کس کس نے جن پری بھوت چڑیل کو دیکھا

ماوراء

محفلین
واہ، یہ بزرگی اور یہ سائنسی فلسفہ۔ ویسے میں آپ کے اس فلسفے سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔ بزرگی عمر کے بڑھنے سے نہیں عقل اور سوچ کر بڑھنے سے آتی ہے۔ اور بزرگ کے قریب بدی تو شاید نہ آ سکتی ہو لیکن کوئی بزرگ تو بدی کی طرف تو جا سکتا ہے نا۔ (آخر ہے تو انسان) میں نے ایسا ہوتے دیکھا ہے۔

اور قبلہ یہ باتیں آپ مجھے نہ سمجھائیں تو بہت بہتر۔ کیونکہ کسی نے کیا میرے لیے خوب کہا ہے۔ کہ “آپ عقل سے ماوراء تو نہیں۔ شاید آپ بھی خالی جگہ میں یہی کہنا چاہ رہے تھے۔
 
qaral

محفلین
یہ تو آپ نے میرےفلسفے کی تائید کر دی کہ بزرگی عمر کے بڑھنے سے نہیں عقل اور سوچ کر بڑھنے سے آتی ہےاس لئے تو میں نے بچپن سے ہی بزرگ بننے کی ٹریننگ شروع کر دی تھی اور آپ کو میری باتوں سے اتفاق نہیں ہونا کو ئی خاص بات نہیں بچے بزرگوں سے کم ہی اتفاق کرتے ہیں آخر ایک دن جب ان کو شعور حاصل ہوتا ہے تو کہتے ہیں بابا ٹھیک کہتا تھا آپ کے کیس میں شعور والا سلسلہ ابھی بہت دور ہے مگر خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں

(اور قبلہ یہ باتیں آپ مجھے نہ سمجھائیں تو بہت بہتر۔ کیونکہ کسی نے کیا میرے لیے خوب کہا ہے۔ کہ “آپ عقل سے ماوراء تو نہیں۔ شاید آپ بھی خالی جگہ میں یہی کہنا چاہ رہے تھے) ہائے رے یہ خوش فہمیاں ہمارا کام تو ہے سمجھانا وہ تو ہم کریں گے ہدایت دینا اس کے ہاتھ میں
 
ماوراء

محفلین
بالکل درست کہا آپ نے۔ کہ عموماً بچے بزرگوں کی باتوں یا خیالات سے کم ہی اتفاق کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنی عمر اور سوچ کے مطابق سوچ رہے ہوتے ہیں۔ جبکہ بزرگ اپنی عمر، سوچ، تجربات اور مشاہدات کے مطابق ہی کہتے ہیں۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ بچے جب بڑے ہوتے ہیں تو یہی کہتے ہیں کہ سچ ہے ہمارے بڑے ٹھیک ہی کہتے تھے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ بچوں کو بزرگوں کی ساری باتیں ماننی بھی نہیں چاہیں۔ جس طرح بزرگوں نے اپنی زندگی غلطیاں اور پھر ان غلطیوں سے سیکھ کر گزاری ہوتی ہے۔ تبھی وہ کہیں جا کر زندگی کی حقیقت کو سمجھتے ہیں۔ اسی طرح بچوں کو بھی کچھ غلطیاں کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ غلطیاں۔۔۔۔تجربات۔۔۔مشاہدات انھی سے تو ہی انسان میں شعور آتا ہے۔ اور انسانی فطرت ہے کہ انسان سمجھانے سے کم ہی سمجھتا ہے۔ جب تک اس پر خود نہ پڑے، تب تک وہ اس چیز کو محسوس نہیں کر سکتا۔ آپ نے جانے کیسے بچپن سے ہی بزرگی کی ہی ٹریننگ شروع کر دی تھی۔ حالانکہ بچپن میں تو اتنا شعور ہی نہیں ہوتا۔
ویسے میری بزرگی آنے میں مجھے کچھ زیادہ دیر محسوس نہیں ہو رہی۔ اگر آپ نے اسی طرح کچھ اور پوسٹس بزرگی پر مجھے سنا دی نا تو مجھے وقت سے پہلے ہی بوڑھا ہونا پڑے گا۔
خوش فہمی کی تو کوئی بات نہیں تھی اس میں۔ اور سمجھا تو میں بھی رہی ہوں آپ کو۔ اب دیکھو۔ کب اوپر سے ہدایت کا پیغام آتا ہے۔ :p

خیر۔۔۔اچھا۔۔۔ ایک بات تو بتائیں۔ یہ “قرال“ کیا لفظ ہے؟ اس کا مطلب کیا ہے؟ کیا یہ کوئی نام ہے؟ کوئی ذات ہے؟ یا کسی اور زبان کا لفظ ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
میرا واسطہ جنوں سے تو کئی دفعہ پڑا ہے اور کسی سے نہیں پڑا، میرا مطلب ہے چڑیل، بھوت پریت، پری وغیرہ وغیرہ۔ اور جنوں نے کبھی نقصان نہیں پہنچایا نہ ہی فائدہ۔

جن کبھی کسی کو بلا وجہ نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی کوئی فائدہ دیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
۔۔۔۔خیر۔۔۔اچھا۔۔۔ ایک بات تو بتائیں۔ یہ “قرال“ کیا لفظ ہے؟ اس کا مطلب کیا ہے؟ کیا یہ کوئی نام ہے؟ کوئی ذات ہے؟ یا کسی اور زبان کا لفظ ہے؟

قرال کم از کم اردو زبان کا تو لفظ نہیں ہے۔ نام ہو تو میں کہہ نہیں سکتا۔
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
میرا واسطہ جنوں سے تو کئی دفعہ پڑا ہے اور کسی سے نہیں پڑا، میرا مطلب ہے چڑیل، بھوت پریت، پری وغیرہ وغیرہ۔ اور جنوں نے کبھی نقصان نہیں پہنچایا نہ ہی فائدہ۔

جن کبھی کسی کو بلا وجہ نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی کوئی فائدہ دیتے ہیں۔

:p جھوٹ بولتے ہیں :lol: سبز پری سے واسطہ پڑا ہے آپکا ۔۔ :lol: 8)
جو اب گلابی پری ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

نہیں پریوں سے کبھی واسطہ نہیں پڑا کہ ان کا تو وجود ہی نہیں ہے۔ کہانیوں کتابوں ہوں تو ہوں۔ اور جس کو آپ گلابی پری کہہ رہی ہیں وہ پری تھوڑا ہی ہے، وہ تو ملکہ ہے۔
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
یہ تو اب قرال ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ “قرال“کیا ہے۔

:roll: تم نے قرال کا مطلب سمجھکر کیا کرنا ہے؟ رہنے دو جو بھی ہو :lol: ، مطلب سے کیا لینا دینا ؟

چاہے قرُ قرُ ہو یا قرُال ہو ۔ :?
اچھا، نہیں پوچھتی۔ میں نے تو ایسے ہی پوچھ لیا تھا۔ میرے لیے یہ لفظ نیا تھا تو۔۔۔۔ :oops:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
میرا واسطہ جنوں سے تو کئی دفعہ پڑا ہے اور کسی سے نہیں پڑا، میرا مطلب ہے چڑیل، بھوت پریت، پری وغیرہ وغیرہ۔ اور جنوں نے کبھی نقصان نہیں پہنچایا نہ ہی فائدہ۔

جن کبھی کسی کو بلا وجہ نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی کوئی فائدہ دیتے ہیں۔

:p جھوٹ بولتے ہیں :lol: سبز پری سے واسطہ پڑا ہے آپکا ۔۔ :lol: 8)
جو اب گلابی پری ہے ۔

پریوں سے کبھی واسطہ نہیں پڑا کہ ان کا تو وجود ہی نہیں ہے۔ کہانیوں کتابوں ہوں تو ہوں۔ اور جس کو آپ گلابی پری کہہ رہی ہیں وہ پری تھوڑا ہی ہے، وہ تو ملکہ ہے۔
ہاں، پری تو میں ہوں۔ مجھے اڑنا بھی آتا ہے۔
angel2.gif
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
یہ تو اب قرال ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ “قرال“کیا ہے۔

:roll: تم نے قرال کا مطلب سمجھکر کیا کرنا ہے؟ رہنے دو جو بھی ہو :lol: ، مطلب سے کیا لینا دینا ؟

چاہے قرُ قرُ ہو یا قرُال ہو ۔ :?

باجو قرال تو بھلا اس کا نام ہے، یہ قُر قُر کیا ہوتا ہے؟
 
میں جب قرال کو اور اس نک کو دیکھتی ہوں تو میرے ذہن میں قرُ قرُ ہوتی ہے :lol:
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
میرا واسطہ جنوں سے تو کئی دفعہ پڑا ہے اور کسی سے نہیں پڑا، میرا مطلب ہے چڑیل، بھوت پریت، پری وغیرہ وغیرہ۔ اور جنوں نے کبھی نقصان نہیں پہنچایا نہ ہی فائدہ۔

جن کبھی کسی کو بلا وجہ نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی کوئی فائدہ دیتے ہیں۔

:p جھوٹ بولتے ہیں :lol: سبز پری سے واسطہ پڑا ہے آپکا ۔۔ :lol: 8)
جو اب گلابی پری ہے ۔

پریوں سے کبھی واسطہ نہیں پڑا کہ ان کا تو وجود ہی نہیں ہے۔ کہانیوں کتابوں ہوں تو ہوں۔ اور جس کو آپ گلابی پری کہہ رہی ہیں وہ پری تھوڑا ہی ہے، وہ تو ملکہ ہے۔
ہاں، پری تو میں ہوں۔ مجھے اڑنا بھی آتا ہے۔
angel2.gif

یہ پری ہے کہ مکھی؟ :? زمین پر ہی پھدکُ رہی ہے اڑُ تو پا نہیں رہی ۔؟
01hmm.gif
 
شمشاد

لائبریرین
اس پری کے پر کٹے ہوئے ہیں۔ کئی بار اس کو کہا ہے کہ کوئے کے پر لے کر پلاسٹک سرجری سے لگوا لو، مانتی ہی نہیں، کہتی ہے کوئل کے پر لینے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لو ایک تو مکھی بنتے بنتے پری بنا دیا اور کہہ رہی ہے توبہ۔ چلیں ٹھیک ہے باجو اس کو مکھی ہی رہنے دیں۔
 
Top