قیصرانی نے کہا:
چونکہ یہ موضوع کافی وسیع ہے، میں نے کوشش کی ہے کہ اسے ایک عام فہم آدمی کی حد تک محدود رکھوں۔
ہیگس سے مراد ہیگزا ڈیسی مل نمبر سسٹم ہے۔ ہیگزا 6 کو اور ڈیسی مل 10 کو کہتے ہیں۔ اس اساسی نظام یعنی نمبر سسٹم میں کل 16 ہندسے اور علامات شامل ہوتی ہیں۔ یعنی صفر، ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، دس، گیارہ، بارہ، تیرہ، چودہ، پندرہ اور سولہ۔ صفر سے لے کر نو تک تمام ہندسے نارمل انداز میں استعمال ہوتے ہیں۔ دس کو ظاہر کرنے کے لیے A، گیارہ کے لیے B، بارہ کے لیے C، تیرہ کے لیے D، چودہ کے لیے E اور پندرہ کے لیے Fاستعمال کیاجاتا ہے۔ صفر سے پندرہ تک کل ملا کر سولہ مختلف نمبر ہوئے۔
ہیگز کا استعمال ابھی بھی ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس میں مختلف رنگوں کو ظاہر کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔
مثال کے طور پر اسی محفل پر جب آپ کوئی پیغام بھیجتے ہیں اور اس کو کلر کرتے ہیں تو ایچ ٹی ایم ایل کے کوڈ کے ساتھ کچھ ہندسے لکھے دکھائی دیتے ہیں جیسے color=#0000BF۔ یہ میں نے خود سے نا مکمل کوڈ لکھا ہے تاکہ آپ اس پر دیکھ سکیں۔ پہلے دو ہندسے لال رنگ کی مقدار، دوسرے سبز اور تیسرے نیلے رنگ کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر یہاں00 ہو تو وہ رنگ کی عدم موجودگی کو ظاہر کریں گے۔ اگر یہاں FF لکھا ہو تو اس سے مراد اس رنگ کی شوخ ترین مقدار ہوگی۔
محب کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیگس کے علاوہ بھی دیگر کچھ اہم اساسی نظام ہیں، جنہیں ہم نمبر سسٹم کہتے ہیں۔ جیسے بائنری یعنی اساس دو کا نظام، آکٹا یعنی اساس آٹھ کا نظام، ڈیسی مل یعنی اساس دس کا نظام وغیرہ۔ کیا اس بارے میں آپ کچھ بتائیں گے؟
بےبی ہاتھی
قیصرانی بائنری سسٹم = binary system پر تو ہم بات کرچکے ہیں اور یقینا اس کے متعلق پڑھنے والے جان بھی چکے ہوں گے ۔ اس میں ہر نمبر(ہر حرف کے لیے چاہے وہ کوئی بھی شکل رکھتا ہو اس کے لیے ایسکی یا یونیکوڈ ہوتا ہے ) کو ظاہر لیے آٹھ بٹ پر مشتمل بائٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کسی بھی نمبر کو ظاہر کیا جاسکتا ہے۔
ہم اعشاریہ سسٹم کے عادی ہوتےہیں جبکہ کمپیوٹر بائنری سسٹم استعمال کرتا ہے ۔ ہر وہ کام جو اعشاریہ سسٹم میں ممکن ہے ( جمع ، منفی ، ضرب ، تقسیم ) وہ بائنری سسٹم میں بھی ممکن ہے۔ ہم عام زندگی میں اعشاریہ سسٹم کو استعمال کرتے ہیں جو عام زیادہ حقیقی اور قدرتی لگتا ہے ( ہماری دس انگلیاں ہوتی ہیں ہاتھوں اور پاؤں میں ، شاید اس لیے ) ۔ کمپیوٹر کے لیے بائنری سسٹم زیادہ حقیقی ہے اس کی الیکڑانک بنیاد کی وجہ سے ( آن یا آف )۔ اعشاریہ سسٹم میں ہر ہندسہ ١٠ کی مختلف ضربی حالتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ ہندسے کی جگہ رقم میں ١٠ کی قیمت کو ظاہر کرنا جیسے اکائی ہے، دہائی ، سینکڑہ ، ہزار
مثلا ٣٤٥ نمبر کا مطلب ہے
٣ دفعہ ١٠٠ ( ١٠ کی طاقت ٢ )
اور
٤ دفہ ١٠ ( ١٠ کی طاقت ١ )
اور
٥ دفعہ ١ ( ١٠ کی طاقت 0 )
بائنری سسٹم میں ہر ہندسہ ٢ کی کوئی مقدار ظاہر کرتا ہے۔ مثلا ہم 1011 کو یوں ظاہر کرین گے
١ ظاہر کرے گا یہاں ٨ کو ( ٢ کی طاقت ٣ )
0 ظاہر کرے گا ٤ کو ( ٢ کی طاقت ٢ )
١ ظاہر کرے گا ٢ کو ( ٢ کی طاقت ١ )
١ ظاہر کرے گا ١ کو ( ٢ کی طاقت 0 )
اس طرح بائنری میں 1011 برابر ہوگا 11 کے اعشاریہ سسٹم میں ۔
بائنری سسٹم کمپیوٹر میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اسی وجہ سے کمپیوٹر میں ہر چیر ٢ کی طاقت ہی نظر آتی ہے جیسے
8 ( 2 کی طاقت 3 ) ، 16 ( 2 کی طاقت 4 ) ، 32 (2 کی طاقت 5 ) ، 64 (2 کی طاقت 6) ، 128 (2 کی طاقت 7 ) ، 256 ( 2 کی طاقت 8 )۔