کمپیوٹر اکیڈمی اور رپیرنگ سنٹر کے لیے مشورہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم شہزاد خرم بھائی۔ پہلے آپ اپنے کالج کو مکمل طور پر سیٹ کرلیں۔ اور جب آپ محسوس کریں۔ کہ آپکا کالج سٹارٹ ہو چکا ہے۔ تو پھر رجسٹریشن کرنا میرے ذمے۔ اور تب تک آپ میری رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
اب بتائیں :D ایک ہی جٹکے میں اپکے تمام مسائل کو حل کردیا ہے۔ اور اگر lynda.comکے ٹیوٹوریل درکار ہوں۔ تو وہ بھی میرے پاس تقریبا تمام کے تمام موجود ہیں۔ جو 50جی بی تک کی ہونگی۔:)
آپ کی محبت اور خلوص کا بہت بہت مشکور ہوں۔ اگر ایسا ہو سکتا ہے تو آپ کے کالج سے ایفیلی ایشن کر لیتے ہیں۔ لیکن ابھی تک پہلی ویڈیو بھی نہیں لے سکا اس کے لیے بھی شرمندہ ہوں کل یا پرسوں انشاءاللہ لیے لوں گا
 

زبیر حسین

محفلین
میرے ذہن میں جو چند نکات آئے ہیں انہیں یہاں بیان کر دیتا ہوں۔

۔ آفس سوفٹویر اور فوٹو شاپ جیسے پیکج اپنی اپنی جگہ پر خاصے فیچر رچ ہیں اور صرف ایک پیکج پر مہارت حاصل کرنے میں خود ماہر لوگوں کومدت درکار ہو سکتی ہے۔ اس لیے بہتر یہ ہوگا کہ اپنے لیے سیکھنے اور سکھانے کا سکوپ محدود رکھا جائے تاکہ کام میں مقدار کی بجائے معیار کا عنصر نمایاں ہو سکے۔
۔ میرے خیال میں مائیکروسوفٹ ورڈ، ایکسل، فوٹو شاپ اور اس طرح کی ٹریننگ اب اتنی بے شمار آفر ہو رہی ہیں کہ اس میں اب لوگوں کو کوئی نئی بات نظر نہیں آئے گی۔ اگر عام آفس سوفٹویر وغیرہ کی ٹریننگ کی بجائے ان کورسز کو کچھ سپیشلائز کر دیا جائے تو ان میں نیا پن اور لوگوں کے لیے کشش پیدا ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر فوٹو شاپ کے ذریعے ڈیجیٹل فوٹو گرافی یا فوٹو گرافی کا ورک فلو، اکاؤنٹنٹس کے لیے ایکسل ٹریننگ، مائیکروسوفٹ ورڈ میں اردو کمپوزنگ وغیرہ۔
۔ اگر انٹرنیٹ کے استعمال کی ٹریننگ آفر کرنا مقصود ہے تو یہاں لوگوں کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کے استعمال کی آگاہی فراہم کرنے کا بھی بہترین موقع ہو سکتا ہے اور اسے ماریکٹنگ سٹریٹجی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ کے استعمال کی ٹریننگ میں اردو سیٹ اپ کرنا، صوتی اردو کی بورڈ کا استعمال، اردو میں ای میل لکھنا، اردو بلاگ سیٹ اپ کرنا، فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ پر اردو میں پوسٹ کرنا سکھایا جا سکتا ہے۔
میرا اپنا ذاتی کاروبار کرنے کا تجربہ نہیں ہے لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کہ اپنا کام نئے سرے سے شروع کرنا اور اسے منافع بخش بنانا محنت اور وقت طلب کام ہے۔ آپ کو کچھ رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ شروع میں ہی حوصلہ نہیں ہار جائیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرتے رہیں۔ ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو رہیں گے۔
زبردست
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے یہاں لکھے گئے رجسٹریشن نمبر مدون کر دیے ہیں اور یہ معلومات ذاتی پیغام میں ارسال کر دی ہے۔
 

دوست

محفلین
ٹیکنالوجی لکھتے ہیں، جیسے بالر لکھتے تھے۔ انگریزی کے تلفظ کے زیرِ اثر اب ٹیکنولوجی بھی لکھنے لگے ہیں۔ ڈالفن اور ڈولفن، الیکٹران اور الیکٹرون وغیرہ وغیرہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خرم بھائی، اردو میں یہ دونوں ہی طرح سے مستعمل ہے جیسا کہ سعود بھائی اور شاکر بھائی نے لکھا ہے اوپر، البتہ اگر techno کا استعمال کسی دوسرے مرکب لفظ میں دیکھیں تو پھر عموما "ٹیکنو" لکھا نظر آئے گا ، مثال : ٹیکنو سٹی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم اکیڈمی کا کام تقریبا فائنل ہو چکا ہے انشاءاللہ ۔
میں کل رات سے کوشش کر رہا ہوں کہ پمفلٹ بنانے کے لیے کوئی مضمون تیار کروں لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا لکھوں اور کورسس کی تفصیل کیسے لکھوں آپ سے درخواست ہے جلد سے جلد کچھ مضمون تیار کر دیں یا اپنے اپنے آئیڈیاز دیں تاکہ ایک اچھا مضمون تیار کر لیا جائے جو افتتاح کے موقعہ پر تقسیم کیے جائیں وقت کم ہے اس لیے کوشش کریں جلد سے جلد اپنی اپنی رائے دیں شکریہ
الف عین ، محمد وارث، دوست ، علی خان سیدہ شگفتہ ، مقدس ، تعبیر ، شمشاد ، ابن سعید ، الف نظامی ، ضبط ، قیصرانی ، ناعمہ عزیز ، عائشہ عزیز عسکری ، محمد صابر
 
اس سے کچھ آئیڈیا لے لیں۔۔
ltbuH.png
 

علی خان

محفلین
خرم شہزاد خرم۔
یہ میں نے اپنے کالج کے لئے خود ہی ڈیزائن کیا تھا۔ اب اسمیں میں نے اپنے کالج کی متعلقہ ڈیٹیل ختم کر دی ہے۔ اُمید ہے باقی ڈیٹا آپ کے آئیڈیا کے لئے مفید ثابت ہونگی۔

pcc198.jpg


pcc1.jpg
 
Top