کسی نے ٹھوک دیا تو الزام متحدہ و مجھ پر آئے گا (الطاف حسین)

روزنامہ جنگ

155.gif


روزنامہ امت

news-09.gif
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے بھائی کی باتوں کو 2 دن بعد فیصل سبزواری اور رضا ہارون صاحب کے بیانات کے تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یہ میڈیا والے بڑے جلدباز ہیں، بھلا اتنی جلدی نتائج اخذ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ :)
 

کاشفی

محفلین
صحیح بات ہے۔۔کوئی کیل بھی ٹھوکے تو الزام الطاف حسین پر آتا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔
 
لندن (تحقیقاتی رپورٹ/ خالد ایچ لودھی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، ڈنمارک، سویڈن اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے برطانوی پولیس کو مسلسل ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں ان میں سکاٹ لینڈ یارڈ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ الطاف حسین (جوکہ برطانوی شہری ہیں) وہ پاکستان میں امن عامہ اور عوام میں بدنظمی پھیلانے اور ریاستی اداروں میں نفرت پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں انکے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ڈیوٹی پریس آفیسر سائمن فیشر نے نوائے وقت اور دی نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی پولیس کو الطاف حسین کے خلاف برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن اس وقت برطانوی پولیس کسی قسم کی تحقیقات کر رہی ہے نہ ہی اس وقت کوئی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، اس وقت تک ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جو معمول کے مطابق تحقیقاتی کارروائی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا دوسری جانب لندن میں ایم کیو ایم کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں حسب معمول کام ہو رہا ہے لیکن ماضی کی طرح ایک بار پھر الطاف حسین پراسرار بیماری کا بہانہ بناکر منظر سے غائب ہو گئے ہیں، تارکین وطن کی بعض سرکردہ شخصیات نے برطانوی وزیر داخلہ سے باضابطہ طور پر رابطہ کرکے یہ مطالبہ بھی کر دیا ہے کہ پاکستانی نژاد شہریوں کو بتایا جائے کہ کیا ابھی تک سابق وزیر داخلہ رحمن ملک برطانوی شہری ہیں؟ یا وہ اپنی یہ شہریت چھوڑ چکے ہیں اگر وہ شہریت چھوڑ چکے ہیں تو پھر مستقبل میں انکے برطانیہ آنے پر برطانوی قوانین کے تحت پابندی عائد کی جائے کیونکہ وہ پاکستان میں مختلف عدالتوں میں پاکستانی قوانین کے تحت بعض حساس مقدمات میں ملوث ہیں۔
 
یہ شعر و شاعری کی لڑی نہیں ہے۔۔
مجھے بھی شعر و شاعری شیئر کرنا آتا ہے۔۔اور وہ بھی دشمنوں کے لیئے خاص طور پر۔
ارے بھائی ہم دشمن کب سے ہو گئے آپکے :unsure: ؟ اچھا اب نا شعر نا شاعری نا دشمنی۔۔۔۔ بلکہ :censored: (بولتی بند)
 

سید زبیر

محفلین
صحیح بات ہے۔۔کوئی کیل بھی ٹھوکے تو الزام الطاف حسین پر آتا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔
در اصل نوے کی دہائی کے آغاز میں جو ٹارچر سیل پکڑے گئے تھے وہاں کیلیں ٹھونکنے اور ڈرلنگ کا کام ہوا کرتا تھا شائد اسی نسبت سے آپ نے کیلیں ٹھونکنے کی بات کی ہے بہت زبردست
 
Top