انصاری آفاق احمد
محفلین
السلام علیکم
مائکرو سافٹ ونڈوز،ایک زمانے سے بہت زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم رہا ہے، اور لوگوں کی پسند بھی لیکن وقت کے ساتھ بہت سی باتیں بدلتیں ہیں ، آج بھی ونڈوز کا زیادہ استعمال بطور پائیریٹیڈ ورژن ہی ہوتا ہے کیونکہ یہ مفت نہیں اور ہر ضرورت مند اس کو خرید سکے یہ بھی ممکن نہیں، اس کے علاوہ ایک طبقہ ایسا ہے جو سافٹ وئیر اجارہ داری کو تسلیم ہی نہیں کرتا. اس سلسلے میں یہ طبقہ حکومتی قوانین کو بھی خاطر میں نہیں لاتا کیونکہ حکومتی قوانین پر عمل آوری تو بزورقوت ہی ممکن ہوتی ہے ، مسلمانوں میں تو حلال وحرام کی تحدید اس بات سے بالا تر ہے. حرام میں مبتلاء افراد بھی عمومآ حرام ہونے کے احساس کو رکھتے ہیں اور پھر کسی چیز کے حرام ہونے میں کچھ اہل علم کا اختلاف ہوجائے تو پھر ضرورت مندوں کی چاندی ، کہ جس وقت جدھر نفع ادھر چھلانگ لگادی، مگر بہت سے احباب ایسے ہیں جو نہ صرف احتیاط پسند ہیں دینی معاملات میں ساتھ ہی ساتھ وہ قوانین دنیاوی حکومتوں کا بھی لحاظ رکھتے ہیں
ایسے اور ویسے بھی تمام احباب کے لئیے ایک خوشخبری یہ ہے اوبنٹو بیس پر ایک ایسا آپریٹنگ سسٹم بنایا گیا ہے جو خاص مسلم دنیا کو ہی مد نظر رکھ کر بنایا گیا . سب سے اہم بات یہ کہ یہ بلکل مفت ہے.اسکے بارے میں مکمل معلومات و ڈاونلوڈ لنک تو نیچے دی لنک سے جاکر اسکی وئیب پر ملے گی. چند تعارفی اسکرین شاٹس میں لگا دیتا ہوں. اسکی DVD کو آسانی سے ڈاونلوڈ ہوجائے اسکے لئیے متعدد لنک رکھی گئیں ہیں اور ٹورینٹ بھی.
سائیٹ کی لنک
http://www.sabily.org/website