کمپیوٹنگ، شمارہ اگست 2007

علمدار

محفلین
computingaugtitlesw7.jpg
 
بہت خوب علمدار بھائی۔۔۔۔۔۔۔ نہ صرف ٹائیٹل بہت حسین اور جاذب نظر ہے بلکہ مضامین کے عنوان بتارہے ہیں کہ معلومات کا خزانہ بھرا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
کامیابی سے یہ سلسلہ جاری رکھنے پر ڈھیروں مبارکباد!
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
بہت خوب علمداربھائی۔ اگر کمپیوٹنگ کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی ارسال کیا جائے اور بھی اچھا ھے۔ تاکہ سمندر پار پاکستانی بھی اس سے معلومات حاصل کرسکے۔
 

علمدار

محفلین
تمام دوستوں کا شکریہ-
زیرو کول! فی الحال تو ہم مارچ کے شمارے کی پی ڈی ایف فائل بنانے کا سوچ رہے ہیں جو کہ کمپیوٹنگ کا پہلا شمارہ تھا- ویسے آپ میرے سگنیچر میں موجود ربط سے کمپیوٹنگ کا آن لائن ورژن بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں-
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات یہاں‌ بھی بتا دیجئے کہ اومنی پیج کا نیا ورژن یونی کوڈ‌سپورٹڈ‌ہے یا نہیں‌اور اس میں‌اردو یا فارسی کی نستعلیق سپورٹ‌کے بارے کچھ رائے؟
 
بہت عمدہ سرورق ہے علمدار اور روز بروز خوبصورت ہوتا جارہا ہے کمپیوٹنگ۔

کچھ اس ماہنامے کی تعداد کے بارے میں بھی بتائیں کہ پہلے ماہ سے لے کر اب تک کس رفتار سے اضافہ ہوا ہے اس میں۔
 

علمدار

محفلین
ایک بات یہاں‌ بھی بتا دیجئے کہ اومنی پیج کا نیا ورژن یونی کوڈ‌سپورٹڈ‌ہے یا نہیں‌اور اس میں‌اردو یا فارسی کی نستعلیق سپورٹ‌کے بارے کچھ رائے؟

قیصرانی بھائی اس میں اردو یا فارسی کی سپورٹ بالکل نہیں ہے- کمپیوٹنگ میں اس بار اس پر تفصیلی مضمون دیا جا رہا جس میں یقیناّ آپ کو اپنے تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے-
 

علمدار

محفلین
بہت عمدہ سرورق ہے علمدار اور روز بروز خوبصورت ہوتا جارہا ہے کمپیوٹنگ۔

کچھ اس ماہنامے کی تعداد کے بارے میں بھی بتائیں کہ پہلے ماہ سے لے کر اب تک کس رفتار سے اضافہ ہوا ہے اس میں۔

بہت شکریہ محب بھائی!
ماشا اللہ سے کمپیوٹنگ بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے- اس کی رفتار کا اندازہ تو آپ کو اس کے قارئین سے ہو جانا چاہئے :)
 

حسن علوی

محفلین
حیرت انگیز

ہزاروں لوگوں نے اتوار اور سوموار کی درمیانی رات شمالی افق پر شہابِ ثاقب کی بارش کا روشنیوں بھرا سلسلہ دیکھا ہے۔
شمالی افق پر ٹوٹتے ہوئے ہوئے ستاروں کے ایک ساتھ ابھرنے کے اس سالانہ سلسلے کو ’پرسیڈ‘ کہا جاتا ہے۔ اس دفعہ پرسیڈ ایسے موقع پر ہوا ہے جب نیا چاند نمودار ہو رہا ہے اور کئی سالوں کے بعد علومِ فلکیات کے شائقین کو سلسلہ وار شہابِ ثاقب واضح دکھائی دیئے۔

یہ سلسلہ دو ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے لیکن اتوار کو رات گئے پرسیڈ کا سلسلہ اپنی انتہا کو پہنچ گیا۔ سب سے واضح منظر آسمان کے شمال مشرقی افق پر تھا جو مغربی یورپ اور شمالی امریکہ سے ٹوٹتے ستاروں کے اس سلسلے کو دیکھنے کا واضح ترین مقام ہے۔

فلکیاتی علوم کی برطانوی سوسائٹی ’رائل ایسٹرانومِکل سوسائٹی‘ کے پروفیسر رابرٹ ماسے کا دعویٰ ہے کہ آسمان کے سب سے صاف اور انتہائی تاریک حصوں میں ایک گھنٹے کے دوران ایک سو کے قریب شہابِ ثاقب نمودار ہوتے دکھائی دیئے ہونگے۔

سالانہ ’پرسیڈ‘ یعنی شہابِ ثاقب کی بارش کا یہ سلسلہ بارہ اگست کو اس شروع ہوتا ہے جب زمین اپنے مدار میں گردش کرتی ہوئی ’سوفٹ ٹرٹل‘ نامی دمدار ستارے سے الگ ہو کر خلاء میں گھومنے والے ملبے میں سے گزرتی ہے۔
 

علمدار

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ شمشاد بھائی-

حسن صاحب! اس دھاگے میں آپ کی پوسٹ کا کیا تعلق؟ کچھ سمجھ نہیں‌ آیا :confused:
 
Top