گُلِ یاسمیں
لائبریرین
یعنی پینل بمقابلہ پینل
جب بات چل ہی نکلی ہے تو جو کام اگلے ویک سے کرنے کا سوچا تھا۔۔ ابھی سے شروع کر لیتے ہیں۔نہیں نہیں ... شخصیت کوئی بھی پوچھ لے
پینلز روز بدل بدل کر آ جائیں، اپنی سہولت کے حساب سے دن لے لیں.
دو ، دو لوگوں کی ٹیم بنانی ہے۔
آپ اپنی مرضی سے جس کو چاہیں اپنے ساتھ ٹیم بنانے کی دعوت دے دیجئیے۔
سید عاطف علی
سید عمران
زیک
عثمان
محمّد احسن سمیع :راحل:
علی وقار
فہد اشرف
یاسر شاہ
محمد شکیل خورشید
محمد وارث
سید رافع
اور جو محفلین بھی کھیلنا چاہیں۔
دو ، دو لوگوں کی ٹیم کو ئی نام دیا جائے گا۔ جیسے کہ ٹیم اے، ٹیم بی۔۔۔
ہر روز ایک ٹیم کسی دوسری ٹیم کے مقابل آئے گی۔
پہلے ٹیم اے سوال پوچھے گی اگر ٹیم بی نے بوجھ لیا تو اس کا ایک پوائنٹ ہو گا۔پھر ٹیم بی سوال پوچھے گی اگر ٹیم اے نہیں بوجھ پائی تو میچ کے آخر میں ٹیم بی کے دو اور ٹیم اے کا صفر پوائنٹ
جو ٹیم دو پوائنٹ حاصل کرے گی اس کے مقابل ٹیم سی آئے گی۔
اس طرح گیم آگے بڑھتی جائے گی۔
مطلب کہ جو جو ٹیم دو نمبر حاصل کرے گی وہ اس سے اگلی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی تا کہ اس کا اسکور بڑھتا رہے۔
تمام ٹیمز ختم ہونے کے بعد صفر یا ایک پر رہ جانے والوں کو اجازت ہو گی کہ وہ کسی بھی ٹیم کو منتخب کر کے مقابلہ کی دعوت دیں تا کہ ان کا اسکور صفر یا ایک سے اوپر جا سکے۔
( یہ دعوت اس وقت کی صورت حال کے مطابق ایک بار ہو گی یا دو بار۔۔۔ سب کی رضامندی سے فیصلہ ہو گا)
یہ دور ختم ہونے کے بعد زیادہ نمبر حاصل کرنے والی 4 ٹیمز سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
سیمی فائنل میں بھی کچھ مقابلے ہوں گے جن کا اختتام "فیصلہ کن" فائینل مقابلہ پر ہو گا۔
بنیادی پروگرام یہی ہے۔ معمولی سا ردوبدل بھی کیاجا سکتا ہے۔
آپ کے خیال میں شعبوں کو مختص کرنا مناسب رہے گا یا کہ کوئی بھی شخصیت پوچھی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ ابھی چل رہا ہے۔
تو جلدی سے اپنی رائے دیجئیے۔ اس میں سب کو ہر روز کسوٹی کھیلنی بھی نہیں پڑے گی۔ اور ٹائم بھی کچھ کم لگے گا۔ کیونکہ مشاورتی مکالمہ میں زیادہ لوگ تو ٹائم بھی زیادہ لگتا ہے۔