کلیاتِ میر * اینڈرائڈ ایپ

arifkarim

معطل
الحمد للہ!
"شاعرِ مشرق" اور "دیوانِ غالب" اینڈرائڈ ایپ کے بعد اس سلسلے کی تیسری اور اہم کڑی میر تقی میر کے کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ "کلیاتِ میر" بھی تیار ہو گئی ہے.
اس ایپ میں میر کی غزلوں کے 6 دیوان اور رباعیات موجود ہیں.

اس کے علاوہ ایپ میں فونٹ سیلکشن ڈال دی ہے. اور باقی دونوں ایپس میں بھی یہ فیچر مہیا کر دیا گیا ہے.

دعاؤں میں یاد رکھیں. جزاک اللہ

ایپ کا ربط
یہاں بھی تصویر شامل کر دیں ایپ کے مین پیج اور ریڈنگ پین کی تاکہ اسکو بہتر کرنے سے متعلق گفتگو کی جا سکے
 
یہاں بھی تصویر شامل کر دیں ایپ کے مین پیج اور ریڈنگ پین کی تاکہ اسکو بہتر کرنے سے متعلق گفتگو کی جا سکے
ویسے تو تقریباً تمام سکرین شاٹ پلے سٹور پر موجود ہیں. اور زیادہ اہم یوزر کا فیڈ بیک ہے.
مناسب وقت ملتے ہی یہاں بھی پوسٹ کر دوں گا.

ابھی نظم والے پیج پر نظم کی فارمیٹنگ پر کام کر رہا ہوں.
 
بڑے عرصہ کے بعد ایپ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کی خصوصیات:
1۔ اینڈرائڈ 4.3 اور جدید فونز کے لئے نوٹو نستعلیق کو مہر نستعلیق سے تبدیل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے نستعلیق سپورٹ اینڈرائڈ 5.0 یا زائد کے لیے تھی۔
2۔ اینڈرائڈ 4.4 اور زائد پر اب شاعری جسٹفائڈ نظر آئے گی اور زوم کے بٹن کی جگہ دو انگلیوں سے pinch zoom اپلائی کر دیا ہے۔
3۔ کلام میں موجود پروف ریڈنگ کے اب تک کے رپورٹڈ مسائل کو حل کر دیا ہے۔

کسی کو بھی اگر کوئی مسئلہ آتاہے تو ضرور آگاہ کیجیے گا۔ جزاک اللہ
 
کلام شئر کرنے کی سہولت کے ساتھ ایپ اپڈیٹ کر دی ہے۔
فیس بک پر ٹیکسٹ شئر کرنے کا طریقۂ کار فیس بک نے کافی مشکل بنا دیا ہے۔ اس لیے اس کی الگ آپشن ہے،جس پر کلک کرنے سے نظم کا ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا اور فیس بک شئرنگ ونڈو کھل جائے گی، جہاں صرف پیسٹ کرنا ہو گا۔
وٹس ایپ اور کچھ جگہوں پر پیسٹ کرتے وقت تمام مصرعے جڑ جانے کا مسئلہ بھی حل کیا گیا ہے۔ :)
 
Top