ابن سعید
خادم
کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ہمارے حلقہ احباب میں شامل ہیں پچھلے ہفتے ان کی ای میل موصول ہوئی جس میں وہ اردو فونٹ سازوں سے کچھ تعاون چاہتے ہیں۔ در اصل کشمیری خط میں چار کیریکٹرز ایسے ہیں جو اردو رسم الخط میں موجود نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ان کیریکترز کو یونیکوڈ کیریکٹر میپ میں جگہ دی گئی تھی۔ لہٰذا اب تک ان کیریکٹرز کو عارضی یونیکوڈ ویلیوز دے کر کام چلاتے رہے ہیں۔ اب شاید ان کیرکٹرز کو یونیکوڈ اسٹینڈرڈ میں با قاعدہ جگہ مل گئی ہے تو وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کیرکٹرز کی کسی فونٹ میں میپنگ کیسے تبدیل کی جائے؟ نیز وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اردو کے جو نستعلیق یا دیگر فونٹ بنائے گئے ہیں یا مستقبل میں بنائے جائیں ان میں ان چار اضافی کیرکٹرز کو بھی جگہ دی جائے تاکہ وہ فونٹ کشمیری زبان میں بھی قابل استعمال ہوں۔
ذیل میں ان کی ای میل کا اقتباس:
ذیل میں ان کی ای میل کا اقتباس:
dear sawood,Asalaam u alikumHope you are alright and doing well.. i have a problem. I and my team developed a Kashmiri font which was UTF-8 compatable except from 4 characters.Finally these characters have been included in Unicode. My problem is how to assign the new unicode numbers in this font...( the glyphs/characters are there, what is required is assignment of new unicode numbers to thesecharacters/ glyphs).. i think i can work it out but i would like you to look at it first and save time....Second, since most of the font is like Urdu (except for 4 characters) can you please make a nastaliq version.I would very much appreciate it. I am sending over an word attachment along to clear things up as well as a font file... If anything is unclear let me know....Regards,Aadil