سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر9 ( 11 جولائی 2021)

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سوال 1: شخصیت مرد ہیں یا عورت
جواب : مرد
سوال 2 : زندہ ہیں؟
جواب : وفات ہو چکی
سوال 3: وفات کو پانچ سو سال یا اس سے زیادہ ہو چلے؟
جواب :نہیں
سوال 4 :100 سال یا اس سے کم ہوئے ہیں؟
جواب :جی ہاں
سوال 5 :تعلق ایشیا سے تھا؟
جواب :جی ہاں
سوال 6 :برصغیر جنوبی ایشیا سے؟
جواب : جی ہاں
سوال 7 :پاکستانی تھے؟
جواب: جی ہاں
سوال 8 :فنون لطیفہ سے تعلق رہا ہے؟
جواب : جی ہاں
سوال 9 : مرکزی وجہ شہرت یہی ہے یا کسی اور حوالے سے بھی مشہور تھے؟
جواب :جی نہیں
مرکزی وجہِ شہرت یہ نہیں ہے
سوال 10 :سیاست و حکومت سے تعلق تھا؟
جواب :جی تعلق رہا
سوال 11 :وفات کے وقت کراچی میں مقیم تھے؟
11- جواب : جی نہیں
12۔کیا وہ صاحب تصنیف تھے؟
12- جی ہاں
13۔ کیا وہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے تھے؟
13- جواب : جی نہیں
14۔ کیا کسی حکومتی و انتظامی عہدے پر فائز رہے؟
14- جی ہاں
15۔ کیا ان کی وفات 1990 سے قبل ہوئی؟
15- جواب : جی نہیں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سوال نمبر ۱۴ کا جواب پہلے یوں تھا کہ حکومتی عہدے پر فائز رہے ۔۔۔ تو کیا یہ سمجھا جائے کہ آپ حکومتی اور انتظامی عہدوں میں تفریق کر رہے ہیں؟
جی ہاں ایسا ہی ہے
کیونکہ مملکت کے انتظامی امور براہِ راست ان کے دائرہ میں نہیں آتے
 

علی وقار

محفلین
فنون لطیفہ کے سوال کی وضاحت ہو جائے تو اچھا ہے کہ یہ شخصیت نان فکشن کے حوالے سے معروف تو نہیں کیونکہ اسے ہم فنون لطیفہ میں شامل نہیں کرتے ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فنون لطیفہ کے سوال کی وضاحت ہو جائے تو اچھا ہے کہ یہ شخصیت نان فکشن کے حوالے سے معروف تو نہیں کیونکہ اسے ہم فنون لطیفہ میں شامل نہیں کرتے ہیں۔
یہ بتائیں آپ کس کس کو شامل کرتے ہیں تاکہ میں آپ کے مطابق جواب سکوں
 

علی وقار

محفلین
یہ بتائیں آپ کس کس کو شامل کرتے ہیں تاکہ میں آپ کے مطابق جواب سکوں
جیسا کہ شاعری، افسانہ نگاری، ناول نگاری فکشن میں شامل ہے۔ نان فکشن میں آپ بیتی، بشمول یاد داشتیں اور خود نوشت سوانح وغیرہ ہوتی ہیں۔
نان فکشن ادب کی وسیع تر شکل ہے جس میں معلوماتی ، تعلیمی اور حقائق کی تحریریں شامل ہیں۔ اس میں مستند اور سچائی معلومات ، وضاحت ، واقعات ، مقامات ، کرداروں یا موجود چیزوں کو پیش کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
 
Top