کسی زمانے میں خرم ہوا کرتا تھا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وقت مہلت نہیں دیتا اور نا ہی وقت کا پہیہ رکتا ہے کہ ہم پرانے رفاقتکاروں سے سلام محبت کر سکوں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں السلام علیکم روزوشب اتنے ظالم ہوئے چاہتے ہیں کہ ان سے وقت نکالنا مشکل ہے۔ شمشاد بھائی کا مشکور ہوں جو گاہے بگاہے یاد کرواتے رہتے ہیں۔ آج ان کی طرف سے دھمکی ملی تھی اس لیے سر پر پاوں رکھ کر حاضر ہوگیا ہوں۔ ویسے تو چوری چوری یہاں کا چکر لگاتا رہتا تھا کیوں کہ یہ میری پہلی درسگاہ ہے۔ لیکن ان شااللہ اب حاضری دیا کروں گا
 

ظفری

لائبریرین
ارے@ خرم شہزاد خرم کیسے ہو بھائی ۔ بہت عرصہ ہو ا ۔ آپ سے مکالمہ نہیں ہوا ۔ چند حسنیوں کے خطوط ابھی تک التواء پڑی ہوئی ہے کہ آپ نے پھر میری پیٹھ ٹھونکی ہی نہیں ۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جناب ظفری بھائی جزاک اللہ آپ نے اس خاکسار کو یاد رکھا اب چکر لگا کرئے گا اور خط مکمل کروانے ہیں ویسے ایس ایم ایس کا دور بھی گزر چکا ہے;)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام خرم

سچ پوچھو تو تمہیں یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

نورِ سحر تو اب ماشاء اللہ خاصی بڑی ہو گئی ہو گی۔ اب تو آٹھ سال سے زیادہ کی ہو گئی ہے۔
اور اس کے بعد ایک ہے کہ دو اور آ گئیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جزاک اللہ شمشاد بھائی آپ تو یہاں کی رونق ہیں جی نور سحر ماشاءاللہ سے 8 سال کی ہونے والی ہے اور اس کے بعد دو شہزادیاں اور نبا خرم اور نایاب عالم
 

مقدس

لائبریرین
ویلکم خرم بھائی
کیسے ہیں۔۔۔۔۔ وہ پیاری سی آنکھوں والی گڑیا کیسی ہے؟
اور چھوٹی دونوں گڑیازز
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ شمشاد بھائی آپ تو یہاں کی رونق ہیں جی نور سحر ماشاءاللہ سے 8 سال کی ہونے والی ہے اور اس کے بعد دو شہزادیاں اور نبا خرم اور نایاب عالم
ماشاء اللہ
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید خرم، چلو یاد تو کیا ہم لوگوں کو، اور معلوم ہو گیا کہ کوئی تم کو بھی بھولا نہیں ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
خوش آمدید۔
آپ کے مراسلے اور اوتار محفل محفل کی پرانی گیلریوں میں بہت دیکھے۔
اللہ آپ اور آپ سے جڑے سب لوگوں کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 

رانا

محفلین
خوش آمدید خرم بھائی۔:)
جب ہم محفل سے نئے نئے وابستہ ہوئے تھے تو ان دنوں خرم شہزاد خرم بہت فعال ہوا کرتے تھے۔ کچھ ایسا یاد پڑتا ہے کہ ان دنوں ان کا نام گلابی رنگ میں لکھا نظر آتا تھا اور ہم سوچا کرتے تھے کہ کاش ہم بھی گلابی ہوتے۔:)
 
Top