محمود قادری
محفلین
یہ کس بحر میں ہے
آپ کے لطف میں توشک ہی نہیں
دل کو کس بات کی شکایت ہے
نظام رامپوری
آپ کے لطف میں توشک ہی نہیں
دل کو کس بات کی شکایت ہے
نظام رامپوری
دوسرا مصرع وزن میں نہیں۔کسی عمل میں تو ہوتا پورا
بندگی نہی گفتار تھا پورا
اس کے بارے میں کیا خیال ہے
قادری بھائی آپ شاعری کے بنیادی قواعد بھی ضرور دیکھیں پہلے ۔ جن میں بحر و اوزان کے علاوہ، قافیہ، ردیف، صنعت، املا، لغت کا صحیح استعمال اور دیگر باریکیاں شامل ہیں۔ پھر دوبارہ خیال آرائی کر کے آگے بڑھیں تو کوئی راستہ مل ہی جائے گا۔ انشااللہ ۔ویسے یہ کتاب بھی بہت مفید ہے۔یہاں سے حاصل کریںشکریہ،
میں سقطیع کرنے میں ہی غلطی کر رہا تھا۔
امید ہے آپ میری اس کوشش در کوشش سے بےزار نہیں ہوں گے۔ اس میں مجھے بہت چھوٹی چھوٹی باتوں کا پتا چل رہا ہے۔
وقت کی کمی کی وجہ سے میری کوشش میں دیر ہو جاتی ہے۔ پر میں اسے چھوڑنا نہیں چاہتا-
دوسری والی زیادہ مفصل ہے اور پہلی والی صرف عروض کے متعلق تھی۔ اگر آپ ذوقِ سلیم کے حامل ہیں تو جلد باریکیوں سے آشنا ہو جائیں گے کہ صاحب علم سے اصلاح لینے سے پہلے اپنے اندر موجود اصلاح جو سے کانٹ چھانٹ کرا کے آگے بڑھیں گے تو بہت مفید سفر ہو گاشکریہ
آپ کی بتائی ہوئی کتاب پڑ رہا ہوں۔
پہلے آسی صاحب کی کتاب ُپڑہی ہے، خاصی عام فہم کتاب ہے
یہ والی میں تفصیل زیادہ ہے۔ امید ہے کچھ اور سیکھوں گا۔
اس میں فوری گزارش یہ ہے کہ قافیہ درست نہیں بلانا کے ساتھ جانا، کھانا بتانا، مٹانا وغیرہ آ سکتا ہے اور سمیٹ کے ساتھ شائد ہی کچھ اور آ سکے۔ اور تقطیع بھی درست نہیںوہ تیرے بہانے ترا بلانا اچھا لگتا ہے
بہانےبہانے وہ توجہ سمیٹنا اچھا لگتا ہے
فعلن فعلن فعلن فعلن