کسوٹی کا سلسلہ بحال کیا جائے

ش

شہزاد احمد

مہمان
"کسوٹی" کا سلسلہ بحال ہونا چاہیے ۔۔۔ آج سے پانچ سال قبل اردو محفل میں یہ کھیل کھیلا گیا تھا، روایتی طریقہء کار کے مطابق ۔۔۔ لیکن ہمارے خیال میں "اردو محفل" کے حساب سے بیس سوال کی "گیم چلانا" مناسب نہیں ۔۔۔ یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ تین اشارے دے دیے جائیں اور تین سوال کرنے کی اجازت ہو تاکہ کھیل کو جلد از جلد آگے بڑھایا جا سکے ۔۔۔ یعنی کہ کسوٹی میں بھی ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو رائج کر دیا جائے ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
لگتا ہے اراکین اس کھیل کے دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے زیادہ دل چسپی نہیں لے رہے ۔۔۔ جہاں تک بیس سوالات والا معاملہ ہے، یہ تو آئیڈیل طریقہء کار ہے ۔۔۔ لیکن دیکھا گیا ہے کہ بیس سوالات پوچھتے پوچھتے کافی وقت لگتا ہے یوں دل چسپی ختم ہونے لگ جاتی ہے ۔۔۔ یوں بھی تو کیا جا سکتا ہے کہ ہم تین اشارے دیں ۔۔۔ جیسا کہ یوں ۔۔۔ فرض کیجیے ہم نے بوجھنا ہے رکی پونٹنگ کو ۔۔۔ تو اشارے کچھ یوں ہوں ۔۔۔ کرکٹ، آسٹریلیا، کپتان ۔۔۔ اور پھر ان تین اشاروں کے علاوہ اجتماعی طور پر تین سوالات پوچھنے کی بھی اجازت ہو ۔۔۔ خیر، یہ تو بہت ہی واضح اشارے ہو گئے ۔۔۔ صرف مثال پیش کرنے کے لیے یہ اشارے دیے گئے ۔۔۔ دراصل تین اشارے دینے سے دس سے پندرہ سوالات تو پہلے ہی کوور ہو جاتے ہیں ۔۔۔ دیکھتے ہیں باقی اراکین کیا کہتے ہیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک شخصیت ۔۔۔ تین اشارے پیشِ خدمت ہیں ۔۔۔
باؤلر ۔۔۔ کپتان ۔۔۔ پاکستان

تین سوالات پوچھے جا سکتے ہیں بوجھنے کے لیے
میرا پہلا سوال ہے اس کا کیا نام ہے:p
مذاق سے ہٹ کر سوال نمبر ایک 1996 کے ولڈ کپ میں کھیلے تھے یا نہیں
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
میرا پہلا سوال ہے اس کا کیا نام ہے:p
مذاق سے ہٹ کر سوال نمبر ایک 1996 کے ولڈ کپ میں کھیلے تھے یا نہیں
آپ کے سوال کے ساتھ ہی "تین سوالات" مکمل ہو گئے ۔۔۔ اجتماعی طور پر تین سوال کیے جا سکتے ہیں ۔۔۔ آپ کے سوال کا جواب ہے :
جی ہاں!
 

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم بھیا

وہ ناں بھیا مجھے کچھ بتانا تھا۔۔ وہ جو ہم نیچے ٹیگ کرتے ہیں ناں تو اس سے کسی کو ٹیگ اطلاع نہیں ملتی۔۔ وہ تو بس ٹیگ کرنی ہوتی ہے تاکہ بعد میں ڈھونڈنا آسان ہو :)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
السلام علیکم بھیا

وہ ناں بھیا مجھے کچھ بتانا تھا۔۔ وہ جو ہم نیچے ٹیگ کرتے ہیں ناں تو اس سے کسی کو ٹیگ اطلاع نہیں ملتی۔۔ وہ تو بس ٹیگ کرنی ہوتی ہے تاکہ بعد میں ڈھونڈنا آسان ہو :)
وعلیکم السلام! بہت شکریہ ۔۔۔ چلیں آپ کے طفیل یہ عقدہ بھی وا ہوا ۔۔۔ سلامت رہیں!
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ کے سوال کے ساتھ ہی "تین سوالات" مکمل ہو گئے ۔۔۔ اجتماعی طور پر تین سوال کیے جا سکتے ہیں ۔۔۔ آپ کے سوال کا جواب ہے :
جی ہاں!
اگر مجھے سوال کرنے دیے جاتے تو میں دوسرے سوال میں ہی جواب دے دیتا اب دو رہ گے ہیں۔ وقار اور وسیم۔ اور میرے خیال سے وسیم اکرم ہونگے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے عمران ، وقار اور وسیم تین ایسے کپتان ہیں جو زیادہ اہم سمجھے جاتے ہیں۔ 96 کے ولڈ کپ کا پوچھا تو پتہ چلا کہ عمران خان تو نہیں ہیں۔ اب اس طرح سیاست والا سوال کا کوئی فائدہ نہیں ہوا
 
Top