کل 24 دسمبر کو کیا ہوگا؟

محفل کے سیاسی نجومیوں سے التماس ہے کہ کل 24دسمبر 2018 کے فیصلے میں کیا ہو گا پر اپنی رائے اور تجزیہ سے آگاہ کریں ۔

کیا کل نواز شریف صاحب جیل میں جائیں گے؟
یا
کل نواز شریف صاحب اتنے عرصے سے بے عزت ہو نے کے بعد باعزت گھر کے لیے روانہ ہوں گے؟

چلیں شاباش کام پہ لگ جائیں:computer::email::camera:
 
جاسم محمد

محفلین
کچھ بتا بھی دیں کہ کیا ہو گا آج ؟
ملک میں ایک عجیب روایت بنی ہوئی ہے کہ متوقع خبر آنے سے قبل اس کی کھوج میں وقت ضائع کرنا۔ اور جب بالآخر خبر بریک ہوجائے تو اس پر کوئی تبصرہ نہ کرنا۔ میرےاس سیکشن میں بنائے گئے دھاگوں کا حال دیکھ لیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
کچھ بتا بھی دیں کہ کیا ہو گا آج ؟
آج فیصلہ ہو گا جو ازاں بعد واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں عدل کا نظام کچھ ایسا ہی ہے۔ جو آج مجرم ہے، کل وہ اقتدار میں ہو گا۔ جو آج تخت پر ہے، کل اسے تختے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بس کچھ ایسی ہی کہانی ہے یہاں اس لیے سیاست ایک بے کار کھیل بن چکا ہے جس میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ کند ذہنی عسکریوں اور ان کے پلانٹ کردہ بدعنوان سیاست دانوں نے ملک کا سوا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
آج کا پتا نہیں۔ لیکن کل یعنی 25 دسمبر کو کرسمس منایا جائے گا۔ کوئی مانے یا نہ مانے!!!

اور قائدِ اعظم کا جنم دن۔
 
فرقان احمد

محفلین
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نیب بدعنوانی ثابت کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہو گیا ہے۔ سزا کی بنیاد کمزور ہے؛ اگلی عدالتوں سے شاید ریلیف مل جائے گا۔
 
جان

محفلین
جہاں کاغذی لٹریسی ریٹ اٹھاون فیصد ہو اور حقیقی لٹریسی ریٹ ایک سے دو فیصد ہو وہاں ملک ایسے ہی چلتا ہے۔ ہر ڈگری یافتہ تعلیم یافتہ نہیں اور ہر تعلیم یافتہ ڈگری یافتہ نہیں۔ ملک کاغذوں کی نذر ہو گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
جو کیس بنا کر وزارتِ عظمٰی چھینی، دو سال میڈیا ٹرائل کیا، دل کا مریض ہونے کے باوجود ذہنی و جسمانی عقوبت دی گئی، الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی، پارٹی کی سربراہی پر پابندی لگائی۔ آج پتہ چلا کہ وہ تو کیس ہی غلط تھا!!
انصاف کی جے ہو۔۔۔۔!!!
 
جاسم محمد

محفلین
آج فیصلہ ہو گا جو ازاں بعد واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں عدل کا نظام کچھ ایسا ہی ہے۔ جو آج مجرم ہے، کل وہ اقتدار میں ہو گا۔ جو آج تخت پر ہے، کل اسے تختے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بس کچھ ایسی ہی کہانی ہے یہاں اس لیے سیاست ایک بے کار کھیل بن چکا ہے جس میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ کند ذہنی عسکریوں اور ان کے پلانٹ کردہ بدعنوان سیاست دانوں نے ملک کا سوا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نیب بدعنوانی ثابت کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہو گیا ہے۔ سزا کی بنیاد کمزور ہے؛ اگلی عدالتوں سے شاید ریلیف مل جائے گا۔
جہاں کاغذی لٹریسی ریٹ اٹھاون فیصد ہو اور حقیقی لٹریسی ریٹ ایک سے دو فیصد ہو وہاں ملک ایسے ہی چلتا ہے۔ ہر ڈگری یافتہ تعلیم یافتہ نہیں اور ہر تعلیم یافتہ ڈگری یافتہ نہیں۔ ملک کاغذوں کی نذر ہو گیا ہے۔
بھئی اگر لیگیوں کوانگریزی نہیں آتی تو اس میں فاضل ججوں یا نظام عدل کا کیا قصور ہے؟ عدالتی فیصلہ میں صاف صاف لکھا ہے کہ اتغاثہ نے نواز شریف پرکامیاب جرح کر کےکرپشن ثابت کی ہے۔ چنانچہ وہ کرپشن کی مد میں سزا کے حقدار قرار پائے ہیں۔ بالفرض ہائی کورٹ سے وقتی ریلیف مل بھی جائے تب بھی سپریم کورٹ نیب کورٹ کا فیصلہ بحال کر دے گی۔
DvMSArrXQAEVlIU.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
جو کیس بنا کر وزارتِ عظمٰی چھینی، دو سال میڈیا ٹرائل کیا، دل کا مریض ہونے کے باوجود ذہنی و جسمانی عقوبت دی گئی، الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی، پارٹی کی سربراہی پر پابندی لگائی۔ آج پتہ چلا کہ وہ تو کیس ہی غلط تھا!!
انصاف کی جے ہو۔۔۔۔!!!
لیگیوں کی جے ہو۔ قوم کو گمراہ کرنا بند کریں۔ عدالتی فیصلہ پڑھ لیں:
اور یہ کونسے میڈیا ٹرائل کی بات کر رہے ہیں؟ سارا ٹرائل سپریم کورٹ، نیب کورٹ اور ہائی کورٹ میں چلا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
بھئی اگر لیگیوں کوانگریزی نہیں آتی تو اس میں فاضل ججوں یا نظام عدل کا کیا قصور ہے؟ عدالتی فیصلہ میں صاف صاف لکھا ہے کہ اتغاثہ نے نواز شریف پرکامیاب جرح کر کےکرپشن ثابت کی ہے۔ چنانچہ وہ کرپشن کی مد میں سزا کے حقدار قرار پائے ہیں۔ بالفرض ہائی کورٹ سے وقتی ریلیف مل بھی جائے تب بھی سپریم کورٹ نیب کورٹ کا فیصلہ بحال کر دے گی۔
'کند ذہن عسکریوں کے پلانٹ کردہ بدعنوان سیاست دانوں' کے الفاظ سے آپ کو اگر یہ محسوس ہور ہا ہے کہ ہم لیگی ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔ :) کسی حد تک سیاسی پختگی کا ثبوت دے لیا کریں، یقین کریں ہم برا نہ مانیں گے۔ :)
 
م حمزہ

محفلین
بھئی اگر لیگیوں کوانگریزی نہیں آتی
پاکستان کی پہلی قومی سرکاری زبان اُردو ہے غالباً۔ اس کے بعد انگریزی کی باری آتی ہوگی۔
اور کیا میں یہ جان سکتا ہوں کہ پاکستان میں کتنے فیصد لوگ عام بول چال میں انگریزی زبان کا استعمال کرتے ہیں؟
 
آخری تدوین:
Top