کمپیوٹنگ شمارہ اپریل

سب سے پہلے تو علمدار بھائی اور امانت بھائی کو مبارکباد۔ کچھ دیر پہلے ہی اپریل کا شمارہ میرے ہاتھوں لگا۔ بہت ہی بہترین رسالہ نکالا ہے ماشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
شاکر بھائی! بہت ہی بہترین مضمون لکھا ہے آپ نے “ورڈ پریس“ پر۔ آپ نے اپنے بلاگ پر اس حوالہ سے جتنا لکھا ہے، اسے پڑھنے کے بعد مجھے اتنا اچھا سمجھ نہیں آیا تھا جتنا کہ آپ کے مضمون سے آیا۔ اپنا قلمی سفر اسی طرح جاری رکھئے۔
 

دوست

محفلین
واہ۔
کیا گفتگو ہوئی ہے
شکر ہے میں اب ایسی بے معنی گفتگو نہیں کرتا بدتمیز کے ساتھ
اب بدتمیز شناس ہوگیا ہوں :wink: :wink: :wink:
راہبر آپ کی تعریف کا شکریہ۔
لیکن یہ کمپیوٹنگ مجھے کیوں نہیں ملا ابھی تک :evil:
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں سب دوستوں سے درخواست کروں گا کہ وہ بات کو یہاں پر ہی ختم کر دیں۔

شاکر ہمارے قابل قدر دوست ہیں اور اردو ویب کے فروغ میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جریدہ کمپیوٹنگ کو ان کا تعاون حاصل ہے۔


علمدار اور امانت بھائی، میں آپ کے پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے دعا گو رہوں گا اور آپ کو اردو ویب کا تعاون حاصل رہے گا۔

والسلام
 

علمدار

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی!
ہمارا مشن ایک ہی ہے یعنی اُردو زبان میں آئی ٹی کی تعلیم کا عام کرنا تو انشا اللہ ہم ساتھ ساتھ رہیں گے۔
ہم بھی آپ کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔
 

حنا فیصل

محفلین
سلام

ماشائ اللہ بہت ہی زبردست شمارہ
پڑھنے کا اتفاق تو نہیں‌ہوا مگر یہ بہت کام کا ہے
کیونکہ آپ کے تبصرہ جات اس کی نشاندہی کر رہے ہیں
 

علمدار

محفلین
بہت شکریہ حنا
انشااللہ میگزین آپ کے خیالات کے عین مطابق اچھا ثابت ہو گا-
اگر پڑھنے کا اتفاق ہو تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیے گا ہمیں انتظار رہے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
علمدار اور امانت علي گوہر صاحب، آپ دونوں کو بہت بہت مبارکباد

آپ سے ايک گذارش ہے

جب آپ کے يہ شمارے کچھ مہينے پرانے ہو جائيں، تو آپ اردو لائبريري وکي کو يہ رائيٹ ديے ديں کہ وہ ان شماروں کو اپنے ٹوٹوريل سيکشن ميں جمع کر سکيں

اگر يہ ممکن ہو تو بہت لاجواب کام ہو گا

بہرحال، اگر آپ محسوس کريں کہ اس سے آپکے پيٹ پر لات پڑ سکتي ہے، تو ہميں کوئي شکوہ نہيں ہو گا اور ہم آپکے پيٹ کو اپني لائبريري کے اوپن سورس پر يقينا ترجيح ديں گے :)
 

پاکستانی

محفلین
محترم یہاں ڈیرہ غازی خان میں آپ کو کوئی ایجنٹ ہے یا ڈائریکٹ منی آڈر بھیج کر آپ سے منگوانا پڑے گا۔
اس بارے میں تھوڑی وضاعت کر دیں نوازش ہو گی۔
 

پاکستانی

محفلین
مہوش علی نے کہا:
علمدار اور امانت علي گوہر صاحب، آپ دونوں کو بہت بہت مبارکباد

آپ سے ايک گذارش ہے

جب آپ کے يہ شمارے کچھ مہينے پرانے ہو جائيں، تو آپ اردو لائبريري وکي کو يہ رائيٹ ديے ديں کہ وہ ان شماروں کو اپنے ٹوٹوريل سيکشن ميں جمع کر سکيں

اگر يہ ممکن ہو تو بہت لاجواب کام ہو گا

بہرحال، اگر آپ محسوس کريں کہ اس سے آپکے پيٹ پر لات پڑ سکتي ہے، تو ہميں کوئي شکوہ نہيں ہو گا اور ہم آپکے پيٹ کو اپني لائبريري کے اوپن سورس پر يقينا ترجيح ديں گے :)

مہوش، میرے خیال سے تو ایسا ممکن نہیں، آپ تو جانتی ہی ہیں کہ زندہ اگر لاکھ کا ہوتا ہے تو مردہ ہاتھی سوا لاکھ کا ہو جاتا ہے۔

بہرحال اس بارے میں مزید علمدار اور امانت بھائی ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
 

علمدار

محفلین
بہت شکریہ مہوش علی
آپ کی تجویز پہلے ہی زیر غور ہے۔ انشا اللہ اس سلسلے میں ضرور پیش رفت ہو گی۔ چوں کہ کمپیوٹنگ کی اپنی سائٹ بھی زیرِ تکمیل ہے تو وقت آنے پر دیکھیں گے کہ اس ضمن میں کیا مناسب ہے۔
بہرحال مبارک باد دینے پر شکریہ قبول کریں۔

محترم پاکستانی!
اگر کوئی ایجنٹ ہمارا میگزین منگوانا چاہے تو ہمیں فون کر دے۔ ہم میگزین بھیج دیں گے۔ اپنا نمبر میں آپ کو دے دوں گا پہلے میں یہ چیک کر لوں کہ ڈیرہ غازی خان میں میگزین جا رہا ہے یا نہیں۔ میرے خیال میں اس ماہ ہم ڈیرہ غازی خان میں بھیج چکے ہیں۔ اگر منی آرڈر کے ذریعے کوئی سالانہ خریدار بننا چاہے تو پانچ سو روپے کا منی آرڈر بھیج دے تو ہم رجسٹرڈ ڈاک سے ہر ماہ کمپیوٹنگ بھیجتے رہیں گے۔
بہت شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم علمدار،

مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ کمپیوٹنگ جریدہ کی اپنی ویب سائٹ بھی بن رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ایک اچھی ویب سائٹ تشکیل دیں گے۔ اس سے کمپیوٹنگ جریدہ کی پروموشن میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

والسلام
 

علمدار

محفلین
وعلیکم السلام نبیل بھائی!
کمپیوٹنگ کی طرح انشا اللہ تعالیٰ اس کی ویب سائٹ بھی آپ کو پسند آئے گی۔
آئی ٹی کے حوالے سے اردو ویب واقعی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور آپ کا کام کسی تعریف کا محتاج نہیں۔
امید ہے آپ اسی طرح رہنمائی کرتے رہیں گے، بہت شکریہ
 

پاکستانی

محفلین
علمدار نے کہا:
محترم پاکستانی!
اگر کوئی ایجنٹ ہمارا میگزین منگوانا چاہے تو ہمیں فون کر دے۔ ہم میگزین بھیج دیں گے۔ اپنا نمبر میں آپ کو دے دوں گا پہلے میں یہ چیک کر لوں کہ ڈیرہ غازی خان میں میگزین جا رہا ہے یا نہیں۔ میرے خیال میں اس ماہ ہم ڈیرہ غازی خان میں بھیج چکے ہیں۔ اگر منی آرڈر کے ذریعے کوئی سالانہ خریدار بننا چاہے تو پانچ سو روپے کا منی آرڈر بھیج دے تو ہم رجسٹرڈ ڈاک سے ہر ماہ کمپیوٹنگ بھیجتے رہیں گے۔
بہت شکریہ۔

بہت شکریہ بھائی!
میں آج ہی یہ چیک کر لیتا ہوں کہ شمارہ ڈی جی خان آ رہا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو پھر میں آپ کی طرف منی آرڈر کر دیتا ہوں۔


کمپیوٹنگ یہاں نہ آ رہا ہوں تو اگر آپ اجازت دیں تو میں یہاں نیوز ایجنٹ سے بات کر لوں اس سلسلے میں، اس کے لئے آپ کو مجھے ایڈریس اور فون نمبر ذپ کرنا ہوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں معذرت چاہتا ہوں کہ اس دھاگے کو دیکھا ہی نہیں، اور اس کی ایک وجہ بھی ہے۔

اور اس کے بعد علمدار صاحب اور امانت علي گوہر صاحب، آپ دونوں کو بہت بہت مبارکباد۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب فرمائے۔

شاکر بھائی تو ویسے بھی مبارک باد کے مستحق ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ یہ اردو محفل کے چمکتے دھمکتے ستارے ہیں۔

سعودی عرب میں ترسیل کی کیا صورتحال ہے؟
 

علمدار

محفلین
پاکستانی بھائی! آپ چیک کر لیں، ہو سکتا ہے شمارہ دستیاب ہو۔ اگر آپ کسی نیوز ایجنٹ سے بات کر لیں تو ہمارے لیے بہت اچھا ہو گا۔ میں آپ کو اپنا ایڈریس اور فون نمبر دے دوں گا۔

شمشاد صاحب! دیر سے ہی سہی، شکر ہے آپ کی نظر کرم ادھر پڑی تو سہی۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔ سعودی عرب میں ترسیل کی صورت حال آپ کے لیے کچھ خاص ہی ہو گی۔ میں امانت بھائی سے ڈسکس کر کے آپ کو بتا دوں گا۔ آپ کا کمپیوٹنگ پڑھنا ہی ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

شاکربھائی، آپ کو بہت بہت مبارک قبول ہو۔ تاخیرکے لئے معذرت خواہ ہوں۔ اللہ تعالی کواورکامیابیاں اورکامرانیاں عطاء کرے (آمین ثم آمین)
علمداراوربھائی امانت علی گوہرصاحب کو بھی یہ رسالہ چھایاکرنے پربہت بہت مبارک باد۔ اسکاٹائٹل توخوبصورت لگ رہاہے لیکن یہ سعودی عرب میں بھی دستیاب ہے کہ نہیں؟


والسلام
جاویداقبال
 

علمدار

محفلین
جاوید بھائی! بہت شکریہ۔ میں امانت علی گوہر بھائی سے بات کر لوں پھر آپ کو بتاؤں گا۔ دراصل میں یہ چاہتا ہوں کہ “اُردو محفل” کے بیرون ملک مقیم ممبرز کے لیے ہم خاص آفر دیں۔
آپ کی محبت کا بے حد شکریہ۔
 

بدتمیز

محفلین

علمدار

محفلین
بدتمیز صاحب!
یہ آفر صرف کمپیوٹنگ کے پہلے شمارے کے لیے تھی۔
مارچ کے شمارے کے لیے بیرون ملک مقیم چند دوستوں نے فرمائش کی تھی اور اُن کو بھیجا بھی گیا۔
 
Top