سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 6 ( 8 جولائی 2021)

علی وقار

محفلین
جواب مکالمہ میں بھی آ چکا ہے۔ بہت زبردست اور طویل کسوٹی اب تک کی رہی۔
پینل والوں نے آج کی کسوٹی جیت کر کل والی راحل بھائی کی جیت سے برابر کر دیا۔
ہار کا لفظ ہم اس لئے استعمال نہیں کریں گے کہ تماتر ذہانت کے ساتھ مقابلہ بازی دونوں طرف سے ہوئی۔
سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ۔ اب تو میں نہ سویا تو شاید مر جاؤں گا۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
یوسف بن تاشفین کا نام قریب ۷ بجے سے زیر غور تھا لیکن راحل بھائی نے خوب کنفیوز کیا پینل کو۔ بہت مزہ آیا آج کے کھیل میں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مزیدار کھیل ہوا بھئی ۔ اسے کہتے ہیں کانٹے کا مقابلہ !!!
اور اس ایک ابہام وغیرہ کے مراسلہ سے ہم پریشان ہو گئے کہ کوئی بدمزگی نہ ہو جائے۔
آپ سب کا بہت شکریہ کہ بہت اچھے سے نبھایا آپ نے کسوٹی کو۔
راحل بھائی آپ حسب سابق شخصیت کے بارے کچھ لکھئیے۔
 
زیک

مسافر
سیاست حکمرانی کی سائنس یا گر ہے۔ لہذا حکمران کا سیاست سے تعلق واجبی سا ہونا ناممکن ہے۔ اس سوال کے غلط جواب نے بہت دیر پینل کو غلط راستوں پر ڈالا
 
پینل کو ہماری طرف سے کامیابی پر بھرپور مبارکباد، بہت خوش اسلوبی سے انہوں نے کھوج لگائی.

مذکورہ سوال کے معاملے پر میں اپنے موقف پر قائم ہوں کہ اس جواب میں فیکچوئلی کوئی غلطی نہیں تھی. یہاں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ سوال پوچھنے والا بھی جیتنے کی نیت سے کھیل رہا ہوتا ہے سو بوجھنے والوں کو فیکٹس کے اندر رہتے ہوئے گھمانا اس کا حق ہے. یہ بات میں دو تین روز قبل شاید شکیل بھائی والی کسوٹی میں بھی کہہ چکا ہوں جب میں خود پینل میں تھا.

یوسف بن تاشفین ایسی شخصیت ہیں جن کو ان کے فوجی حوالے سے پہچاننا زیادہ آسان ہے. کسی سے بھی اگر ان کا تعارف پوچھا جائے تو وہ ان کہ پہچان ایک فاتح کے طور پر کروائے گا، نہ کہ بحیثیت سیاستدان! اگر میں اس سوال کا جواب محض ہاں میں دیتا تو ممکن ہے کہ پینل والو‍ں کا دھیان ان کی طرف جاتا ہی نہیں یہ سوچ کر شخصیت محض سیاست تک محدود ہے ... میرے جواب سے یہ امکان پیدا ہوا کہ ان کے تعارف کے ایک سے زائد حوالے ہیں.

آخر میں پینل کو زبردست کارکردگی پر بھرپور مبارکباد. کہا سنا معاف کیجیے گا.
 
عثمان

بوجھنے والوں کو گھمانا کم سے کم جواب یعنی ہاں یا نہیں میں دینے سے حاصل کیا جاتا ہے نیز یہ اس کھیل کا کوئی ایسا بنیادی عنصر نہیں ہے۔ مزید یہ کہ جیسے Precise سوال کرنا بوجھنے والے کے لیے ضروری ہے عین اسی طرح Precision کا یہ اصول جواب دینے والے پر بھی لاگو ہے۔
سیاست کا جواب دو ٹوک ہاں میں دینے پر حکمرانی کا سوال جلد آنا یقینی تھا۔ اس کے بعد کی search query تو بہت آسان ہیں کہ دنیا میں حکمرانوں کا پُول باقی کسی بھی شعبہ کی نسبت بہت مختصر ہوتا ہے۔
میری تجویز ہے کہ آئیندہ کے لیے زیادہ سے زیادہ ہاں یا نہیں پر اکتفا کیا جائے ماسوائے وہاں جہاں جواب غلط ہو رہا ہو۔
بہرحال ہم متفق ہیں کہ ہم متفق نہیں ہیں۔
اچھا کھیل اور عمدہ تفریح رہی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک سوال آج کل ذہن میں آ رہا ہے کہ کسوٹی میں ان دنوں کافی ٹائم لگ رہا ہے تو اس دوران کھانے پینے کا کیا سلسلہ ہے
لگاتار کھیلتے رہتے ہیں یا درمیان میں اٹھ کر کھا بھی لیتے ہیں۔
یہ پوچھنے کی نوبت اس لئے آئی کہ ہم تو پہلے سے لے کر آخری سوال تک ادھر ادھر ہوتےہی نہیں۔:D
 
بیگم سے ڈانٹ کھاتا ہوں کہ یہ آپ کیا محفل کو لے کر بیٹھے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
ایک سوال آج کل ذہن میں آ رہا ہے کہ کسوٹی میں ان دنوں کافی ٹائم لگ رہا ہے تو اس دوران کھانے پینے کا کیا سلسلہ ہے
لگاتار کھیلتے رہتے ہیں یا درمیان میں اٹھ کر کھا بھی لیتے ہیں۔
یہ پوچھنے کی نوبت اس لئے آئی کہ ہم تو پہلے سے لے کر آخری سوال تک ادھر ادھر ہوتےہی نہیں۔:D
آج جب کسوٹی شروع ہوئی تو ناشتہ کر رہا تھا۔ پھر تیار ہوتے کچھ حصہ لیا۔ پھر کمیوٹ کی وجہ سے غائب ہو گیا۔ کچھ حصہ لیا۔ کچھ کام کی مصروفیت۔ لنچ ٹائم پر کسوٹی ختم ہونے میں مدد دی۔ ورک ڈے پر تو ایسا ہی ہو گا۔
 
یہ تو ہے۔
آج تو سب سے زیادہ ٹائم لیا کسوٹی نے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھر تو بہت زبردست رہا۔
ہمیں خوشی ہے کہ کسوٹی کھیلنے سے ڈانٹ نو جو ملی سو ملی لیکن مرغ پلاؤ بھی مل گیا۔ اب خطرہ ٹل گیا کہ بیگم کی ڈانٹ کے ڈر سے ہمارے کسوٹی پینل کا ایک آدھ ممبر کم ہونے کا خدشہ جاتا رہا۔ :D
 
بوجھنے والوں کو گھمانا کم سے کم جواب یعنی ہاں یا نہیں میں دینے سے حاصل کیا جاتا ہے نیز یہ اس کھیل کا کوئی ایسا بنیادی عنصر نہیں ہے۔ مزید یہ کہ جیسے Precise سوال کرنا بوجھنے والے کے لیے ضروری ہے عین اسی طرح Precision کا یہ اصول جواب دینے والے پر بھی لاگو ہے۔
سیاست کا جواب دو ٹوک ہاں میں دینے پر حکمرانی کا سوال جلد آنا یقینی تھا۔ اس کے بعد کی search query تو بہت آسان ہیں کہ دنیا میں حکمرانوں کا پُول باقی کسی بھی شعبہ کی نسبت بہت مختصر ہوتا ہے۔
میری تجویز ہے کہ آئیندہ کے لیے زیادہ سے زیادہ ہاں یا نہیں پر اکتفا کیا جائے ماسوائے وہاں جہاں جواب غلط ہو رہا ہو۔
بہرحال ہم متفق ہیں کہ ہم متفق نہیں ہیں۔
اچھا کھیل اور عمدہ تفریح رہی۔
جناب میرے خیال میں اس سوال کا جواب دو ٹوک ہاں میں نہیں ہے. یہ کوئی نیچرل سائنس کی بات تو ہے نہیں کہ دو لوگ ہمیشہ ہی ایک جیسے نتیجے پر پہنچیں، اور پھر میرے جواب میں کوئی فیکچوئل غلطی نہیں ... پھر بھی آپ اسے میری کم علمی پر محمول کر لیجیے.
 
Top