چکا ہے سو اگر کسی قسم کا ابہام پیدا ہو بھی رہا ہو تو اس کو جرح کے ذریعے رفع کیا جا سکتا ہے. جواب کو اس حد تک گھمانا کہ وہ factually غلط نہ ہو، مہمان کا حق ہوتا ہے.
میری رائے میں اس کھیل کا اصول ہے کہ جواب جس حد تک ہو "ہاں" یا "نہیں" میں دیا جائے۔ باقی الفاظ کا سہارا اسی وقت لیا جاتا ہے جب یہ دو الفاظ ہی جواب کو غلط کر رہے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: زندہ شخصیت؟
جواب : جی نہیں
سوال 2 : یہ فرمائیے کہ کیا آپ کی سوچی ہوئی شخصیت کوئی خاتون ہیں؟
جواب : جی نہیں
سوال 3: ایشیائی؟
جواب : جی نہیں
سوال 4 : کیا اُن کی پیدائش کا خطہ یورپ تھا ؟
جواب : جی نہیں
سوال 5 : کیا اُن کا تعلق امریکا (بشمول جنوبی و شمالی امریکا) سے تھا؟
جواب : جی نہیں
سوال 6 : کیا اُن کا تعلق براعظم افریقا سے تھا؟
جواب : جی ہاں
سوال 7 : کیا اُن کا انتقال یکم جنوری 1900 کے بعد ہوا؟
جواب: جی نہیں
سوال 8 : وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب : جی، ایک طرح سے کہہ سکتے ہیں۔
سوال 9 : سالِ وفات 1500 عیسوی یا اس کے بعد ہے؟
جواب : جی نہیں
سوال 10 : سالِ وفات 700 عیسوی یا اس کے بعد ہے؟
جواب : جی ہاں
سوال 11 : کیا شخصیت مسلمان تھی؟
جواب : جی ہاں
سوال 12: کیا شخصیت ایک مذہبی عالم کے طور پر معروف ہے؟
جواب : جی نہیں
سوال 13 : کیا ان کا تعلق اور وجہ شہرت فوج سے ہے؟
جواب : جی ہاں، کہہ سکتے ہیں۔
سوال 14 : وفات 1000 عیسوی سے پہلے ہوئی؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 15 : کیا مغربی افریقہ سے تعلق تھا؟
جواب :جی نہیں
سوال 16 : کیا وہ مورخ تھے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 17 : کیا پوچھی گئی شخصیت حکمران رہ چکی ہے؟
جواب : ہاں
سوال 18 : کیا وفات ۱۱۰۰ سے ۱۲۰۰ کے بیچ میں ہوئی ہے؟ (دونوں سنین شامل ہیں)
جواب : جی ہاں
سوال 19: کیا مراکش سے تعلق تھا؟
جواب :. جی ہاں
سوال 20 : کیا اُن کا انتقال 1163 میں یا اس سے قبل ہوا؟
جواب : جی ہاں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جواب مکالمہ میں بھی آ چکا ہے۔ بہت زبردست اور طویل کسوٹی اب تک کی رہی۔
پینل والوں نے آج کی کسوٹی جیت کر کل والی راحل بھائی کی جیت سے برابر کر دیا۔
ہار کا لفظ ہم اس لئے استعمال نہیں کریں گے کہ تماتر ذہانت کے ساتھ مقابلہ بازی دونوں طرف سے ہوئی۔
سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
 
Top