اس تصویر میں دیکھیں کہ کمپیوٹر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈیٹا اور پروگرام کی منتقلی کیسے ہوتی ہے
فرض کریں کہ آپ کوئی پروگرام چلانا چاہتے ہیں۔ یہ پروگرام ہارڈ ڈسک پر موجود ہے۔ جب آپ پروگرام کو چلانے کی ہدایت یا کمانڈ دیتے ہیں تو اس پروگرام کو ہارڈ ڈسک سے
کاپی کرکے (منتقل نہیں بلکہ کاپی) کرکے مین میموری یعنی ریم میں لایا جاتا ہے۔ اس کے بعد سی پی یو اس پروگرام کی ہدایات کو ایک ایک کرکے چلانا شروع کر دیتا ہے حتٰی کہ پروگرام کا اختتام ہو جاتا ہے۔ جب سی پی یو اپنا کام یعنی
پروسیسنگ شروع کرتا ہے تو اسے ہدایات کے مطابق ڈیٹا بھی مین میموری میں کاپی کر دیا جاتا ہے۔ یہ ڈیٹا یا تو ہارڈ ڈسک سے ہی آتا ہے، یا پھر اسے ہم بیرونی طور پر مثلاً فلاپی سے مہیا کرتے ہیں۔ پروسیسنگ کے دوران ہمیں پروسیسنگ کے نتائج سکرین پر بھی دکھائے جاتے ہیں اور اسے ہم ہارڈ ڈسک میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں
یہ پروسیسنگ کا کام تمام کمپیوٹرز میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور ہر کمپیوٹر قریب قریب ایک ہی طرح سے کام کرتا ہے