کشمیری فونٹ کے حوالے سے معلومات درکار ہے

کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ہمارے حلقہ احباب میں شامل ہیں پچھلے ہفتے ان کی ای میل موصول ہوئی جس میں وہ اردو فونٹ سازوں سے کچھ تعاون چاہتے ہیں۔ در اصل کشمیری خط میں چار کیریکٹرز ایسے ہیں جو اردو رسم الخط میں موجود نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ان کیریکترز کو یونیکوڈ کیریکٹر میپ میں جگہ دی گئی تھی۔ لہٰذا اب تک ان کیریکٹرز کو عارضی یونیکوڈ ویلیوز دے کر کام چلاتے رہے ہیں۔ اب شاید ان کیرکٹرز کو یونیکوڈ اسٹینڈرڈ میں با قاعدہ جگہ مل گئی ہے تو وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کیرکٹرز کی کسی فونٹ میں میپنگ کیسے تبدیل کی جائے؟ نیز وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اردو کے جو نستعلیق یا دیگر فونٹ بنائے گئے ہیں یا مستقبل میں بنائے جائیں ان میں ان چار اضافی کیرکٹرز کو بھی جگہ دی جائے تاکہ وہ فونٹ کشمیری زبان میں بھی قابل استعمال ہوں۔

ذیل میں ان کی ای میل کا اقتباس:

dear sawood,​
Asalaam u alikum​
Hope you are alright and doing well.. i have a problem. I and my team developed a Kashmiri font which was UTF-8 compatable except from 4 characters.​
Finally these characters have been included in Unicode. My problem is how to assign the new unicode numbers in this font...​
( the glyphs/characters are there, what is required is assignment of new unicode numbers to these​
characters/ glyphs).. i think i can work it out but i would like you to look at it first and save time....Second, since most of the font is like Urdu (except for 4 characters) can you please make a nastaliq version.​
I would very much appreciate it. I am sending over an word attachment along to clear things up as well as a font file... If anything is unclear let me know....​
Regards,​
Aadil​
 
الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں اس کے لئے محض پروگرامنگ کرنی پڑے گی، کسی فانٹ کرئیٹنگ پروگرام کا استعمال اس وقت تک ممکن نہیں ہو گا جب تک کہ نئے کیرکٹرس اس پروگرام کے کیریکٹر میپ میں شامل نہ ہو جائیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر تو یہ کیریکٹر پہلے سے کسی فونٹ میں استعمال ہو رہے ہیں تو ان کی میپنگ تبدیل کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ فونٹ لیب اور وولٹ وغیرہ میں یونیکوڈ میپنگ بدلنے کی سہولت موجود ہے۔ لیکن ان کیریکٹرز کو نئے سرے سے کسی موجودہ فونٹ میں شامل کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔
 
Rehmat Aziz Chitrali

محفلین
کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ہمارے حلقہ احباب میں شامل ہیں پچھلے ہفتے ان کی ای میل موصول ہوئی جس میں وہ اردو فونٹ سازوں سے کچھ تعاون چاہتے ہیں۔ در اصل کشمیری خط میں چار کیریکٹرز ایسے ہیں جو اردو رسم الخط میں موجود نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ان کیریکترز کو یونیکوڈ کیریکٹر میپ میں جگہ دی گئی تھی۔ لہٰذا اب تک ان کیریکٹرز کو عارضی یونیکوڈ ویلیوز دے کر کام چلاتے رہے ہیں۔ اب شاید ان کیرکٹرز کو یونیکوڈ اسٹینڈرڈ میں با قاعدہ جگہ مل گئی ہے تو وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کیرکٹرز کی کسی فونٹ میں میپنگ کیسے تبدیل کی جائے؟ نیز وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اردو کے جو نستعلیق یا دیگر فونٹ بنائے گئے ہیں یا مستقبل میں بنائے جائیں ان میں ان چار اضافی کیرکٹرز کو بھی جگہ دی جائے تاکہ وہ فونٹ کشمیری زبان میں بھی قابل استعمال ہوں۔

ذیل میں ان کی ای میل کا اقتباس:
جناب ابن سعد صاحب، میں پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویر انجنیر اور شمارندی ساینسدان ہوں، پاکستانی زبانوں کے لیے سافٹ ویر بنا رہا ہوں اس سلسلے میں عرض ہے کہ آپ کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر کا ای میل اور کشمیری زبان کے مخصوص چار حروف اٹیچمنٹ فایل کے طور پر مجھے اس ای میل بھیجیے گا تاکہ کشمیری زبان کے لیے یونی کوڈز اور سافٹ ویر بنا یا جاسکے، امید ہے کہ مع احباب خیریت سے ہونگے ، خادم لسانیات رحمت عزیز چترالی
 
Rehmat Aziz Chitrali

محفلین
پاکستانی زبانوں کے حوالے سے معلومات درکار ہیں

پاکستان میں کل ۷۰ زبانیں بولی جاتی ہیں ان ۷۰ زبانوں میں سے ۱۴ زبانیں صرف چترال میں بولی جاتی ہیں اور خیبر پختونخوا میں کل ۲۷ زبانیں بولنے والے قبایل آباد ہیں، میں پاکستانی زبانوں کے لیے سافٹ ویر، ٹیکسٹ ایڈیٹر بنارہا ہوں، پاکستان کے تمام زبان بولنے والوں سے گزارش ہے کہ اپنی اپنی زبانوں کے حروف تہجی یا ان زبانوں کے مخصوص حروف جو یونی کوڈز کو سپورٹ نہ کرتے ہوں مجھے ارسال کریں تاکہ پاکستانی زبانوں لیے بھی سافٹ ویر بنایا جاسکے، رحمت عزیز چترالی
 
برادرم رحمت عزیز صاحب! اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور آپ کی گرانقدر شخصیت سے ہمیں مستفید ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ :) :) :)
جناب ابن سعد صاحب، میں پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویر انجنیر اور شمارندی ساینسدان ہوں، پاکستانی زبانوں کے لیے سافٹ ویر بنا رہا ہوں اس سلسلے میں عرض ہے کہ آپ کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر کا ای میل اور کشمیری زبان کے مخصوص چار حروف اٹیچمنٹ فایل کے طور پر مجھے اس ای میل بھیجیے گا تاکہ کشمیری زبان کے لیے یونی کوڈز اور سافٹ ویر بنا یا جاسکے، امید ہے کہ مع احباب خیریت سے ہونگے ، خادم لسانیات رحمت عزیز چترالی

اردو محفل کے پبلک فورم میں براہ راست ای میل پتہ شامل کرنا مستحسن عمل نہیں ہے۔ ایسی معلومات کے لیے ذاتی مکالمے کے ذریعہ رابطہ کریں۔ :) :) :)
 
Rehmat Aziz Chitrali

محفلین
برادرم رحمت عزیز صاحب! اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور آپ کی گرانقدر شخصیت سے ہمیں مستفید ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ :) :) :)

اردو محفل کے پبلک فورم میں براہ راست ای میل پتہ شامل کرنا مستحسن عمل نہیں ہے۔ ایسی معلومات کے لیے ذاتی مکالمے کے ذریعہ رابطہ کریں۔ :) :) :)
ابن سعد صاحب، مجحے تو کشمیر یونیورسٹی کے اس پروفیسر کا ای میل درکار ہے جسے کشمیری زبان کے بارے میں معلومات درکار ہیں، گزارش ہے کہ مجحے ان کا ای میل ارسال کیجیے گا، شکریہ، رحمت عزیزچترالی
 
ابن سعد صاحب، مجحے تو کشمیر یونیورسٹی کے اس پروفیسر کا ای میل درکار ہے جسے کشمیری زبان کے بارے میں معلومات درکار ہیں، گزارش ہے کہ مجحے ان کا ای میل ارسال کیجیے گا، شکریہ، رحمت عزیزچترالی

موصوف کا ای میل آپ کو فارورڈ کر دیا گیا ہے۔ آپ اپنے ای میل کا جائزہ لیجیے۔ :) :) :)

نیز یہ کہ ہم ابن سعد نہیں بلکہ ابن سعید ہیں۔ :) :) :)
 
Top