کمپیوٹرکودوبارہ انسٹال کیا؟

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شاکربھائی، لیکن آپ والابلاگ تومیرے ہاں صحیح کھل رہاہے۔ لیکن میرا بلاگ نہیں کھولتاہے۔



والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
بلاگ تو آپ کا کھلتا ہے۔
اس کے ساتھ کیا مسئلہ ہوگیا۔ ربط تو آپ نے پکاسا فوٹو بلاگ کا دیا ہوا ہے نا اوپر؟
وہی میرے پاس نہیں کھلا تھا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

دوست(شاکر) بھائی، یہ لنک میرے پاس توکھل رہاہے اورباتمیزبھائی، کے ہاں بھی کھلتاہے۔ اس میں پیج جوہے وہ صاف نظرآتاہے اوپرتھوڑاسانیلاہے باقی بالکل سفیدنظرآتاہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

باتمیزبھائی، اور شاکربھائی میں نے فائرفاکس کو ڈاؤن لوڈکرلیاہے لیکن اس میں میرابلاگ کے لفظ ٹوٹے ہوئے نظرآرہے ہیں ۔ براہ مہربانی اسکاحل بتائیں۔

یہاں دیکھیں
http://picasaweb.google.com/javediqbal26/Blogb/photo#5053657340059726434


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

باتمیزبھائی، اور شاکربھائی میں نے فائرفاکس کو ڈاؤن لوڈکرلیاہے لیکن اس میں میرابلاگ کے لفظ ٹوٹے ہوئے نظرآرہے ہیں ۔ براہ مہربانی اسکاحل بتائیں۔

یہاں دیکھیں
http://picasaweb.google.com/javediqbal26/Blogb/photo#5053657340059726434


والسلام
جاویداقبال
اردو انسٹال ہے کیا؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

قیصرانی(منصور) بھائی، اردوکہاں سے انسٹال کرنی ہے کیافائرفاکس کے لئے علیحدہ سے اردوانسٹال کرنی پڑتی ہے جبکہ میرے پاس بی بی سی کی اردوتوانسٹال ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
اردو فانٹس اور اردو سیٹ اپ، بی بی سی سے اردو سیٹ اپ تو ہو جاتا ہے، کیا باقی بلاگ کے مطلوبہ فانٹس آپ نے انسٹال کر رکھے ہیں؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

قیصرانی بھائي، باقی فانٹ کو میں نے انسٹال نہیں کیے کیونکہ پہلے انٹرنیٹ ایکسپوررپرتوانکی ضرورت نہ تھی اب مجھے کیاکیااورانسٹال کرناہے اورکہاں سے ؟



والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، آپ یہ بتائیں کہ آپ کے بلاگ کا فانٹ کون سا ہے اور کیا وہ فانٹ آپ کے سسٹم پر موجود ہے؟ اس کے علاوہ اگر ایک سکرین شاٹ دے سکیں کہ بلاگ کیسا دکھائی دے رہا ہے تو آسانی رہے گی
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، کنٹرول پینل میں لینگوئج اینڈ ریجنل سیٹنگز کا آپشن دیکھیں، اس میں‌ دوسری ٹیب ہوگی، لینگوئجز کے نام کی۔ اس میں‌دیکھیں‌کہ کیا دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کی سپورٹ انسٹال ہے؟‌ اگر نہیں تو اس پر چیک لگا کر اسے اپلائی کر دیں۔ اس کے بعد پاک نستعلیق فانٹ کو اپنے سسٹم میں ونڈوز کے اندر فانٹس کے فولڈر میں کاپی کر دیں۔ اس کے بعد بتائیں کہ کیا فرق پڑا؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

قیصرانی بھائی، وہ توپہلے ہی انسٹال ہے اورنفیس لینگوئج بھی انسٹال ہے۔وینڈوز میں بھی اردوانسٹال ہے۔
بلاگ کالنک پیچھے دیاہے ۔


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، بلاگ پر جو ڈسپلے ہو رہا ہے وہ تاہوما فانٹ ہے۔ یعنی پاک نستعلیق فانٹ حقیقتاً یا تو انسٹال نہیں، یا پھر کوئی اور مسئلہ ہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کنٹرول پینل میں‌ موجود لینگوئج اینڈ ریجنل سیٹنگز میں جا کر لینگوئج کی ٹیب کی تصویر اور پھر اس میں‌موجود ڈیٹیلز کی ٹیب کی تصویر دکھا سکیں؟ جیسا کہ میں نے ذیل میں‌دکھایا ہے

Javedbhai.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

یہ لیں لنک۔آپ کی تصویرتونظرہی نہیں آرہی ہے۔
http://picasaweb.google.com/javediqbal26/Cotrol/photo#5053722451763933826





والسلام
جاویداقبال
جاوید بھائی، یہاں ڈیٹیلز کا بٹن ہے، وہ بھی پریس کریں، جو سامنے آئے ونڈو، وہ بھی دکھا دیں پلیز
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، ذرا پھر سے چیک کریں کہ سی ڈرائیو پر ونڈوز کے فولڈر میں فانٹس کے سب فولڈر میں کیا پاک نستعلیق نامی فانٹ موجود ہے؟ اگر نہیں تو براہ کرم اسے انسٹال کریں۔ باقی سب کچھ درست ہے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائي قیصرانی، وہ تو انسٹال ہے میں نے چیک کیاتھافانٹ والے فولڈرمیں وہ موجودہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاویداقبال نے کہا:
بھائي قیصرانی، وہ تو انسٹال ہے میں نے چیک کیاتھافانٹ والے فولڈرمیں وہ موجودہے۔


والسلام
جاویداقبال
بھائی جی، ایک بار پھر سے اس فانٹ کا نیا ورژن لیں اور پہلے سے موجود فانٹ کو ختم کر دیں۔ نیا فانٹ اس کی جگہ پیسٹ کر دیں۔ یاد رہے کہ پچھلا فانٹ پہلے ختم کریں، ورنہ نیا فانٹ اس جگہ نہیں‌ کاپی ہو سکے گا
 
Top