کفن ! ۔۔۔۔۔ (از منشی پریم چند)

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ فصیح ۔ کیا اچھی یاد دلائی کوئی بیس برس پرانی یاد آگئی ۔
منشی پریم کا اصل نام دھنپت رائے تھا۔ان کا ایک افسانہے کا مکالمہ کیشو اور شیاما بہن بھائی والا ابھی تک یاد ہے۔۔۔۔"تین جانیں لےلیں ڈشٹ نے"۔
 
اچھا فلمایا ہے لیکن تحریری کہانی میں مزید تفصیل موجود ہے لہٰذا ناظروین کو ایک دفعہ کہانی پڑھنی بھی چاہیے۔ ویسے کسی کو آریہ تہزیب کے نچلے طبقے (شودروں) کے لوگوں کلے رہن سہن اور طرز زندگی کا علم نہیں تو یہ کہانی ذرا مشکل سے سمجھ میں آئے گی اور جسے اندازہ ہے وہ منشی پریم چند کے احاطہ قلم پر عش عش کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ :) :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ارے یہ تو منشی پریم چند کا لاجواب افسانہ ہے۔

کیسا فلمایا گیا ہے؟

دیکھتا ہوں فرصت سے۔ :)

بالکل احمد بھائی اس کی اہمیت سے ذرہ بھر بھی انکار نہیں ! :)
اسے کس بہتر حد تک فلمایا گیا ؟ اس کا اچھا جواب ابن سعید بھیا نے کچھ یوں دیا اور جس سے مکمل اتفاق ہے !

اچھا فلمایا ہے لیکن تحریری کہانی میں مزید تفصیل موجود ہے لہٰذا ناظروین کو ایک دفعہ کہانی پڑھنی بھی چاہیے۔ ویسے کسی کو آریہ تہزیب کے نچلے طبقے (شودروں) کے لوگوں کلے رہن سہن اور طرز زندگی کا علم نہیں تو یہ کہانی ذرا مشکل سے سمجھ میں آئے گی اور جسے اندازہ ہے وہ منشی پریم چند کے احاطہ قلم پر عش عش کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ :) :) :)

میں خود شودروں کے بارے زیادہ تفصیل میں تو نہیں جانتا مگر پھر بھی سنی سنائی باتوں سے کچھ کچھ ان کے رہن سہن کا اندازہ ہے۔ اور واقعی اس افسانے کا مکمل لطف لینے کے لیئے شودروں کے بارے کچھ نہ کچھ علم لازم ہے۔ اور افسانے کے اصل مسودہ میں تفصیل بھی قدرے زیادہ ہے جو افسانے کے مقصد سے اور بھی انصاف کرتی ہے۔ :) :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
بہت ہی عمدہ فصیح بھائی! منشی پریم چند کی کیا ہی بات تھی۔

ایسی نادر چیزیں لاتے رہا کریں جناب من!

اللہ جزا دے گا۔ :)
 
Top