کمپیوٹر پر اپنا مختلف النوعیت ڈیٹا کیسے مینج کرؤں؟

عبدالرؤف

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ

کمپیوٹر پر ڈیٹا مینج کرنے سے متعلق میرا ایک مسئلہ ہے، جب حسن نظامی بھائی سے ڈسکس کیا تو انہوں نے فورم پر سوال کرنے مشورہ دیا، اسلیئے آئی ٹی کے تمام ایکسپرٹ لوگوں سے یہ سوال ہے کہ میں کمپیوٹر پر اپنا مختلف النوعیت ڈیٹا کیسے مینج کرؤں؟ جو کہ مختلف اقسام کی فائلز جیسے کہ ٹیکسٹ، ڈوک، ایکس ایل ایس، پی پی ٹی، پی ڈی ایف، ایچ ٹی ایم ایل، جے پی جی، جی آئی ایف ، اے وی آئی، ایم پی تھری وغیرہ پر مشتمل ہے۔

فلحال تو ونڈوز ایکسپلورر پر ڈیٹا کی نوعیت کے اعتبار سے بہت سے فولڈرز بنا کر انہیں رکھا ہوا ہوں، لیکن دن بہ دن جیسے جیسے ڈیٹا بڑھتا جارہا ہے، ویسے ویسے انہیں یاد رکھنا، اپڈیٹ کرنا اور ضرورت پڑنے پر تلاش (سرچ) کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مزید یہ کہ ایمیلز ، فورم یا فیس بک پر ہونے والے مباحث و مکالموں کو آف لائن محفوظ و اپڈیٹ کرنا چاہتا ہوں، اسکے لیئے فلحال تو ٹیکسٹ فائل بنا دیتا ہوں، لیکن بعد انہیں بھی اپڈیٹ کرنا اور تلاش کرنا نہایت مشکل کام بن جاتا ہے۔

اس سلسلے میں میری سمجھ میں تو ایک ہی حل آرہا ہے کہ آف لائن فورم جیسا کوئی سافٹ وئیر ہو، جس میں نوعیت و موضوع کے اعتبار سے مختلف اقسام کی تھریڈز بنا کر رکھ لوں، اور تمام ڈیٹا لوکل ہارڈ ڈسک پر فائل کی قسم کے حساب سے الگ الگ فولڈر میں رکھا ہوا ہو، اسطرح ضرورت پڑنے پر ڈیٹا کو یاد رکھنا، تلاش کرنا اور اپڈیٹ کرنا آسان ہوجائے گا۔

اس سلسلے میں اگر آپ میں سے کوئی تیکنیکی مدد کرے یا پھر اپنی رائے دے سکے تو بندہ مشکور ہوگا۔
 
طالوت

محفلین
ایک سادہ سا حل تو ایکسل فائل بنا کر اس میں زمرہ جا و ذیلی و ذیلی و ذیلی ذمرہ جات بناتے چلے جائیں اور ہائپر لنک بنا لیں، شیٹس کے ذریعے بھی تقسیم ہو سکتی ہے۔ ۔ اچھا بھی ہے اور سہل بھی۔
 
نایاب

لائبریرین
میں نے اس تلاش کے مسلے سے بچنے کے لیئے اک ورڈ فائل بنا رکھی ہے ۔ اور اس میں عنوانات دیکر انہیں " لوکیشن " لنک کے ساتھ ہائپر لنک کر رکھا ہے ۔ اور جب بھی کوئی نئی چیز ڈاون لوڈ کرتا ہوں یا کچھ سیو کرتا ہوں سب سے پہلے اس فائل میں اس بارے مختصر لکھ کر " لوکیشن " سے ہائپر لنک کر دیتا ہوں ۔
پہلی بار قریب اک دن مکمل خرچ ہوا تھا ۔ لیکن اب زیادہ تلاش میں الجھنا نہیں پڑتا ۔ فائل میں مواد کو فارمیٹ کے مطابق حروف تہجی کے لحاظ سے تحریر کر رکھا ہے ۔ او متعلقہ لفظ پر کلک کرتے منزل تک براہ راست پہنچ جاتا ہوں
 
نایاب

لائبریرین
ایک سادہ سا حل تو ایکسل فائل بنا کر اس میں زمرہ جا و ذیلی و ذیلی و ذیلی ذمرہ جات بناتے چلے جائیں اور ہائپر لنک بنا لیں، شیٹس کے ذریعے بھی تقسیم ہو سکتی ہے۔ ۔ اچھا بھی ہے اور سہل بھی۔
بہت شکریہ بھائی آپ نے اک اور آسان راہ کی طرف رہنمائی کی
جزاک اللہ
 
عبدالرؤف

محفلین
بہت شکریہ طالوت و نایاب صاحبان ؛ آپ لوگوں نے انڈیکس بنانے کی طرف رہنمائی کی ہے، جوکہ قابلَ عمل و آسان بھی لگ رہا ہے، لیکن کیا کوئی ایسا سافٹ وئیر بھی ہے؟ جو آٹومیٹک یہ کام کردیا کرتا ہو؟ یعنی آٹوانڈیکسنگ اور آٹو ہائپر لنک و فائل سیونگ وغیرہ؟
 
اس بارے تو علم نہیں ہے محترم بھائی
 
طالوت

محفلین
بہت شکریہ طالوت و نایاب صاحبان ؛ آپ لوگوں نے انڈیکس بنانے کی طرف رہنمائی کی ہے، جوکہ قابلَ عمل و آسان بھی لگ رہا ہے، لیکن کیا کوئی ایسا سافٹ وئیر بھی ہے؟ جو آٹومیٹک یہ کام کردیا کرتا ہو؟ یعنی آٹوانڈیکسنگ اور آٹو ہائپر لنک و فائل سیونگ وغیرہ؟
اس بارے علم نہیں۔
 
افلاطون

ونڈوز سیون کی فائل سرچنگ سروس بھی اچھی ہے اور اور انڈیکسنگ بھی کی جا سکتی ہے سیون میں۔۔
 
عبدالرؤف

محفلین
ونڈوز سیون کی فائل سرچنگ سروس بھی اچھی ہے اور اور انڈیکسنگ بھی کی جا سکتی ہے سیون میں۔۔
شکریہ معلومات میں اضافے کے لیئے، کیونکہ ابھی تک ونڈو سیون کو استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا ہے اس لیئے اسکی خصوصیات کا علم بھی نہیں ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
@طالوت، @نایاب، @ افلاطون : اپنا ذاتی آف لائن فورم بنانے والا آئیڈیا کیسا حل ہے؟ کسی نے اس پر رائے زنی نہیں کی؟

ایک حل google desktop ہے۔ یہ خود ہی انڈیکسنگ کرتا ہے اور اس کا سرچ بھی کافی اچھا ہے۔ ونڈوز سیون پر البتہ اس کی ضرورت نہیں کہ اس کا اپنا سرچ فیچر کافی اچھا ہے۔
 
طالوت ، نایاب ، افلاطون : اپنا ذاتی آف لائن فورم بنانے والا آئیڈیا کیسا حل ہے؟ کسی نے اس پر رائے زنی نہیں کی؟
اور ہر فائل محفوظ کرنے، حذف کرنے اور تبدیل کرنے کے بعد فورم میں تلاش کریں گے تاکہ متعلقہ معلومات درست کر سکیں، ہے ناں؟ اس طرح خود کار نظام کا خواب تو پہلے ہی قدم پر چکناچور ہو جائے گا۔ ایک عدد ویب سرور اور ڈیٹا بیس سرور بھی ہر آن چلا کر رکھیں گے سسٹم میں۔ ہر کام کے لیے فورم کا سوفٹوئیر استعمال کرنا اپنے آپ کو فورم کی دنیا میں قید کرنے کے مماثل ہے۔ اس سے زیادہ سستا اور بہتر حل ایک خادم رکھ لینا ہوگا جو آپ کے لیے فائلیں ڈھونڈ کر دے دیا کرے اور ان کو مرتب رکھے۔ :) :) :)

ویسے ایسے کاموں کے لیے پہلے گوگل کی جانب سے ایک ٹول تھا جس کا نام گوگل ڈیسکٹاپ تھا۔ اب اس کی سپورٹ ختم کر دی گئی ہے لیکن شاید اس کی پرانی فائلیں اب بھی کہیں مل جائیں آپ کو۔ وہ آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کو کھنگال کر ویسے ہی انڈیکس بنا لیتا ہے جیسے ویب کی انڈیکس بنا کر رکھتا ہے اور اسی انداز میں تلاش کے نتائج بھی دکھاتا ہے۔ :) :) :)
 
ھھمم یعنی قصہ مختصر کہ ناقابلِ عمل آئیڈیا ہے۔ اچھی بات ہے، پھر ایکسل پھر ہی مینول انڈیکس بنا لیتا ہوں۔
 
یہ سافٹ وئیر استعمال کریں۔
"الٹرا سرچ" آپ کی فائلوں کو انڈیکس کر لیتا ہے اور جب آپ اپنی مطلوبہ فائل سرچ کرتے ہیں تو بہت تیزی سے رزلٹ سامنے آتے ہیں
یہ بالکل فری ہے
http://www.jam-software.com/ultrasearch/

ونڈوز سیون کی اپنی سرچ کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے لیے یہ مضمون پڑھیں

http://lifehacker.com/5887848/make-...on-times-more-useful-with-these-simple-tweaks
 
Top