سترھویں سالگرہ کس محفلین سے ملنا چاہتے ہیں؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
ظاہر ہے کہ سوشل میڈیا لفظوں کا گورکھ دھندا ہے۔ الفاظ کے پردے میں کئی لوگ اپنی شخصیت کے بہترین رنگ دکھاتے ہیں اور جب واہ پڑے تو ان کے اصل رنگ کالے سیاہ ہو سکتے ہیں۔
ان کا اصل رنگ بھی کالا ہو سکتا ہے میری طرح ۔۔۔۔ ہوہوہوہوہو
 
جاسمن

لائبریرین
فہرست کافی بڑی ہے جن سے ملنا چاہتی ہوں لیکن ملوں گی نہیں۔ :)
لیکن دو لوگوں سے تو واقعی ہی ملنا چاہتی ہوں۔
میرے، ہم سب کے استادِ محترم جناب الف عین
دوسرے ظہیراحمدظہیر بھائی
کئی طرح کے تحائف ان کے لیے سوچے ہوئے ہیں۔ استاد محترم اور ظہیر بھائی کے ساتھ بیٹھ کے چائے پینی ہے۔ ان کے لیے گرم شال، کڑھائی والا کرتا، کتابیں، دعاؤں کی کتاب، بہت خوبصورت تسبیح، عجوہ کھجور، بڑھیا عطر وغیرہ۔ ان کے بچوں وغیرہ کے لیے یہاں کی سوغات کڑھائی والے کپڑے وغیرہ۔
تحائف تو نیرنگ خیال کے بچوں، محمداحمد کے بچوں، سیما علی کے لیے کڑھائی والا سوٹ، ہادیہ کے لیے قران پاک، محمد تابش صدیقی کے بچوں، عثمان کے بچوں، ماہی احمد کے لیے حلوہ، وارث بھائی کے لیے کتابیں، بھابھی@محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے شال، بھابھی@سید عمران کے لیے شال۔۔۔۔
وغیرہ اور وغیرہ
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
میرے لیپ ٹاپ کے کرسر کو نجانے کیا ہوگیا ہے۔ کہنا نہیں مانتا۔ چارجنگ سے ہٹاؤں تو ہی مانتا ہے۔ جبکہ بیٹری خراب ہے کہ چارجنگ بہت جلدی ختم ہو جاتی ہے۔ سو میں بہت کچھ لکھنا چاہتے بھی نہیں لکھ پا رہی۔
 
علی وقار

محفلین
میرے لیپ ٹاپ کے کرسر کو نجانے کیا ہوگیا ہے۔ کہنا نہیں مانتا۔ چارجنگ سے ہٹاؤں تو ہی مانتا ہے۔ جبکہ بیٹری خراب ہے کہ چارجنگ بہت جلدی ختم ہو جاتی ہے۔ سو میں بہت کچھ لکھنا چاہتے بھی نہیں لکھ پا رہی۔
لیپ ٹاپ کے چارجر کی وائر کو دیوار یا فرش سے دور رکھ کر دیکھیں کہ کیا کوئی فرق پڑتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
فہرست کافی بڑی ہے جن سے ملنا چاہتی ہوں لیکن ملوں گی نہیں۔ :)
لیکن دو لوگوں سے تو واقعی ہی ملنا چاہتی ہوں۔
میرے، ہم سب کے استادِ محترم
دوسرے ظہیراحمدظہیر بھائی
کئی طرح کے تحائف ان کے لیے سوچے ہوئے ہیں۔
تحائف تو نیرنگ خیال کے بچوں، محمداحمد کے بچوں، سیما علی کے لیے کڑھائی والا سوٹ، ہادیہ کے لیے قران پاک، محمد تابش صدیقی کے بچوں، عثمان کے بچوں، ماہی احمد کے لیے حلوہ، وارث بھائی کے لیے کتابیں، بھابھی@محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے شال، بھابھی@سید عمران کے لیے شال۔۔۔۔
وغیرہ اور وغیرہ
مجھے اسی پوسٹ سے پتا چلا کہ یہاں کوئی اور وارث صاحب بھی موجود ہیں! :)
 
Top