کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا

اکمل زیدی

محفلین
یہ عبارت، کربلا کے واقعہ اور امامت سے متعلق احادیث کے مجموعہ کے مفاهیم کی عکاسی کرتی ہے اور اس میں ایک سبق آموز اور خوبصورت پیغام ہے، کیونکہ اگرچہ عاشورا جیسا دن رونما نہیں ہوگا، لیکن ہمیشه ظالموں کا ظلم اور مظلوموں پر ستم جاری ہے زمان و مکان پر جاری عاشورا کی ثقافت اور کربلا، مقصد کی راه میں ظلم و ستم اور بے انصافی سے مبارزه اور استقامت کی علامت ہے۔ ائمہ اطهار علیهم السلام نے ہمیں ظالم سے مقابلہ کرنا سکھایا ہے اور خود بھی اس پر عمل کرتے تھے اور عاشورا ایک زمان و مکان کی محدودیت میں بند نہیں ہو سکتا ہے۔

"کل یوم عاشورا و کل ارض کربلا" کا جملہ ہر زمان و مکان میں حق و باطل کی جنگ کے جاری رہنے کی طرف اشاره ہے۔ عاشورا اور کربلا اس طولانی زنجیر کی واضح ترین کڑی ہے۔ حق و باطل ہمیشه ایک دوسرے کے مقابلے میں برسر پیکار ہوتے ہیں اور آزاد انسانوں کا فریضہ حق کی پاسداری اور باطل سے پیکار کرنا ہے اور حق و باطل کے اس معرکہ سے دامن بچا کر گزر جانا، بے دینی ہے۔

یہ نظریہ، اس نظریہ کو مسترد کرتا ہے، جو کربلا اور حسین علیه السلام کے قیام کو صرف امام تک محدود فریضہ جانتے ہیں، جس کی پیروی نہیں کی جا سکتی ہے۔

ایک مصنف لکھتا ہے:" ہمیں یقین ہے که اگر امام حسین علیه السلام ہمارے زمانہ میں ہوتے، تو قدس، جنوب لبنان اور مسلمانوں کے اکثر علاقوں میں دوسرا کربلا برپا کرتے اور وہی موقف اختیار کرتے، جو انهوں نے معاویہ اور یزید کے مقابلے میں اختیار کیا تھا-
 
محمد وارث

لائبریرین

امیر معاویہ کی تو حضرات امام حسن اور امام حسین دونوں نے بیعت کر لی تھی اور پھر انکی حیات تک کبھی توڑی بھی نہیں۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
امیر معاویہ کی تو حضرات اامام حسن اور امام حسین دونوں نے بیعت کر لی تھی اور پھر انکی حیات تک کبھی توڑی بھی نہیں۔
متفق
آور امام حسن رضی اللہ عنہ تو امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حق میں خلافت سے دستبردار بھی ہوئے!!!
 
اکمل زیدی

محفلین
سب سے پہلے تو یہ ایران میں ہونا چاہیے جہاں کالا ظلم نافذہے
وہاں سے دایش نہیں نکلی وہاں سے سر کاٹنے کی تربیت نہیں دی جاتی وہاں تکفیری سوچ کو بڑھاوا نہیں دیا جاتا وہاں اہل سنت برادران پر پابندیاں نہیں ہیں سب کو پتا ہے یہ خرافات کس اسلامی ملک میں ہوتی ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
انتہائی قبل احترام محمد وارث صاحب آپ نے حیران کردیا بیعت کس نے کی صلح کس نے کی بدیانتی کس نے کی سب تاریخ میں موجود ہے اگر میں نے بات شروع کی تو پھر سقیفہ سے شروع ہوگی کے خاموشی کیا ہوتی ہے اور رضامندی کیا ہوتی ہے
بدر الفاتح مضحکہ خیز ریٹنگ آپ کے کمینٹ کو دی ہے آپ کو بھی میرا ووہی جواب ہے جو وارث صاحب کو دیا ہے . . .
 
میرے خیال میں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں نے یا غلط بیانی کی ہے تو اسے واضح کیا جانا چاہئے تاکہ ہمیں حقائق کا علم ہو۔
میں نے اپنے علم کی حد تک جو معلوم تھا وہ بیان کیا۔
باقی منفی ریٹنگ کی پرواہ نشتہ۔
مجھے تو جب کوئی دیتا ہے تو ایک انجانی سی خوشی محسوس ہوتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انتہائی قبل احترام محمد وارث صاحب آپ نے حیران کردیا بیعت کس نے کی صلح کس نے کی بدیانتی کس نے کی سب تاریخ میں موجود ہے اگر میں نے بات شروع کی تو پھر سقیفہ سے شروع ہوگی کے خاموشی کیا ہوتی ہے اور رضامندی کیا ہوتی ہے
بدر الفاتح مضحکہ خیز ریٹنگ آپ کے کمینٹ کو دی ہے آپ کو بھی میرا ووہی جواب ہے جو وارث صاحب کو دیا ہے . . .
یہ آپ کا نکتہ نظر ہے اور ظاہر ہے کہ اس کو ساری دنیا نہیں مان سکتی۔ آپ شروع کریں گے تو آپ کو جواب دینے والے بھی ہزاروں ہیں یا کہ نہیں ہیں؟

میرے تبصرے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کو اختلافی موضوعات کو ایک پبلک فورم پر چھیڑنا نہیں چاہیے وہ بھی متفرقات والے زمرے میں۔
 
واقعتا اس موضوع پر یہاں بحث چھیڑنا بالکل مناسب نہیں۔
شکریہ استاذی الکریم۔
 
فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم جناب محمد وارث بدر الفاتح بھائیوں، کسی نے کل یوم عاشورہ اور کربلا پر ایک طنز و مزاح والی تحریر لکھی تھی وہ اکمل زیدی سے برداشت نہیں ہوئی اور میرے ذاتی خیال میں ہونی بھی نہیں چاہیے تھی. اس پر انہوں نے ایک بیانیہ لکھا ہے. ظاہر ہے کہ انہوں نے ریفرینس نہیں دئیے اور آپ احباب نے بھی نہیں دیئے. لہذا بہتر ہو گا اگر بحث یہیں ختم کی جائے اور آئندہ عاشورہ اور کربلا کا نام استعمال کرکے طنز و مزاح سے پرہیز کیا جائے. یہ اس لئے لکھا کہ کسی کی دل آزاری سے خدا کبھی خوش نہیں ہوتا. امام حسین علیہ السلام، کربلا پیاس عاشورہ یہ حساس موضوعات ہیں، بعض کے لئے بہت ہی زیادہ حساس. اس کے باوجود اگر آپ کو ناگوار لگے تو معذرت خواہ ہوں. میں آزادی رائے کا حامی ہوں لہذا اپنا موقف دے دیا اچھا لگے تو ٹھیک ورنہ بھی ٹھیک. شکریہ
 
آپ سے پہلے وارث بھائی بھی یہی کہہ چکے ہیں اور مناسب ترین بھی یہی ہے۔
اس کے باوجود اگر آپ کو ناگوار لگے تو معذرت خواہ ہو
بالکل بھی ناگوار نہیں گزری۔
شکریہ!
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم جناب محمد وارث بدر الفاتح بھائیوں، کسی نے کل یوم عاشورہ اور کربلا پر ایک طنز و مزاح والی تحریر لکھی تھی وہ اکمل زیدی سے برداشت نہیں ہوئی اور میرے ذاتی خیال میں ہونی بھی نہیں چاہیے تھی. اس پر انہوں نے ایک بیانیہ لکھا ہے. ظاہر ہے کہ انہوں نے ریفرینس نہیں دئیے اور آپ احباب نے بھی نہیں دیئے. لہذا بہتر ہو گا اگر بحث یہیں ختم کی جائے اور آئندہ عاشورہ اور کربلا کا نام استعمال کرکے طنز و مزاح سے پرہیز کیا جائے. یہ اس لئے لکھا کہ کسی کی دل آزاری سے خدا کبھی خوش نہیں ہوتا. امام حسین علیہ السلام، کربلا پیاس عاشورہ یہ حساس موضوعات ہیں، بعض کے لئے بہت ہی زیادہ حساس. اس کے باوجود اگر آپ کو ناگوار لگے تو معذرت خواہ ہوں. میں آزادی رائے کا حامی ہوں لہذا اپنا موقف دے دیا اچھا لگے تو ٹھیک ورنہ بھی ٹھیک. شکریہ
آپ نے بجا فرمایا ہے ڈاکٹر صاحب۔ مذکورہ تحریر کے تھریڈ میں بھی بات ہوئی تھی دوستوں کی اور صاحبِ لڑی نے عنوان تبدیل کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے انتظامیہ کو۔
 
Top