کشمیر بنے گا خود مختار

میر انیس

لائبریرین
کشمیر پر پاکستانیوں کا حق کیوں ہے؟ کیا تمام کشمیری مر چکے؟
کشمیری میرے لئے بالکل ایسے ہی ہیں جیسے پنجابی اور سندھی یا دوسرے پاکستانی ۔ ہم تو کہتے ہیں رائے شماری کراکر دیکھ لیں کتنے کشمیری ہمارے ساتھ رہنا چاہتے ہیں کتنے ہندوستان کے ساتھ اور کتنے آزاد اب اسکا جو فیصلہ ہمارے کشمیری بھائی کریں پر کوئی اس پر بھی تو تیار نہیں ہوتا
 
کشمیر پر پاکستانیوں کا حق کیوں ہے؟ کیا تمام کشمیری مر چکے؟
کچھ کشمیری انگلینڈ میں جابسے اور پہاڑی کہلاتے ہیں
کچھ کشمیری کراچی میں ہیں اور ایم کیو ایم کو ووٹ دیتے ہیں
کچھ کشمیری پاکستان میں جا بسے اور پاکستان کے وزیر اعظم تک رہ چکے ہیں۔ جیسے نواز شریف
باقی انڈیا کے قبضے میں ہیں
 

میر انیس

لائبریرین
دیٹس وٹ آئی تھنک
ایک پاکستان کی لک آفٹر نہیں کر سکتے
پورے کشمیر کا کیا حال ہو گا
نشیب و فراز تو ہر جگہ ہی آتے ہیں ۔ پاکستان کے معاملات خراب ہونے میں اپنوں کے ساتھ ساتھ غیروں کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے یہ ایک الگ بحث شروع ہوجائے گی ۔ اگر وقتی طور پر ہمارے ساتھ کچھ مسائل ہیں تو کیا ہم اپنے دوسرے حقوق سے بھی دستبردار ہوجائیں۔ میں تو بھارت اور پاکستان کے جو ابتر حالات ہیں یا رہے ہیں دونوں کی بنیادی وجہ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا قرار دیتا ہوں اگر یہ مسئلہ حل ہوگیا ہوتا تو دونوں کا وہ سرمایہ جو ہر سال دفاعی بجٹ کی نذر ہوجاتا ہے بچ جاتا اور دیگر ترقیاتی کاموں میں خرچ ہوتا۔ اور اتنے حالات خراب ہونے کے باوجود علامہ اقبال کی طرح میں بھی ابھی تک اس کشتِ ویراں سے مایوس نہیں ہوا ہوں بس مٹی کے نم ہونے کا انتظار ہے۔ رہے کشمیری تو میرے ایک درجن سے زیادہ دوست کشمیری ہیں جو یقینا پاکستان سے اُتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی کہ میں کرتا ہوں۔
 

میر انیس

لائبریرین
ہمت بھائی تو کیا اس لیے باقی پر پاکستان کا قبضہ ہونا چاہیے
پور کشمیریز
مقدس بہن پہلے تو مبارک ہو اپ کو کہ آپ کو اللہ نے صحت دی اور آپ ایک دفعہ پھر محفل میں جلوہ افروز ہوگئیں ۔ دوسرے میری بہن اپنی چیز پر قبضہ نہیں ہوتا بلکہ حق واپس ملنا کہلاتا ہے ۔ قبضہ تو بھارت نے کیا ہوا ہے جبھی تو آزادی کی تحریک بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں چل رہے ہے پچھلے پینسٹھ سالوں سے کیا کسی کشمیری نے کشمیر کے اس علاقے میں جو پاکستان کے زیر اثر ہے اس سے آزادی کا مطالبہ کیا ۔ میرے پوائینٹ پر ذرا غور کریں کہ اگر یہاں کے کشمیری اگر پاکستان سے نا خوش ہوتے تو آزادی کی تحریک یہاں بھی چلتی۔ یہ الگ بات ہے کہ اب امریکہ نے پاکستان سے اپنے مقاصد پورے نہ ہونے پر اسکو آنکھیں دکھانے کیلئے بلوچستان کا شوشہ چھوڑ دیا ہے پر یقین کریں ہمارے بلوچ بھائیوں کی بھی اکثریت اس نعرے سے بیزار ہے
 

مقدس

لائبریرین
سوری بھیا میں اتنا ڈیٹیل میں جواب نہیں دے سکتی کیونکہ موبائل سے آن لائن ہوں
آئی تھنک انڈیا اور پاکستان کو کشمیر کو چھوڑ کے اپنے ملک اور لوگوں کے لیے کام کرنا چاہئے
کیونکہ اس طرح تو حق دونوں سمجھتے ہیں تو بہتر نہیں کہ دونوں ہی اس ایشو کو چھوڑ کر کوئی اور کام کر لیں
 

میر انیس

لائبریرین
سوری بھیا میں اتنا ڈیٹیل میں جواب نہیں دے سکتی کیونکہ موبائل سے آن لائن ہوں
آئی تھنک انڈیا اور پاکستان کو کشمیر کو چھوڑ کے اپنے ملک اور لوگوں کے لیے کام کرنا چاہئے
کیونکہ اس طرح تو حق دونوں سمجھتے ہیں تو بہتر نہیں کہ دونوں ہی اس ایشو کو چھوڑ کر کوئی اور کام کر لیں
چلیں میں اسکا ایک مختصر جواب دیدوں اگر میری زمین پر کوئی قبضہ کرلے تو اسکے جھوٹے دعوٰی کی وجہ سے میں کیا اپنے حق سے دستبردار ہوجائوں؟۔ دوسرے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کا جو اپنی زمین پر انکا حق ہے صرف وہ دلانا چاہتا ہے۔
 
آپ میری بات سمجھے نہیں زلفی صاحب۔ میں اس نعرے سے لاتعلقی کا یا بیزاری کا اظہار نہیں کر رہا اور نہ ہی کوئی محبِ وطن پاکستانی ایسا سوچ بھی سکتا ہے ۔ ظاہر ہے چونکہ کشمیر ہے ہی ہمارا حق تو ہمارے ہی رہنما اسکو اپنی شہ رگ قرار دیں گے پر یہ سب سیاسی اعتبار سے ہے یعنی کشمیر کی زمین پر حق ہمارا ہے یہ الگ مسئلہ ہے ۔ میں وہاں پر ہونے والے مظالم کی جو ایک ساٹھ سالہ تاریخ ہے اسکے حوالے سے بات کر رہا ہوں کہ مسلمانوں پر اتنے اتنے ظلم ہوئے پر پاکستان کے علاوہ ایک مسلمان ملک نہیں بولا ۔ اور عبدالرزاق صاحب نے جب شاہ فیصل صاحب کی اس سلسلے میں بات کی تو مجھ کو یاد نہیں کہ انہوں نے بھی کبھی کوئی پر اثر تقریر یا احتجاج اس معاملہ میں کیا ہو ۔ چلیں کشمیر کی بات تھوڑی دیر کو چھوڑیں بابری مسجد کے سانحے پر بھی کہیں سے کوئی آواز نہیں اٹھی سوائے پاکستان کے ۔ میں سوال نہیں کر رہا تھا بلکہ یہ میرا ایک افسوس کا انداز تھا
سر جی سمجھ نہیں آئی کہ عبدالرزاق کو اس سے پہلے کس فورم پر آواز بلند کرنا تھی۔ پلیز ایکس پلین
 
انیس بھائی آپ کا کون سا پیغام حذف ہوا ہے؟
Butt_AK87 کا ایک پیغام البتہ حذف کیا گیا ہے اور وجہ ہے ناشائستہ زبان۔ مزید یہ کہ ان کو اردو محفل سے معطل کر دیا گیا ہے۔

Butt_AK87 کا نام شکور تھا۔ موصوف کشمیر (آزاد) سے تعلق رکھتے تھے۔ میں نے سائن اپ کروایا۔ اور نتیجہ سامنے۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ شمشاد جی معذرت
 

میر انیس

لائبریرین
سر جی سمجھ نہیں آئی کہ عبدالرزاق کو اس سے پہلے کس فورم پر آواز بلند کرنا تھی۔ پلیز ایکس پلین
اس وقت تو شاید میری سمجھ میں بھی نہیں آرہا کہ آپ کو س طرح سمجھاؤں ۔ ویسے میں آپ کی نہیں مسلم حکمرانوں کی بات کر رہا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی جس کا مختصر اقتباس زلفی صاحب نے لیا ہے وہ مجھے نظرنہیں آرہا

انیس بھائی میں نے دوبارہ سے سب چیک کیا ہے، مجھے آپکا وہ پیغام نظر نہیں آیا۔ آگر آپ کے پاس وہ پیغام کہیں محفوظ ہے تو دوبارہ پوسٹ کر دیں۔ حذف شدہ ایک ہی پیغام ہے جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔
 
انیس بھائی میں نے دوبارہ سے سب چیک کیا ہے، مجھے آپکا وہ پیغام نظر نہیں آیا۔ آگر آپ کے پاس وہ پیغام کہیں محفوظ ہے تو دوبارہ پوسٹ کر دیں۔ حذف شدہ ایک ہی پیغام ہے جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔
"میر انیس نے کہا:
مسلمان تو سب ہیں پر کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم صرف پاکستانیوں کو ہی کیوں نظر آتا ہے۔"
۔
مندرجہ بالا بیان غائب ہے۔ زلفی میاں نے اس پر تبصرہ کیا تھا
 

میر انیس

لائبریرین
انیس بھائی میں نے دوبارہ سے سب چیک کیا ہے، مجھے آپکا وہ پیغام نظر نہیں آیا۔ آگر آپ کے پاس وہ پیغام کہیں محفوظ ہے تو دوبارہ پوسٹ کر دیں۔ حذف شدہ ایک ہی پیغام ہے جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔
چلو کوئی بات نہیں مگر میں نے ایک پیغام کافی تفصیل سے بھیجا تھا جس کی ایک سطر زلفی صاحب نے اقتباس کے طور پر لی تھی۔ پر شمشاد حزف ہوگیا تو ہوگیا تم ٹینشن مت لو ویسے بھی مجھکو لگتا ہے یہ موضوع تقریباِ اختتام کو پہنچ گیا ہے
 
بھائی جی کشمیر ہماری شہ رگ ہے یہ تو آپ نے سنا ہوگا لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ کشمیری رہنما خود ہی نہیں چاہتے کہ مسئلہ حل ہو وجہ اس نام پر غیرملکی امداد کا ملنا اور ان کی چودھراہٹ کا ختم ہونا دوسری بات کہ کشمیر ہمارا رہا ہی کب ہے وہ تو ہمیشہ سے ہی الگ رہنے کا کہتا رہا ہے تیسری بات اگر ہمارے ان پنڈتوں نے کرنا ہوتا تو کب کاہوچکا ہوتا یہ مسئلہ حل پھر بھی کوشش کرتے رہنا چاہئے موقع تو آیا تھا جب کارگل کی جیتی ہوئی بازی خود ہی ہار گئے ورنہ تو کشمیر پاکستان کے پاس آگیا تھا ہم لوگوں کو اصل میں خواب دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے
 
Top