کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

logo.png

السلام علیکم
مائکرو سافٹ ونڈوز،ایک زمانے سے بہت زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم رہا ہے، اور لوگوں کی پسند بھی لیکن وقت کے ساتھ بہت سی باتیں بدلتیں ہیں ، آج بھی ونڈوز کا زیادہ استعمال بطور پائیریٹیڈ ورژن ہی ہوتا ہے کیونکہ یہ مفت نہیں اور ہر ضرورت مند اس کو خرید سکے یہ بھی ممکن نہیں، اس کے علاوہ ایک طبقہ ایسا ہے جو سافٹ وئیر اجارہ داری کو تسلیم ہی نہیں کرتا. اس سلسلے میں یہ طبقہ حکومتی قوانین کو بھی خاطر میں نہیں لاتا کیونکہ حکومتی قوانین پر عمل آوری تو بزورقوت ہی ممکن ہوتی ہے ، مسلمانوں میں تو حلال وحرام کی تحدید اس بات سے بالا تر ہے. حرام میں مبتلاء افراد بھی عمومآ حرام ہونے کے احساس کو رکھتے ہیں اور پھر کسی چیز کے حرام ہونے میں کچھ اہل علم کا اختلاف ہوجائے تو پھر ضرورت مندوں کی چاندی ، کہ جس وقت جدھر نفع ادھر چھلانگ لگادی، مگر بہت سے احباب ایسے ہیں جو نہ صرف احتیاط پسند ہیں دینی معاملات میں ساتھ ہی ساتھ وہ قوانین دنیاوی حکومتوں کا بھی لحاظ رکھتے ہیں
ایسے اور ویسے بھی تمام احباب کے لئیے ایک خوشخبری یہ ہے اوبنٹو بیس پر ایک ایسا آپریٹنگ سسٹم بنایا گیا ہے جو خاص مسلم دنیا کو ہی مد نظر رکھ کر بنایا گیا . سب سے اہم بات یہ کہ یہ بلکل مفت ہے.اسکے بارے میں مکمل معلومات و ڈاونلوڈ لنک تو نیچے دی لنک سے جاکر اسکی وئیب پر ملے گی. چند تعارفی اسکرین شاٹس میں لگا دیتا ہوں. اسکی DVD کو آسانی سے ڈاونلوڈ ہوجائے اسکے لئیے متعدد لنک رکھی گئیں ہیں اور ٹورینٹ بھی.
ubuntume.png

thumb_10-grubmedine.png
thumb_20-sabily-usplash.png
thumb_30-sabily-gdm-login.png
thumb_40-gdm-splash.png
thumb_45-sabily-wallpaper.jpg
thumb_46-Sabily-menu.png
thumb_50-Sabily-theme.png
thumb_60-hijra.png
thumb_70-Minbar.png
thumb_80-Zekr.png
thumb_90-WebStrict.png
thumb_95-Othman-Quran-Browser.png
thumb_earth_5_luqman.jpg
thumb_lough_key_forest_park_ireland_done5.jpg
thumb_putra_mosque_kuala_lumpur_malaysia.jpg
thumb_the_cattle_59th_verse_by_tahaselim.jpg
thumb_the_cow_17th_and_18th_verses_by_tahaselim.jpg
thumb_the_night_comer_5_6th_verses_by_tahaselim.jpg

30-sabily-gdm-login.png

Sabily-desktop.png

10-grubmedine.png

سائیٹ کی لنک
http://www.sabily.org/website
 

دوست

محفلین
یہ اوبنٹو مسلم ایڈیشن کا ہی نیا نام ہے۔ میں اس کا ربط بھی یہاں دینا چاہ رہا تھا۔ اچھی چیز ہے یہ۔ قرآنی سافٹویر ذکر، نماز کے اوقات بتانے والے ایک اطلاقیے، دو چار گنوم ایپلیٹس اور اسلامی وال پیپرز کے ساتھ اچھا لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے۔ یہ اوبنٹو کے تازہ ترین ورژن میں تبدیلیاں کرکے بنایا جاتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
ارے بھائیو، ایک ڈسٹربیوشن خاص طور پر مسلمانوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے کہ دینی معاملات میں مدد گار ہو تو اس پر بھی اعتراضات کی بوچھاڑ شروع ہو گئی؟ عجیب لوگ ہو یار۔۔۔۔
 

Ukashah

محفلین
بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔ آفاق بھائی ۔ ایسی مزید اسلامی پروگرامز بھی سامنے آنے چاہیں ۔۔
 

محمد سعد

محفلین
لیکن یہ اردو کو بھی سپورٹ کرتا ہے؟
جی بالکل جناب!
System -> Preferences -> Keyboard
یہاں سے بڑی آسانی سے اردو کی بورڈ لے آؤٹ شامل کیا جا سکتا ہے۔
اور اردو متن کے لیے خوبصورتی چاہیے تو اردو فانٹس بھی نصب کرنا بہت آسان ہے جس کا طریقہ آپ کو یہاں جگہ جگہ لکھا ہوا ملے گا۔
 

رند

محفلین
بہت اچھی معلومات فراہم کیں آپ نے شکریہ اور یہ بھی بتائیں کہ یا عام اوبنٹو کی طرح اس اسلامی ابنٹو کی بھی مفت سی ڈی فراہم کی جاتی ہے؟
 
بہت اچھی معلومات فراہم کیں آپ نے شکریہ اور یہ بھی بتائیں کہ یا عام اوبنٹو کی طرح اس اسلامی ابنٹو کی بھی مفت سی ڈی فراہم کی جاتی ہے؟
السلام علیکم
جی ہاں بلکل مفت مکمل ڈی وی ڈی کئی لنکس کے ساتھ بلکہ ٹورینٹ کی شکل میں بھی ملتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سائیڈ پر آئیندہ ہونے والے اضافے بھی اور ترقیات بھی فراہم کی جاتیں ہیں۔ مکمل معلومات آپ سائیڈ پر جاکر براہ راست حاصل کرسکتے ہیں۔
 
Top