کمپیوٹر اکیڈمی اور رپیرنگ سنٹر کے لیے مشورہ

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو بہت سارے کورسز ہیں۔ کیا اتنے کرانا ممکن ہوگا؟ سی سی این اے کے لئے تو آپ کو سوئچز، ہبز اور پتہ نہیں کیا کیا درکار ہوگا اور وہ بھی سسکو کا ہی :)
 
قیصرانی

لائبریرین

علی خان

محفلین
یہ تو بہت سارے کورسز ہیں۔ کیا اتنے کرانا ممکن ہوگا؟ سی سی این اے کے لئے تو آپ کو سوئچز، ہبز اور پتہ نہیں کیا کیا درکار ہوگا اور وہ بھی سسکو کا ہی :)
جی جناب یہ تمام ڈیوائسسز تو ہمارے پاس موجود ہیں۔ اور اسی طرح کبھی کبھی(پہلے دنوں میں ) اسکے لئے Simulator کو بھی استعمال کرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی جناب یہ تمام ڈیوائسسز تو ہمارے پاس موجود ہیں۔ اور اسی طرح کبھی کبھی(پہلے دنوں میں ) اسکے لئے Simulator کو بھی استعمال کرتے ہیں۔
بجا کہا۔ میں نے یہ مشورہ دراصل دو الگ الگ پوسٹس میں خرم شہزاد خرم کو دیا تھا کہ اگر انہوں نے آپ کے بروشر کو as it is کاپی کیا تو انہیں بہت سارے آلات بھی خریدنے پڑیں گے جو شاید فی الوقت ان کے لئے ممکن نہ ہو :)
 
قیصرانی

لائبریرین

عائشہ عزیز

لائبریرین
خرم بھیا میں نے یہ دھاگہ ابھی دیکھا پیپرز ہونے والے ہیں ناں زیادہ یہاں آ بھی نہیں پا رہی
باقی تو بھیا اور بہنا لوگ آپ کی مدد کررہے ہیں میں آپ کو مبارک دینا چاہوں گی اور ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمنائیں۔ اللہ جی آپ کو آپ کے مقصد میں کامیاب کریں۔ آمین!
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک پمفلٹ ہوتا ہے اشتہار اور ایک پمفلٹ ہوتا ہے جس میں آپ اپنا منشور بیان کرتے ہیں کہ آپ میں وہ کیا خاص بات ہے جس کی وجہ سے لوگ آپ کے پاس آئیں یا آپ کو منتخب کریں۔ اس حوالے سے پوچھ رہا تھا کورسس تو بیسک کمپیوٹر کورس، آفس ، ورڈ ایکسل پاورپوائنٹ ، ان پیچ ، فوٹو شاپ وغیرہ اس کے علاوہ اردو انگلش ٹائپنگ، اس طرح کے کورس ہیں اس کے علاوہ انٹر نیٹ کا استعمال یعنی ای میل بنانا ، اردو میں ای میل کرنا وغیرہ جیسا نبیل بھائی نے بتایا تھا اس کو بھی ایڈ کرنا ہے اس کے علاوہ ونڈو انسٹال کرنا ، ہارڈ وئیر کمپیوٹر ٹھیک کرنا وغیرہ اس طرح کے کورسس۔ باقی کورسس تو ابھی میں نہیں کروا سکتا پہلے ابتدا یہاں سے کریں گے پھر انشاءاللہ وہاں تک بھی پہنچ جائیں گے پہلے اس حوالے سے بات کریں کم از کم دو صفحات کا پیغام ہو جوخاص و عام میں تقسیم کیا جائے
 
الف نظامی

لائبریرین
اس سے کچھ آئیڈیا لے لیں۔۔
ltbuH.png
یہ تو سارے کورسز انجنئرنگ کے ایڈوانس لیول کے ہیں، ایف پی جی اے ، مائیکروکنٹرولر ، ایمبیڈڈ سسٹم ،۔۔۔ یہ ایک اکیڈمی کی سطح کے کورسز نہیں ہیں۔
چند کورسز:-
- مائیکرو سافٹ آفس
- گرافکس ڈئزائنگ ، کورل ڈرا ،ایڈوب فوٹو شاپ۔
- ویب ڈئزائنگ/ ڈیولوپمنٹ، ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس ، پی ایچ پی ، جاوا سکرپٹ ، جے کیوری۔ ورڈ پریس ، جملہ ، دروپل ، پی ایچ پی بی بی ۔
- بنیادی نیٹ ورکنگ
-بنیادی ڈیٹا بیس ، ایکسیس ، مائی ایس کیو ایل
سی پلس پلس ، سی شارپ پروگرامنگ
نسخ فانٹ فانٹ سازی ، فانٹ کرئیٹر
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خرم پہلے تو بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کریں اور یہ کام آپ کے لئے بہت سود مند اور مبارک ثابت ہو۔ آمین
ماشاءاللہ سب لوگ آپ کو بہترین مشورے دے رہے ہیں۔ میں تکنیکی طور پر تو شاید کچھ بھی نہیں کہہ سکتی۔ یوں ہی سوچ رہی تھی کہ آپ اپنے بروشر میں اردو کمپیوٹنگ سے متعلق جو بھی شامل کریں اسے اردو میں ٹائپ کیجئے گا۔ یعنی بروشر میں انگریزی اردو دونوں زبانیں شامل کریں۔
 
قیصرانی بھائ اس حوالے سے کچھ بتائیں نا
 
میرے خیال میں تو یہی تھا کہ صرف اردو ہی شامل کروں۔ مجھے کوئی مضمون نہیں مل رہا اسی کا انتظار کر رہا ہوں وقت بہت کم ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرے خیال میں تو یہی تھا کہ صرف اردو ہی شامل کروں۔ مجھے کوئی مضمون نہیں مل رہا اسی کا انتظار کر رہا ہوں وقت بہت کم ہے
لمبا چوڑا مضمون نہیں لکھیں خرم۔ جیسے اوپر والے نمونے پوسٹ ہوئے ہیں ناں اسی طرز پر اپنے پروگرامز کی لسٹ دیں۔ کچھ اچھی سی پنچ لائنز لکھیں۔ الفاظ کا انداز جتنا مختصر اور سادہ رکھیں گے زیادہ بہتر ہو گا کیونکہ لمبے لمبے جملے لوگ عموماً پڑھا ہی نہیں کرتے۔
مارکیٹنگ کے لئے بروشرز یا اشتہار سکولوں میں یا جیسے جہاں بچوں کو پِک اور ڈراپ کا کوئی پوائنٹ ہوتا ہے کسی علاقے میں، وہاں لگوا دیں۔ کتابوں کی دکانوں اور بس سٹاپ، یا کوئی جاننے والے طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ دیتے ہیں تو ان کی گاڑیوں پر چسپاں کروا دیں۔
 
یہ تو سارے کورسز انجنئرنگ کے ایڈوانس لیول کے ہیں، ایف پی جی اے ، مائیکروکنٹرولر ، ایمبیڈڈ سسٹم ،۔۔۔ یہ ایک اکیڈمی کی سطح کے کورسز نہیں ہیں۔
چند کورسز:-
- مائیکرو سافٹ آفس
- گرافکس ڈئزائنگ ، کورل ڈرا ،ایڈوب فوٹو شاپ۔
- ویب ڈئزائنگ/ ڈیولوپمنٹ، ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس ، پی ایچ پی ، جاوا سکرپٹ ، جے کیوری۔ ورڈ پریس ، جملہ ، دروپل ، پی ایچ پی بی بی ۔
- بنیادی نیٹ ورکنگ
-بنیادی ڈیٹا بیس ، ایکسیس ، مائی ایس کیو ایل
سی پلس پلس ، سی شارپ پروگرامنگ
نسخ فانٹ فانٹ سازی ، فانٹ کرئیٹر
الف نظامی بھائی میں نے پمفلیٹ کا آئیڈیا دیا تھا۔۔
یہ کورسز تو محمد امین بھائی کی یونیورسٹی کرواتی ہے۔
 
تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ
بہت بہت مبارک ہو خرم
اللہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے
لیکن سوری کہ میں اس بارے میں کوئی مشورہ نہیں دے سکتی کہ میری عقل ذراچھوٹی ہے ان معاملات میں :p
 
علی خان

محفلین
خرم شہزاد خرم یہ لیں جناب ایک اور فائل بھی میرے ہاتھ لگ گئی ہے۔ جو میں نے 2008 میں بنوائی تھی۔

آٹوکیڈ کے متعلق ہے۔ مگر پھر بھی ہو سکتا ہے کہ اپکے کام آئے۔ اسمیں بھی میں نے نام وغیرہ کو ہٹا دیا ہے۔ اور یہ فائل کورل ڈرا میں بنی ہوئی ہے۔

autocadt.jpg
 
کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے دور میں آپ پیچھے رہتے جا رہے ہیں
کیا آپ کمپیوٹر سیکھنا چاہتے ہیں مگر کہیں اس کی پیچیدگی اور کہیں زیادہ فیس آپ کا حوصلہ توڑ دیتی ہے
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ بھی کمپیوٹر سیکھ کر تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں کا ساتھ دے سکیں
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ بھی کمپیوٹر پر مہارت حاصل کرکے اپنے لیے بہترین مواقع پیدا کر سکیں
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کمپیوٹر اور موبائل کی تیزی سے بدلتی دنیا میں خود کو منوا سکیں

اگر ان میں کسی بھی سوال کا جواب ہاں میں ہے تو آپ ہم سے رابطہ کریں

ہم آپ کی مشکلات اور مزاج کو سمجھ کر آپ کی سہولت کے پیش نظر کورس تجویز کریں گے اور قدم بہ قدم رہنمائی اور مفید مشوروں سے آپ پر ٹیکنالوجی کے علم کا حصول آسان اور ترقی کی منزل قریب تر کر دیں گے ۔
 
Top