کلام ارمان

بہت شکریہ فیصل بھائی۔

اب حضرت ارمان بھی اپنے کلام سے نوازیں تو کیا ہی بات ہے۔

تیرے شہر سے جو گزرا تو یہ احساس ھوا
تیرے شہر میں کچھ دیر تو آرام ھی کرلیتے

گھر پر تیری یادیں سونے نہیں دیتی ھیں
کاش یہاں زندگی اپنی تمام ھی کرلیتے

یادوں میں کھو نہ جاؤں گم ھو کر کہیں
اچھا ھوتا جو اپنے آپ کو گمنام ھی کرلیتے

تڑپتے ارمان چھوڑ گئے، اس دن کا کیا شکوہ
کاش تیری گلی میں اپنی شام ھی کرلیتے
 
جن کیلئے ھوئے ھم برباد،!!!!!!!

جن کیلئے ھوئے ھم برباد
وہ ھیں سکون سے آباد

بربادی میں ھم بھول گئے
وہ تو ھیں گھر میں شاد

کیوں تجھے بےسکونی ھے
کوئی اسے دے رھا ھے داد

ارمان اپنے بکھر گئے یہاں
مگر کیا کسی کو ھے یاد
 
صبح جو بھولا تھا وہ سرشام آیا ھے،!!!!!!

مدت کے بعد آج ان کا یہ پیغام آیا ھے
خوش ھوں کہ میرے ھی نام آیا ھے

نشے میں آج مست جھوم رھا کیوں
نصیب آج ھاتھ میں ان کا جام آیا ھے

کچھ بےزاری برسوں پرانی تھی مگر
صبح جو بھولا تھا وہ سرشام آیا ھے

اب کیا جواب دیں، کچھ سوجھتا نہیں
سکت ھی نہیں، بے وقت ناکام آیا ھے

ارمان یہاں بےچین، وہ ادھر خوش رھے
دم آخر کے وقت، یہ خط لب بام آیا ھے
 
خلوص کی بس، اک نظر چاھئے،!!!!!!!!!!!

خلوص کی بس، اک نظر چاھئے
محبوب کی بس، اک خبر چاھئے

تڑپ کچھ کم ھو، سکون مل جائے
جھلک انکی بس، اک مگر چاھئے

کب ھوگا انکا گزر اس گلی میں
منتظر ھوں بس، اک صبر چاھئے

تک رھا تیری راہ، بیٹھا کب سے
یہاں اُن کا بس، اک گزر چاھئے

زمانہ ھوگیا اب، خزاں کو گزرے
سبز ھو بس، اک شجر چاھئے

بھٹک گیا ھوں، کارواں سے اپنے
ساتھ اب بس، اک راہگزر چاھئے

تلخی زباں کی، اب مٹاوں کیسے
چٹکی بھر بس، اک شکر چاھئے

انہیں پانے کی، تمنا باقی ھے
تڑپتا ھوا بس، اک جگر چاھئے

مانگ تو دیکھو، لاؤں کہاں سے
کچھ نہیں بس، اک قمر چاھئے

ھوش کھو جاوں، ارمان دل کا
سرور کا بس، اک سحر چاھئے
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن سید اردو محفل کے نئے رکن ہیں۔ ارمان تخلص کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے تعارف کے دھاگے میں اپنا کلام پیش کیا ہے اور میں نے یہ جسارت کی ہے کہ ان کا کلام یہاں منتقل کر دوں۔

تعارف یہاں ہے
 
شکریہ

شمشاد بھائی،!!!!
میں کوئی شاعر یا ادیب نہیں ھوں، بس کبھی کبھی کچھ نہ کچھ دماغ مین چل پڑتا ھے، تو بس ادھر ادھر سے بے ربط تحریروں کو بغیر قافیہ ردیف کی درستگی کے اور بے وزن کے جوڑ توڑ کر لکھنا شروع ھوجاتا ھوں،!!!!

بس کچھ ڈیڑھ سال کے عرصہ سے کچھ فرصت کے لمحات میسر ھو جاتے ھیں تو اپنی سوانح عمری کی کچھ یاداشتوں کو یک جگہ جمع کر کے "ھماری اردو پیاری اردو" کی ویب سائٹ پر "یادوں کی پٹاری" کے نام سے لکھ بھی رھا ھوں، جو میری اپنی زندگی کے ساتھ گزرے ھوئے نشیب و فراز کا بہت ھی قیمتی سرمایہ بھی ھے، جنہیں میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا،!!!!!

مجھے اردو زبان سے بہت محبت ھے، جہاں بھی اردو کی ویب سائٹ دیکھتا ھوں تو آپ لوگوں سے کچھ گفت و شنید کرکے اپنے اس شوق کو بھی پورا کر لیتا ھوں، مجھے باتیں کرنے کا اور بنانے کا بہت شوق ھے، کبھی کبھی پکانے بھی لگتا ھوں جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے راہ فرار اختیار کرلیتے ھیں،!!!!!

خیر آپ لوگوں سے مجھے یہ امید نہیں ھے، ،!!!!

میری دیوانگی سے وہ کچھ گھبرائے ھوئے
پاس آتے تو ھیں لیکن، نظریں چرائے ھوئے
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب ہمیں تو بہت خوشی ہو گی کہ آپ اپنے کلام کے ساتھ ساتھ اپنی سوانح عمری بھی یہاں شیئر کریں۔ اور فکر نہ کریں ہم بھاگنے والوں سے نہیں ہیں۔ آپ باتیں کرنے اور باتیں بنانے سے جب تھک جاتے ہیں تو پکانے لگ جاتے ہیں۔ میں باتیں سنتے سنتے جب تھک جاتا ہوں تو کھانے لگ جاتا ہوں۔ کہیے کیسی رہی؟
 
عبد الرحمن صاحب ہمیں تو بہت خوشی ہو گی کہ آپ اپنے کلام کے ساتھ ساتھ اپنی سوانح عمری بھی یہاں شیئر کریں۔ اور فکر نہ کریں ہم بھاگنے والوں سے نہیں ہیں۔ آپ باتیں کرنے اور باتیں بنانے سے جب تھک جاتے ہیں تو پکانے لگ جاتے ہیں۔ میں باتیں سنتے سنتے جب تھک جاتا ہوں تو کھانے لگ جاتا ہوں۔ کہیے کیسی رہی؟


شمشاد بھائی،!!!
بہت بہت شکریہ،!!!!
مجھے آپکی یہ اردو کی محفل بہت ھی زیادہ پسند آئی ھے، اور یہاں پر سب بہت اچھے ساتھی موجود ھیں، میں لوگوں کو پکانے کے علاؤہ کچھ ھنسی مذاق کرنے کا بھی شوق رکھتا ھوں، اپنے بچوں سے بھی بہت ھنسی مذاق کرتا رھتا ھوں، !!!!!

مجھے امید ھے کہ یہاں میرے تمام ساتھی بہن بھائی میرے کسی ھنسی مذاق کا برا نہیں مانیں گے، اور اگر میری کسی بات سے کسی کو بھی دکھ یا افسوس ھوا ھو، تو میں معذرت چاھوں گا، مگر مجھے لکھئے گا ضرور،!!!!!
 
شمشاد بھائی،!!!
میں اپنی سوانح عمری کو بھی اسی محفل ادب میں "بھولی بسری یادیں" کے نام سے تحریر کرنے کی جسارت کررھا ھوں، اس میں میرے تمام بچپن سے لے کر اب تک کے واقعات جو جو مجھے یاد ھیں، وہ لکھ رھا ھوں، امید ھے کہ آپ سب کو میری یہ ناچیز کوشش پسند آئے گی، اور اگر لکھنے میں کوئی بے ادبی یا گستاخی ھو جائے تو معافی چاھوں گا،!!!!

بعد میں آپ جہاں بہتر سمجھتے ھیں وہاں اسے منتقل کردیجئے گا،!!!!!
 
عبد الرحمن صاحب ہمیں تو بہت خوشی ہو گی کہ آپ اپنے کلام کے ساتھ ساتھ اپنی سوانح عمری بھی یہاں شیئر کریں۔ اور فکر نہ کریں ہم بھاگنے والوں سے نہیں ہیں۔ آپ باتیں کرنے اور باتیں بنانے سے جب تھک جاتے ہیں تو پکانے لگ جاتے ہیں۔ میں باتیں سنتے سنتے جب تھک جاتا ہوں تو کھانے لگ جاتا ہوں۔ کہیے کیسی رہی؟

شمشاد بھائی،!!!!
بہت خوب آپ نے کہی،!!!!!
مگر میری بھی تو سنئے، میں تو کھا پی کر بالکل ھی بھول جاتا ھوں،اور ڈکار بھی نہیں لیتا،!!!!!
اب کیسی رہی،!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب یہاں ماشاء اللہ سب ہی پڑھے لکھے اور سلجھے ہوے اراکین ہیں اور ایک دوسرے سے شُستہ قسم کے مذاق بھی ہوتے رہتے ہیں جس سے سبھی لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

آپ نے " بھولی بسری یادیں " کہاں پوسٹ کرنا شروع کی ہے؟
 
عبد الرحمن صاحب یہاں ماشاء اللہ سب ہی پڑھے لکھے اور سلجھے ہوے اراکین ہیں اور ایک دوسرے سے شُستہ قسم کے مذاق بھی ہوتے رہتے ہیں جس سے سبھی لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

آپ نے " بھولی بسری یادیں " کہاں پوسٹ کرنا شروع کی ہے؟

بہت شکریہ شمشاد بھائی،!!!!
میں نے اپنی سوانح عمری کی "بھولی بسری یادیں" اردو محفل کے ایک کالم " آپکی تحریریں " میں شروع کردیں ھیں، اپنی رائے ضرور دیجئے گا،!!!!!!


http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=12307
 
سن کر میرا یہ دل، اب تڑپ کر روتا ھے
ذکر اس محفل میں، ان کا گر ھوتا ھے

سوچتا تھا کبھی، آساں ھے بھلا دینا
یاد میں تیری کہاں، رات بھر سوتا ھے

اس داغ جگر میں، جم گیا خون تیرا
داغ یہ جاتا نہیں، کیوں مگر دھوتا ھے

ارمان بھی تڑپ کر، خشک پیاسے ھو گئے
خزاں میں ھریالی، جیسے شجر کھوتا ھے
 
قافلہ جو بچھڑ گیا مجھ سے، میری چال وہ نہ رھی
کبھی تھی جو ساتھ میرے، میری ڈھال وہ نہ رھی

ناچ اٹھتا تھا دل میرا جب، وہ دوڑی چلی آتی تھی
اب ڈھولک کی تھاپ جیسے، میری تال وہ نہ رھی​
 
سید صاحب بہت خوبصورت کلام ہے آپکا، حیرت ہیکہ استادانِ سخں یہاں کیوں نہیں پہنچے !


بہت شکریہ راجہ صاحب،!!!!

اسی لئے تو انتظار میں بیٹھا ھوں کہ آگے بڑھنے سے پہلے استادانِ سخن سے کچھ اصلاح اور مشورہ وغیرہ تو لے لوں، کیونکہ اپنی شاعری تو ھوائی ھی ھے، اور بس کچھ اسی بہانے تھوڑا بہت سیکھنے کو مل جائے تو کیا بات ھے،!!!!!!

سنا ھے کہ آج، آپکے آنے کی خبر ھے
انتظار میں بہت، ھم نے کیا صبر ھے

تاخیر کیوں ھوگئی، ھم تو تڑپ گئے
باریاں کھول دو، آپکے آنے کا ذکر ھے

سکون ملتا نہیں، بےچین بےقرار ھوں
لگتا ھے دل میں، تلاتم سا بحر ھے

دیدار کیلئے بس، لگا دو ایک جلتا دیا
اپنی کٹیا میں، پروانہ ایک منتظر ھے

پریشاں حال اکیلا، سوچتا ھےجیسے
جنگل بیابان میں، تنہا ایک شجر ھے

مدت سے ترستی، ھوئی یہ آنکھیں
کوئی ارمان نہیں، لگتا بس سفر ھے
 
Top