کمپیوٹر سے متعلق سوالات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محب علوی ، قیصرانی صاحب

یہ ایک بہت اچھا سلسلہ ہے اسے جاری رہنا چاہئے ۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو یہاں ایک اسائنمنٹ کے طور پر کام کیا جائے ، یعنی آپ دونوں استاد ہائے محترم اور میں ایک نہایت نالائق شاگردہ ہوں :) اگر آپ کی اجازت ہو تو میں یہاں داخلہ لینا چاہوں گی ۔ تاکہ پھر کلاس شروع کی جائے ۔
 
شگفتہ میں اور قیصرانی تو کب سے دکان جمائے بیٹھے ہیں کہ کوئی آئے اور ہم دوکان اپنی آگے بڑھائیں ، اتنی دیر سے ہم خود ہی بیوپاری اور خود ہی خریدار بنے بیٹھے ہیں۔

ویسے بھی لائبریری میں سربراہ ہیں تو یہاں اگر آپ شاگردہ بن جائیں تو دل بلیوں اچھلنے لگے گا اور امید ہے کہ شاگردوں کا تانتا بندھ جائے گا کہ جو شگفتہ جی کے استاد ہیں وہ تو بہت ہی استاد ہوں گے ۔ :lol:

کیا اصطلاح استعمال ہوتی ہے اساتذہ کے استادوں کے لیے ۔۔ ۔استاذ۔۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
معلوم نہیں یہ سوال آپ کے اس تانے بانے کے لئے کتنا موزوں ہے مگر خیر:

آپ ریگولر ایکسپریشنز کے بارے میں بتائیں گے؟
 
ریگولر ایکسپریشنز (regular expressions)جنہیں مختصرا regexp regex بھی کہا جاتا ہے اصل میں وہ تحریر (string) ہے جو خاص صرفی (syntax rules ) قواعد کے مطابق تحریروں کے سیٹ (set or strings)کو ملاتی ہے یا بیان کرتی ہے ۔ آسان لفظوں میں یہ خاص پیٹرن( patterns) پر مبنی ٹیکسٹ کو ڈھونڈ کر لانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ بہت سی لینگویجز سٹرنگ ڈھونڈنے کے لیے اس کا استعمال کرتی ہیں جیسے پرل ، وژیول بیسک ، سی شارپ ۔ یونیکس پر یہ خاصی استعمال ہوتی ہیں اور چند یوٹیلٹیز جیسا کہ grep , sed اور awk نے اسے معروف بنانے میں اولین کردار ادا کیا ہے۔ ونڈوز میں اس کی سادہ مثال یوں لی جاسکتی ہے ۔

*.doc سے مراد ایسی ساری فائلز ہیں جن کی ایکسٹینشن doc ہے یعنی وہ م س ورڈ کی فائلیں ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائی، ریگولر ایکسپریشن بنیادی طور پر تھیوری آف آٹو میٹا کا سوال ہے اور یہ کمپیوٹر کی ہی فیلڈ میں‌ آتا ہے۔ لیکن اس کو آجکل بطور ایک Powerful search pattern language بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے یہ سوال برمحل اور بالکل درست دھاگے پر پوچھا گیا ہے۔ :)
اس بارے میں محب نے روشنی ڈالی ہے۔ اگر مزید تفصیل چاہیے ہو تو میں حاضر ہوں
غلام
 
چپ نہیں ہوا تھا سانس لینے رکا تھا ۔

سپائی وئیر ، ٹروجن ہارس ، میل وئیر ، ایڈ وئیر پر روشنی ڈالیں کہ یہ کیا ہیں اور ان کا آپس میں کوئی ربط ہے کہ نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی محب، سپائی وئیر سے مراد ایسے پروگرام جو کہ آپ کے کمپیوٹر میں چھپ کر، آپ کی جاسوسی کریں۔ یعنی وہ آپ کے پاس ورڈ، یوزر نیم اور دیگر معلومات آپ کی مرضی کے بغیر نہ صرف کاپی کریں، بلکہ ان کو کسی دوسرے شخص تک انٹر نیٹ کی مدد سے پہنچائیں۔

ٹروجن ہارس سے مراد ایسے وائرس جو آپ کے کمپیوٹر میں دوسرے پروگراموں میں چھپ کر آئیں، جیسے ٹرائے کی جنگ میں‌ ٹروجن ہارس بنایا گیا تھا۔ وائرس کی منتقلی کا یہ سب سے اہم، آسان اور مقبول ترین طریقہ ہے۔

مال وئیر اصل میں مشکوک پروگرام ہوتے ہیں۔ ایسے پروگرام جو نہ تو وائرس ہوتے ہیں اور نہ ہی عام پروگرام۔ یعنی دونوں کے مابین ایک چیز۔ عام کام کرتے کرتے اچانک وہ ایسے کام کر جاتے ہیں جو وائرس کی فہرست میں آتے ہیں۔
ٹروجن ہارس میں‌ اور اس میں یہ فرق ہے کہ ٹروجن ہارس وائرس ہوتا ہے جو چھپ کر کسی دوسرے پروگرام کی مدد سے آتا ہے جبکہ مال وئیر بذاتٍ خود پروگرام ہوتا ہے۔ اس کی سب سے عام اور اہم مثال فری میوزک ڈاؤن لوڈ پروگرام ہوتے ہیں جیسا کہ Elphant, Edonkey وغیرہ

ایڈ وئیر سے مراد ایسے پروگرام جو بار بار کسی دوسری کمپنی یا کسی دوسرے پروگرام کا اشتہار آپ کے سامنے لاتےہیں۔ یعنی جب آپ انٹر نیٹ پر لاگ ان ہوتے ہیں تو آپ کو اچانک ایک پاپ اپ ونڈو (ایسی ونڈو جو خود بخود کھل جائے) دکھائی دیتی ہے جو آپ کو وارننگ یا کسی انعام کے جیتنے کے بارے میں بتاتی ہے یا کسی دوسرے پروگرام کے بارے میں‌ مشورہ دیتی ہے۔ اس کی بہت عام سی مثال WhenU نامی پروگرام ہے۔

اسی طرح ماضی قریب میں ایک بہت مقبول وائرس کی قسم ٹائم بم کہلاتی تھی۔ یعنی جیسے ٹائم بم اپنے مطلوبہ وقت پر چلتا ہے، اسی طرح یہ وائرس کسی بھی کمپیوٹر پر کاپی ہونے کے بعد مخصوص عرصہ تک خاموشی سے کسی کونے کھدرے میں پڑے رہیں گے۔ جب مخصوص وقت آئے گا تو وہ اپنا کام شروع کر دیں گے۔ اس سلسلے میں‌ سب سے اہم مثال چرنوبل وائرس ہے، جو 26 اپریل میں‌ اپنا کام شروع کرتا تھا، اور چند ہی منٹ میں ہارڈ ڈسک کی پارٹیشن ٹیبل کو ختم کردیتا تھا۔ اسی طرح‌ فرائیڈے دی 13 وائرس جو مائیکل اینجلو کے نام سے بھی مشہور تھا، ہر ایسے مہینے 13 تاریخ کو کام شروع کرتا تھا جو جمعہ کے دن ہو۔

غلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
شگفتہ میں اور قیصرانی تو کب سے دکان جمائے بیٹھے ہیں کہ کوئی آئے اور ہم دوکان اپنی آگے بڑھائیں ، اتنی دیر سے ہم خود ہی بیوپاری اور خود ہی خریدار بنے بیٹھے ہیں۔

ویسے بھی لائبریری میں سربراہ ہیں تو یہاں اگر آپ شاگردہ بن جائیں تو دل بلیوں اچھلنے لگے گا اور امید ہے کہ شاگردوں کا تانتا بندھ جائے گا کہ جو شگفتہ جی کے استاد ہیں وہ تو بہت ہی استاد ہوں گے ۔ :lol:

کیا اصطلاح استعمال ہوتی ہے اساتذہ کے استادوں کے لیے ۔۔ ۔استاذ۔۔۔۔۔۔۔


السلام علیکم

محب علوی ، قیصرانی صاحب

میرے ذہن میں یہ ہے کہ آپ کسی عنوان سے کوئی سلیبس آؤٹ لائن تشکیل دیں جس کا دورانیہ ایک ماہ یا دو ماہ یا جو بھی آپ مناسب سمجھیں رکھیں ۔ اور پھر ہم باقاعدہ کلاس شروع کرتے ہیں۔

----------------------------------

استادِ محترم محب علوی ،

آپ تو ابھی سے ڈرا رہے ہیں اور مجھے اپنا مستقبل ایک مظلوم شاگردہ کے طور پر ابھی سے تاریک دکھائی دے رہا ہے :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
ہم نے تو پڑھانا ہے، عنوان تو آپ کو ہی منتخب کرنا ہے۔ عنوان منتخب کر لیں، ہم اس پر کورس آوٹ لائن بھی بنا دیں گے اور کلاس بھی شروع ہو جائے گی۔
غلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آئی ٹی میری فیلڈ نہیں رہی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اب میں کمپیوٹر سے ہی دوستی کررہی ہوں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا عنوان تجویز کروں یا کہاں سے شروع کروں ۔ ہارڈ ویئرز میں میری دلچسپی ابھی صرف اس حد تک ہے کہ اچانک نازل ہو جانے والی خرابیوں کو خود دور کر سکوں ۔ سوفٹویئرز کے بارے میں بھی میں جاہلِ مطلق ہوں ۔ آپ خود ہی تجویز کرلیں تو بہتر آسان یا مشکل جو بھی ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
خیر، دوستی تو ہماری بھی کمپیوٹر سے کچھ زیادہ پرانی نہیں ہے۔ ہارڈ وئیر کی خرابی خود سے دور کر سکنا، اور یہ کہا کہ کوئی خاص نہیں :D بہت اچھا لگا۔ اچھا ایک کام کرتے ہیں۔ اس دھاگے پر سوال جواب چلنے دیتے ہیں، باقاعدہ کلاس کے لیے الگ سے دھاگہ کھول دیتے ہیں۔ کیسا خیال ہے یہ؟ تاکہ دونوں کے تسلسل جاری رہ سکیں
غلام
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ اے فرمانبردار شاگردہ صاحبہ، تو مندرجہ بالا بیان کیے گئے دھاگے پر تشریف لائیں
غلام
 

قیصرانی

لائبریرین
پولی مارفزم دراصل دو الفاظ سے مل کر بنا ہے۔ پولی یعنی کئی، مارفزم یعنی اشکال۔

پولی مارفزم سے مراد کسی ایک چیز کی مختلف اوقات میں مختلف صورتحال کے لیے مختلف رویہ یا اشکال

پروگرامنگ لینگوئج میں کسی فنکشن یا سب روٹین کا مختلف ان پٹس یا مختلف کنڈیشنز میں مختلف رویہ اختیار کرنا

عموماً ایک ہی نام سے کئی مختلف فنکشن یا سب روٹین بنا دیے جاتے ہیں، ان میں فرق یہ رکھا جاتا ہے کہ ہر ایک کے ان پٹ اور آؤٹ پٹ پیرامیٹرز یا تفاصیل کو فرق رکھا جاتا ہے۔ جب آپ اس فنکشن کو کال کرتے ہیں تو آپ کے مہیا کردہ ان پٹ اور آؤٹ پٹ ڈیٹا کی اقسام کے مطابق مناسب فنکشن کو عمل میں لایا جاتا ہے

عام زندگی میں یوں‌ سمجھیں کہ ایک عام بندہ مختلف اوقات میں مختلف کام کرتا ہے، کوئی کام بحیثیت والد کے ہوتا ہے، کوئی کام بحیثیت شوہر، کوئی کام بحیثیت اولاد کے اور کوئی کام بحیثیت دوست کے۔ تو یہ پولی مارفزم کی ایک سادہ سی مثال ہے جو حقیقی زندگی میں ہم دیکھ سکتے ہیں

ٹمپلیٹس سے مراد ٹمپلیٹ فنکشن ہے یا ٹمپلیٹ کلاس؟ :)

غلام
 
زکریا نے کہا:
Polymorphism کیا ہوتی ہے؟

اور یہ سی‌پلس‌پلس میں ٹمپلیٹس کس کام آتی ہیں؟

زکریا ایک ایک کرکے سوال پوچھا کریں ، دونوں سوال خاصے جواب طلب ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ سوال کا جواب آنے پر مزید جرح کریں اس پر تاکہ زیادہ سے زیادہ پہلو اس سوال سے ہی نکل سکیں۔ اب قیصرانی نے پولی مارفزم ( poly morphism ) پر روشنی ڈالی ہے کچھ ۔ اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بتاتا چلوں کہ یہ اوبجیکٹ اورینٹڈ پراگرامنگ ( object oriented programming ) کی اساس میں سے ہے اور ہر وہ زبان جو اوبجیکٹ اورینٹڈ کہلاتی ہے اس فیچر کو سپورٹ کرتی ہے۔

کثیر الاشکال کا مطلب ہے کہ ایک ہی تعریف ( فنکشن یا کلاس ) کو مختلف ڈیٹا کے ساتھ استعمال کرنا( بالخصوص مخلتف کلاسوں کے ابجیکٹس) ۔ کثیر الاشکال تفاعل ( polymorphic function ) بہت سے مختلف ڈیٹا ٹائپ کے فنکشن کی جگہ لے سکتا ہے اور کثیر الاشکال عامل مخلتف مساواتوں کے لیے کافی ثابت ہوسکتا ہے۔

تفاعلوں ( functions ) کے ساتھ ساتھ کثیر الشکال کا تصور ڈیٹا ٹائپس پر بھی لاگو ہوسکتا ہے۔ ایسا تفاعل جو مختلف اقسام کے ڈیٹا پر عمل کرسکتا ہے وہ کثیر الشکال تفاعل کہلاتا ہے۔ ایسی ڈیٹا ٹائپ جس میں مختلف اقسام کے عناصر ہوں وہ کثیر الشکال ڈیٹا ٹائپ کہلاتی ہے ۔

وکی پیڈیا کی تعریف کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجیے ۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Polymorphism_(computer_science)ٹ
 

قیصرانی

لائبریرین
محب کافی دن سے ہم بھی اور دیگر دوست بھی خاموش ہیں۔ تو ابھی آپ سے ایک سوال کرتا ہوں۔
یونی کوڈ پر تفصیلی روشنی ڈالیں
قیصرانی
 

اعجاز

محفلین
پولی مارفزم پر قیصرانی کا جواب مجھے کچھ غلط محسوس ہو رہا ہے :shock:

اصل میں اس جواب میں آپریٹر اوورلوڈنگ کو بیان کر دیا گیا ہے۔
پولی مارفزم خالصتاً آبجیکٹ اورینٹڈ خیال ہے اور اس سے مراد ایک آبجیکٹ‌کا رن ٹائم پر شکلیں‌بدلنا ہے۔
مثال کے طور پر اگر ایک پھل کے آبجیکٹ کو ایک پروگرام میں‌بطور کنٹینر استعمال کیا جائے اور پروگرام کے چلنے کے دوران پھل کبھی آم کو ظاہر کرے کبھی سیب کو تو اس کو ہم اس پھل کی پولی مارف خاصیت کہیں‌گے۔ پولی مارفزم آبجیکٹ‌اورینٹڈ‌ پروگرامنگ کے سب سے اہم خصوصیت inheritence سے متعلق ایک خاصیت ہے۔
 
Top