کمپیوٹنگ شمارہ اپریل

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کمپیوٹنگ شمارہ اپریل.. شاکر عزیز صاحب کا ورڈ پریس اور نبیل نقوی صاحب کی اردو ویب پر جرمنی سے خصوصی تحریر نمایاں ہے..

ComputingTitle.jpg


واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
واہ ہم بھی رائٹر ہوگئے ہیں گویا :lol: اب ہمارا نفس پھول کر گوگل گپا بنا ہوا ہے چلو خوش ہولینے دو اسے بھی۔ 8)
 

امن ایمان

محفلین
نبیل نقوی اور شاکر صاحب بہت مبارک ہو۔۔ : )

آپ اپنا لکھا ہوا فیچر یہاں پوسٹ کرسکتے ہیں یا اس کے لیے یہ جریدہ خریدنا پڑے گا۔۔۔؟
 

دوست

محفلین
اور بھی کچھ پڑھ لیجیے گا نا۔ 35 روپوں کی بھلا کیا قدر ہے اتنی معلومات کے پیچھے۔
 

امن ایمان

محفلین
جی آپ کی بات ٹھیک ہے۔۔لیکن ساری بات منگوانے کی ہے۔۔میرے بھائی انتہائی بدتیمز قسم کے ہیں۔۔۔35 رپوں کی جگہ مجھے 35 ہزار منتیں کرنی پڑ جائیں گی۔ : (
 

دوست

محفلین
یہ بھی موج ہے۔ آپ اس کی سالانہ خریدار کیوں نہیں بن جاتیں۔
:)
ویسے میرا لکھا ہوا تو محفل پر آجائے گا لیکن ذرا وقت کے بعد چونکہ معاملہ کمرشل ہوگیا ہے :wink:
 

بدتمیز

محفلین
ہاہاہہا
شاکر میاں میں بھی تمہارے اور نبیل کے مضمون کی وجہ سے اپریل کا شمارہ لینے کا پروگرام بنا رہا تھا۔
ویسے ماموں تم غور کرو کہ سالانہ خریداری کی قیمت اور 35 روپوں میں کیا فرق ہے اور دونوں میں منتوں کو کتنا فرق ہے شائد تمہاری عقل میں بات آ جائے۔
اور اب تم لکھنا بند نہ کر دینا۔ کم از کم ایک تحریر ہر ماہ لکھ ڈالو۔ اور خدا کے لئے اپنی اردو کی ٹرمز نہ استعمال کرنے بیٹھ جانا ورنہ تمہارے لتے لینے پڑ جائیں گے کہ ملک کے مشہور رائٹر کے لتے ایک بدتمیز لے رہا ہے :p
 

دوست

محفلین
مجبوری ہے جی ہماری تو یہی زبان ہے
اور یہی انداز بھی اسی میں لکھیں گے چاہے کوئی لتے لے یا۔۔۔۔۔
 

بدتمیز

محفلین
دوست نے کہا:
مجبوری ہے جی ہماری تو یہی زبان ہے
اور یہی انداز بھی اسی میں لکھیں گے چاہے کوئی لتے لے یا۔۔۔۔۔

اپنی مجبوری کا علاج وقت پر کرا لینا۔ بعد میں دیر ہو گئی تو شرمندگی سے ڈوب مرنے کا مقام ہو گا۔ :p ‌ اسی میں لکھ لو لیکن کوشش کرنا انسانوں والی زبان استعمال کرنا۔ اگر اب تک نہیں سیکھ سکے تو اب سیکھ لو۔ ورنا افسوس ہی کیا جا سکتا ہے کہ غلطی تمہاری نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آہم آہم۔

لتے لے یا ۔۔۔۔ لیکن دھیان کرنا کوئی شائد تمہیں رعایت دے دے میں ہوا تو تم ہائے ہائے کرو گے بعد میں آہیں بھرو گے۔ :wink:
 

دوست

محفلین
دیکھو بھئی ہمارا اپنا ذاتی انداز ہے لکھنے کا۔
اور اس پر ہر قسم کی تنقید برداشت ہے اگر تعمیری ہو تو۔
اگر اردو میں‌ اصطلاح لکھتا ہوں‌تو پہلے انگریزی میں بھی بتاتا ہوں۔ اس کے بعد جتنی بار مضمون میں آئے اردو ہوتی ہے۔ میرے خیال سے یہ طریقہ ٹھیک ہے۔ باقی ہر کسی کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے تمہارے خیال میں اصلی تے وڈی زبان صرف انگریزی ہی ہے یا انگریزی الفاظ لکھی ہوئی اردو میرا خیال ایسا نہیں ہے۔
باقی لتے جتنے مرضی لے لینا تمہاری باتوں کی ٹینشن لینا چھوڑ دی ہے اب۔ :D
 

بدتمیز

محفلین
تمہارا ذاتی انداز ہے۔ لیکن اس پر تم سے گزارش ہے کہ اس میں بہتری لاؤ۔ تنقید مثبت ہو یا منفی تم اپنے انداز کو بہتر کرو نہ کہ فضول ضد لگاؤ۔
اصطلاحات کے معاملے پر تم سمجھنے کے موڈ میں نہیں ہو۔ خیر میرے پاس اب اتنا بھی فضول وقت نہیں کہ تمہاری اصلاح کرتا پھرو۔ سمجھ ابھی لگے یا دیر سے اللہ کرے لگ جائے۔
میرے خیال سے اصلی تے وڈی زبان انگریزی نہیں ہے۔ تم میرے بارے میں کچھ نہیں جانتے لہذا اندازے لگانے سے بھی پرہیز کرو۔ :p
میرے خیال سے اصلی تے وڈی زبان وہی ہے جس کی کسی کو سمجھ لگے۔ اردو میں انگریزی الفاظ استعمال ہیں تو کونسی قیامت ہے؟ اردو آسمان سے نہیں اتری دوسری زبانوں کے الفاظ کا مجموعہ ہی ہے۔
تمہاری سمجھ میں یہ ساری بات ابھی نہیں لگ سکتی۔ کچھ تمہاری ضد کا بھی قصور ہے۔ خیر عقل نہیں تے موجاں ہی موجاں۔ خوش رہو۔
ٹینشن لینا بھی مت۔ ناک میں دم کر دیتا ہوں :twisted:
 

علمدار

محفلین
بدتمیز صاحب! اگر آپ کو کمپیوٹنگ پڑھنے کا اتفاق ہو تو میرا نام آپ کو ایڈیٹر کے درجے پر نظر آئے گا۔
گزشتہ پانچ سال سے میں پبلی کیشن کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی چینل کے اسکرپٹ ڈپارٹمنٹ سے بھی منسلک ہوں۔
جہاں تک بات ہے شاکر عزیز صاحب کے لکھنے کی تو وہ بلاشبہ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ میں نے پہلی دفعہ ان کا آرٹیکل ”ورڈ پریس“ پڑھا ہے جو مجھے بہت پسند آیا اور اُن کے لکھنے کے انداز کی تو بات ہی الگ ہے۔
یہاں گرما گرم بحث کرنے سے اچھا ہے کہ آپ پہلے کمپیوٹنگ میں شائع شدہ اُن کا آرٹیکل دیکھیں۔ ہمارے دوست احباب جن کا روزگار ہی قلم سے وابستہ ہے وہ ہمیں مبارک باد دے رہے ہیں کہ محمد علی مکی اور محمد شاکر عزیز کی صورت میں دو ہیرے ہمارے ہاتھ لگے ہیں۔
ابھی تو ابتدا ہے.... آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
 
علمدار بھائی! بہت بہت مبارک ہو۔ رسالہ ابھی میرے ہاتھ نہیں لگا۔ آج کل میں لے لوں گا۔
اور ڈھیر ساری مبارکباد امانت علی گوہر تک بھی پہنچادیجئے گا۔
خدا کرے کہ آپ دونوں کی جوڑی یونہی سلامت رہے ہمیشہ اور آپ کی ٹیم میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے۔
 

بدتمیز

محفلین
کمپیوٹنگ پڑھنے کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ ہو جاتا لیکن کمپیوٹنگ کی ادائیں نرالی ہیں۔
آپ کی ڈگریوں کا احوال بس کیا کہوں۔ میں نے آجکل پہلی دفعہ پر بدتمیزی کرنے سے پرہیز کی ہوئی ہے۔ لہذا "فیر صیح" میں چاہوں گا کہ آپ اس نایاب موقع سے فائدہ اٹھا کر محفل گھنگھال ڈالیں۔ میری بات کا پس منظر آپ کو علم نہیں۔ لہذا میرے خیال سے میں تو کمپیوٹنگ کی ہی وجہ سے آپ کے مشورے پر عمل کرنے سے قاصر ہوں آپ ذرا میرے مشورے پر عمل کریں اور پتہ لگانے کی کوشش کریں اس کے بعد بات کریں گے تو مزہ بھی آئے گا۔
میں نے واقعی شاکر کا مضمون نہیں پڑھا۔ لیکن اس کو کافی عرصے سے جانتا ہوں۔ میری بات آپ کو سمجھ نہیں لگ سکی ہے۔ کوئی بات نہیں ایسا ہو جاتا ہے۔
 

علمدار

محفلین
راہبر صاحب! آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کا پیغام امانت علی گوہر تک پہنچا دوں گا۔ آپ کی دعائیں ساتھ رہیں تو انشا اللہ یہ ٹیم بہت ترقی کرے گی۔
بدتمیز صاحب! پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت اپنی اپنی جگہ ہے۔ پرنٹڈ تحریروں کو جو اہمیت ملتی ہے وہ بلاگز پر بلاگز بھرنے پر بھی نہیں ملتی۔ اپنی ڈگریوں کا ذکر صرف اس لیے کیا ہے کہ آپ کو اندازہ ہو سکے بلاگز پر آپ اپنی تحریریں جیسے چاہیں پیش کر سکتے ہیں لیکن ہم جو کچھ دیتے ہیں وہ دنیا کی نظروں میں آنا ہوتا ہے اس لیے ہم اسے کمرشل تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کرتے ہیں۔ بات ہو رہی تھی شاکر صاحب کے لکھنے کی۔ میرے خیال میں انھیں آپ کی نصیحتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ محفل کو کھنگالنے کا میرے پاس ٹائم نہیں ہے۔ میں نے تو صرف اور صرف یہ بات کلیئر کرنے کے لیے پوسٹ کی تھی۔
کمپیوٹنگ کی ادائیں ہم نے بنائی ہی نرالی ہیں.... یہ باتیں بھی آپ کی سمجھ سے باہر ہیں۔
بدتمیزی سے آپ کا پرہیز چل رہا.... نصیب دشمناں بند تو نہیں کی ناں....؟ آپ بدتمیزیاں نہیں کریں گے تو ظاہر سی بات ہے نام بدلنا پڑ جائے گا اس لیے ان کو جاری رکھیں۔
 

دوست

محفلین
علمدار آپ کی تعریف کا شکریہ۔
سچ پوچھیں تو میرا نفس اس وقت پھول کرہاتھی بنا ہوا ہے۔ :D :D :D :D :D :D
بدتمیز کا مطلب میں سمجھ رہا ہوں۔
میں فی الحال تو ایسے لکھ رہا ہوں لیکن اگر مجھے لگا کہ یہ ٹھیک نہیں تو پھر نئے الفاظ کے نام سے میرے مضامین کے نیچے ایک خانہ ہوا کرے گا جس میں اہم اصللاحات کی انگریزی اردو اور مختصر سا تعارف بھی ہوا کرے گا۔ تفسیر صاحب کا یہ طریقہ مجھے بہت پسند آیا ہے جب انھوں نے دانش کدہ کے سلسلے میں لکھے گئے چند مضامین میں استعمال کیا۔
انشاءاللہ محفل کے وکی پر بھی ایسے ہی لکھنےکی کوشش کروں گا۔
وسلام
 

علمدار

محفلین
ارے شاکر بھائی! آپ بالکل ٹھیک لکھ رہے ہیں۔ جہاں کہیں لفظوں کے ہیر پھیر کی ضرورت محسوس ہوئی وہاں ہم نے تھوڑا بہت کام کیا ہے آخر ہم کس مرض کی دوا ہیں۔ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ پڑھنے والا کوئی عام سا کمپیوٹر استعمال کرنے والا ہو یا ماہر ہو، بات اس کی سمجھ میں آرام سے آجانی چاہیے اور آپ کی لکھی ہوئی چیز میں کہیں کوئی جھول نہیں ہونا چاہیے۔ باقی انسان سے غلطی سرزد ہو جاتی ہے۔ جہاں تک بات ہے لکھنے کی تو جس نئے آئیڈیے کا چورن آپ کی سوچوں میں بن رہا ہے وہ بھی بہت عمدہ ہے۔ سوباتوں کی ایک بات میں یہ کہوں گا کہ آپ بس لکھتے رہیں.... صرف تنقید برائے تعمیر سنیں، باقی سب کھڈے لائن لگا دیں۔
 

دوست

محفلین
لو بھئی بدتمیز خوش ہوجاؤ یہ جو لفظوں کے ہیر پھیر کی بات ہوئی ہے اس سے ہی پتا لگ گیا ہے کہ ساری اردو دانی کو چھری پھر گئی ہوگی۔ 8)
 

علمدار

محفلین
شاکر بھائی آپ نے لکھا ہی اتنا اچھا ہے کہ چھری وغیرہ استعمال کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ آپ کا منفرد اسٹائل ویسے کا ویسا ہے۔ پڑھ کر بہت مزہ آیا۔ ہم تو آپ کے ”پنکھے“ ہو گئے۔ 8)
آپ کے نئے آرٹیکل کا شدت سے انتظار ہے جیسے آپ کو کمپیوٹنگ کا ہو گا۔ 8)
 

بدتمیز

محفلین
سلام
پرنٹڈ تحریریں۔ میرا خیال برعکس ہے۔ پرنٹڈ تحریریوں کی حیثیت دن بدن ردی کے ٹکڑے کی سی ہوتی جا رہی ہے۔
آپ کو یقین ہے کہ جو کچھ آپ نے دینا ہوتا ہے وہ دنیا کی نظروں میں آنا ہوتا ہے؟
273_haha_1.gif

اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔ ابھی تک جو سامنے آیا ہے اس سے مایوسی ہی ہوئی ہے۔
خیر میرا ابھی موڈ نہیں مزید کچھ کہنے کا ورنہ ۔ ۔ ۔ آہم آہم :twisted:
براہ کرم آئندہ اپنی ڈگریوں کا رعب مت جھاڑئیے گا۔ یہ آپ کے سر کا تاج ہونگی کسی کے قدموں‌ میں ان کو مت رکھیں شکریہ :twisted:
آپ شاکر کے اتنے بڑے کیوں بن رہے ہیں؟ شاکر کہ منہ میں زبان نہیں یا اس کے پاس جواب نہیں؟ آپ کے پاس اتنا وقت کیوں‌ ہے کہ پرائے پھڈے میں ٹانگ اڑائیں؟ اتنا وقت کیوں نہیں کہ پتہ لگائیں ساری بات کیا ہے؟
ادائیں ضرور نرالی بنائیں لیکن زنانہ نہ بنائیں :twisted: عقلمند کو اشارہ کافی۔ اوہ سوری آپ نے تو گھوم پھر کر محفل میں دیکھا ہی نہیں کہ کیا چل رہا تھا۔ اس لئے آپ کو سمجھ نہ لگے تو صبر کریں۔ کوئی بات نہیں ایسا ہو جاتا ہے۔
میرے نام اور کام کی فکر نہ کریں۔ آپ کے پاس اتنا وقت کیوں کہ ہے فکریں کرتے پھریں لیکن کام کی بات نہ کریں؟
ویسے آپ نے میری بات میں ٹانگ اڑائی تو میں بھی آپ کی بات میں ٹانگ اڑا لیتا ہوں‌ کہ کمرشل کی بات کی تو پھر ڈگریوں‌ کی تعلیم میں اس بات کا علم بھی ہو گا کہ جہاں ایڈورٹائزنگ کی جائے وہاں “بارٹر ٹریڈ“ یا “خریداری“ کا بھی علم ہو گا؟ :p
رائٹرز کو کچھ دیا بھی جاتا ہو گا۔ اور شمارے کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ معاوضہ میں اضافہ بھی کیا جاتا ہو گا۔ میرے خیال سے آپ اب میری فکر چھوڑ کر ان فکروں میں لگیں ورنہ اعلان کرتے پھریں گیں کہ ہماری تو حالت بڑی ٹائیٹ ہے۔ :twisted:
ویسے کیا خیال ہے؟ شاکر کا مضمون یہاں پوسٹ نہ کر دیا جائے؟ اتنے عرصے پرنٹ میڈیا سے وابستگی نے یہ تو ضرور سیکھایا ہو گا کہ اس کاروبار کو کیسے چلاتے ہیں۔ اور اگر یہ کاروبار نہیں خدمت ہے تو بھی بتائیں تب تو بڑا مزہ آئے گا۔
وسلام
 
Top