عبدالرؤف
محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ
کمپیوٹر پر ڈیٹا مینج کرنے سے متعلق میرا ایک مسئلہ ہے، جب حسن نظامی بھائی سے ڈسکس کیا تو انہوں نے فورم پر سوال کرنے مشورہ دیا، اسلیئے آئی ٹی کے تمام ایکسپرٹ لوگوں سے یہ سوال ہے کہ میں کمپیوٹر پر اپنا مختلف النوعیت ڈیٹا کیسے مینج کرؤں؟ جو کہ مختلف اقسام کی فائلز جیسے کہ ٹیکسٹ، ڈوک، ایکس ایل ایس، پی پی ٹی، پی ڈی ایف، ایچ ٹی ایم ایل، جے پی جی، جی آئی ایف ، اے وی آئی، ایم پی تھری وغیرہ پر مشتمل ہے۔
فلحال تو ونڈوز ایکسپلورر پر ڈیٹا کی نوعیت کے اعتبار سے بہت سے فولڈرز بنا کر انہیں رکھا ہوا ہوں، لیکن دن بہ دن جیسے جیسے ڈیٹا بڑھتا جارہا ہے، ویسے ویسے انہیں یاد رکھنا، اپڈیٹ کرنا اور ضرورت پڑنے پر تلاش (سرچ) کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
مزید یہ کہ ایمیلز ، فورم یا فیس بک پر ہونے والے مباحث و مکالموں کو آف لائن محفوظ و اپڈیٹ کرنا چاہتا ہوں، اسکے لیئے فلحال تو ٹیکسٹ فائل بنا دیتا ہوں، لیکن بعد انہیں بھی اپڈیٹ کرنا اور تلاش کرنا نہایت مشکل کام بن جاتا ہے۔
اس سلسلے میں میری سمجھ میں تو ایک ہی حل آرہا ہے کہ آف لائن فورم جیسا کوئی سافٹ وئیر ہو، جس میں نوعیت و موضوع کے اعتبار سے مختلف اقسام کی تھریڈز بنا کر رکھ لوں، اور تمام ڈیٹا لوکل ہارڈ ڈسک پر فائل کی قسم کے حساب سے الگ الگ فولڈر میں رکھا ہوا ہو، اسطرح ضرورت پڑنے پر ڈیٹا کو یاد رکھنا، تلاش کرنا اور اپڈیٹ کرنا آسان ہوجائے گا۔
اس سلسلے میں اگر آپ میں سے کوئی تیکنیکی مدد کرے یا پھر اپنی رائے دے سکے تو بندہ مشکور ہوگا۔