میرا خیال ہے جن بھوت وغیرہ کسی عام انسان کو اپنی اصلی شکل میں تو نظر نہیں آ سکتے ۔۔ اور پری یا چڑیل وغیرہ کا کوئی وجود نہیں یہ صرف قصے کہانیوں میں پائی جاتی ہیں ۔۔
جنوں کا وجود تو بہرحال ہے ۔۔ ملاقات تو اللہ نہ کرے جو کبھی ان سے ہو ۔۔
۔۔لیکن بچپن میں ایک عجیب و غریب واقعہ مجھے پیش آ چکا ہے ۔۔ جو میں شاید زندگی بھر نہیں بھول سکتی ۔۔
میری عمر اس وقت 8 سال تھی ۔۔ ہم لوگ گرمیوں کی چھٹیوں میں ماموں کے گھر سکھر گئے ہوئے تھے ۔۔ ان دنوں انہوں نے اپنے برابر والا گھر خریدا تھا ۔۔ جو بہت عرصے سے ویران پڑا تھا ۔۔۔ ایک دن دوپہر کے ٹائیم سب بچے مل کر کرکٹ کھیلنے چھت پر گئے ۔۔ کھیلتے کھیلتے بال اس گھر کی چھت پر چلی گئی ۔۔درمیاں میں چھوٹی سی دیوار تھی ۔۔ بھائی وہ دیوار پھلانگ کر بال لینے گئے ۔۔ پیچھے میں بھی چلی گئی ۔۔ میں نے بھائی سے کہا کہ یہ چھت زیادہ بڑی ہے یہاں پر کھیلتے ہیں ۔۔ ابھی میں نے بات بھی پوری نہیں کی تھی کہ جس جگہ میں کھڑی تھی وہ حصہ اکھڑ گیا اور میں چھت سمیت نیچے گری ۔۔ بھائی جو مجھے دیکھنے آئے تو ان کو بھی کسی نادیدہ قوت نے دھکا دے کر گرا دیا ۔۔ جس کمرے میں ہم گرے تھے ۔۔ وہ پرانے کاٹھ کباڑ سے بھرا تھا ۔۔ لکڑیوں میں بڑی بڑی کیلیں نکلی ہوئی تھیں ۔۔ لیکن حیرت انگیز طور پر ہمیں کچھ نہیں ہوا تھا کوئی کیل نہیں چھبی تھی ۔۔کہیں کوئی چوٹ نہیں لگی تھی۔ ہمارے کزنز تو ڈر کے مارے اس طرف آئے ہیں نہیں ۔۔کہ وہ بھی نہ گر جائیں ۔۔ کوئی پندرہ منٹ تک ہم اس جگہ پر رہے جب تک ماموں کو بلوا کر اس گھر کا لاک کھلوا کر ہمیں نکالا گیا ۔۔
ماموں نے جب اس گھر کو تعمیر کروایا تو ایک عالم کو لے جا کر پہلے جنوں سے یجازت لی گئی تھی ۔۔ اور اس عالم نے کہا تھا کہ گھر کی تعمیر کے بعد ایک کونا بالکل استعمال نہ کیا جائے ۔۔ اور ماموں کے گھر اس کونے کی طرف کوئی نہیں جاتا آج تک ۔۔