باسل احمد
محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
یہ جانتے ہوئے بھی کہ نہ جانے کتنے ہی تعارف دن بھر میں آپ لوگوں کی نظروں کی محفل بنتے ہوں گے،خاکسار یہ جسارت کر رہا ہے کہ خود کو روشناس کرواؤں شاید کہ کوئی ذرہ نواز مل ہی جائے۔ایک عام انسان کے لیے یاقوت،زمرد وغیرہ ایک عام پتھر ہوں گے لیکن ایک اعلیٰ با کمال جوہری کے لیے وہی بہت ہی قیمت رکھتے ہوں گے۔امید ہے کہ آپ ایک اچھے اور با کمال جوہری ثابت ہوں گے۔تو میرا نام باسل احمد ہے۔گوجرانوالہ سے تعلق ہے۔یہاں آنے کی تحریک ایسے ہی بیٹھے بیٹھے ہو گئی کہ ذرا دیکھیں توسہی کہ ہمارے لوگوں کا ذوق کس قدر اچھا ہے۔اب آہی گیا ہوں تو ذرا اپنے اپنے ذوق کے مطابق استقبال بھی کیجیے گا تا کہ آپ کے اعلیٰ ذوق کا معترف ہو سکو۔باقی جو باتیں عیاں نہیں کر پایا وہ آپ خود پوچھ سکتے ہیں۔اللہ ہم سب کے ساتھ ہو۔آمین