کمپیوٹنگ شمارہ اپریل

راج

محفلین
میں بھی ایک رائے دینا چاہوں گا-
اگر کوئی اردو کے ذریعے اردو والوں کا بھلا کر رہا ہو تو اس کی ہمت افزائی کی جائے - چاہے وہ کوئی بھی ہو دشمن ہی کیوں نہ ہو- نہ کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جائے- ایسے میں اگر کام کرنے والا شخص اس میں اپنا فائدہ بھی دیکھے تو میرے حساب سے اس میں کوئی حرج نہیں ہے- محنت کا پھل بھی ہونا ہی چاہئے-
آپ لوگ سب بھول کر ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے کہ یہ رسالہ ہر وہ شخص جو کمپیوٹر سے جڑا ہے اسے پڑھے اور رسالہ بھی ایسا ہو کہ وہ چھوٹے سے بڑے ہر ایک کے لئے مفید ہو-
میں نے اب تک تو یہ دیکھا نہیں کہ کیسا ہے رسالہ مگر کچھ باتیں آپ کو بتانا پسند کرونگا کہ یہ بھی شامل ہوں رسالہ میں-
:arrow: پروگرامنگ جیسے کے پروگرامنگ کی بنیاد c ہے تو اس میں c کا ٹیوٹوریل دیا جائے- کہ پروگرامنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو اس سے کچھ سیکھنے ملے-
:arrow: ویب پروگرامنگ بھی
:arrow: اسی طرح گرافکس کے ٹیوٹوریل وغیرہ

یہ رائے میں نے آپ کو اپنی طرف سے دی ہے - ہو سکتا ہے آپ خود بھی یہ چاہتے ہوں - مجھے لگا کہ آپ سے کہوں سو کہہ دیا-
اردو میں ایسے رسالے کی سخت ضرورت تھی - پاکستان میں ہوسکتا ہے اور بھی ہوں- مگر ہندوستان میں میری نظر سے تو کمپیوٹر پر اردو میں رسالہ نہیں گزرا-
 

علمدار

محفلین
راج بھائی!
آپ کی محبت اور تجاویز ہمارے لیے قابلِ قدر ہیں۔
گرافکس اور کمپیوٹر لینگویجز کے حوالے سے مواد ہم شائع کر رہے ہیں۔ دیگر کمپیوٹنگ میں جو کچھ ہے وہ بھی یقینا آپ کو پسند آئے گا۔ آپ نے جن موضوعات کا ذکر کیا ہے انشا اللہ اُن کے بارے میں بھی ضرور لکھا جائے گا۔
پاکستان میں مکمل آئی ٹی کے حوالے سے اردو زبان میں کوئی اور میگزین موجود نہیں ہے۔ آئی ٹی کے حوالے سے پڑھنے اور لکھنے والے دوستوں کا رسپانس ہمیں ہماری امیدوں سے بڑھ کر اچھا ملا ہے۔
انشا اللہ مستقبل میں بھی آپ جیسے مخلص دوستوں کی رہنمائی سے کمپیوٹنگ کو بہتر سے بہترین بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔
 

راج

محفلین
جی بالکل میں بھی دعا کروں گا کہ آپ کے رسالے کو ترقی ملے-
اور آپ بہتر سے بہتر مواد ہم سب تک پہنچائیں-

پاکستان میں مکمل آئی ٹی کے حوالے سے اردو زبان میں کوئی اور میگزین موجود نہیں ہے۔

اب جبکہ پاکستان میں یہ حال ہے تو آپ ہندوستان کا اندازہ لگا سکتیں ہیں - کہ یہاں کیا ہوگا-
ویسے مجھے کافی وقت سے اس بات کی خلش محسوس ہو رہی تھی کہ اردو میں ایسا رسالہ کیوں نہیں ہے- یہاں تک کہ میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ کاش میں انڈیا میں ہوتا تو شائد اس بارے میں کچھ کرتا - مگر یہاں سے تھوڑا مشکل ہے-
بس یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی آپ کے رسالے کے بارے میں پتا چلا تو میں خوشی سے پھولا نہیں سمایا- اور اب جب یہ بھی پتا چلا کہ آپ بیرون ممالک میں بھی رسالہ بھیج رہے ہیں- تو اسے حاصل کرنے کے لئے بیتاب ہو اٹھا ہوں-
علمدار بھائی میں نے آپ کو ای میل کردیا -
اورآپ کے جواب کا منتظر ہوں جلد سے جلد مجھے بینک تفصیل مہیا کریں تو میں انشا اللہ آج ہی رقم ارسال کردوں-
 

علمدار

محفلین
راج بھائی! آپ کی دعائیں ساتھ رہیں تو کامیابی ضرور قدم چومے گی۔
ہم کافی عرصے سے اس پر کام کر رہے تھے۔ اب جب تیاری مکمل ہوئی تو ہم نے میگزین لانچ کر دیا۔ آئی ٹی کے حوالے سے اُردو میں مواد بہت کم دستیاب ہے اس لیے کمپیوٹنگ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ آپ سب تک عمدہ اور مستند ترین مواد پہنچے۔
بینک کی ڈیٹیل تھوڑی دیر میں آپ کو ای میل کر دیں گے۔
بہت بہت شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
عبد اللہ صاحب میں نے اس دھاگے کو ایک بار نہیں کئی بار پڑھا ہے اور آپ کے لیے اب آخر میں ایک مخلصانہ مشورہ کہ اس دھاگے پر اب آپ قدم رنجہ نہ فرمائیں۔ کیونکہ اب تک آپ کی بحث مباحثے سے دوسروں کا وقت ہی ضائع ہوا ہے۔ کوئی تعمیری بات اب تک آپ نے نہیں کہی۔ میں نہیں چاہتا کہ اس دھاگے پر مزید اس قسم کی گفتگو آگے بڑھے۔ ہاں اگر آپ کی کوئی تعمیری قسم کی کوئی پوسٹ یہاں نظر آئی تو اہلاً و سہلاً ورنہ حذف کر دوں گا۔

دوسرے دھاگوں پر آپ جو مرضی کرتے رہیں لیکن وہ بھی اخلاق کے دائرے میں رہ کر۔

اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔

جہاں تک چارجز کا تعلق ہے تو میں نے کورئیر سے ایک پارسل یہاں سے امریکہ بھیجا تھا، اس کے چارجز کچھ یوں ہیں کہ پہلے نصف کلو کے 380 ریال اور اس کے اوپر ہر نصف کلو کے 90 ریال ہیں، اب جتنا زیادہ بڑھاتے جائیں گے اتنا ہی سستا پڑتا جائے گا۔ یہی حال پاکستان سے منگوانے پر بھی ہو گا۔

اب یہ تو ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ اگر ایک رسالہ منگواؤں گا تو کتنے میں پڑے گا اور اگر 100 منگواؤں گا تو کتنے میں پڑے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
میرے خیال سے ہر بات پر تنقید یا تنقید برائے تنقید سے پیچھا چھڑا کر ہمیں کمپیوٹنگ کی بہتری کے بارے میں کوشش کرنی چاہیے۔ اس لئے میری شمیل کے بی ٹی اور ماوراء اور شمشاد بھائی کے عبداللہ سے گذارش ہے کہ ہتھ ہولا رکھیں ہر بات میں ٹانگ اڑانا آپ کا مشغلہ ضرور ہے مگر اسے عادت مت بنائیں۔
امید ہے آپ ناراض ہونے کی بجائے میری بات پر ہمدردانہ غور کریں گے :(
 

مکی

معطل
شمشاد نے کہا:
عبد اللہ صاحب میں نے اس دھاگے کو ایک بار نہیں کئی بار پڑھا ہے اور آپ کے لیے اب آخر میں ایک مخلصانہ مشورہ کہ اس دھاگے پر اب آپ قدم رنجہ نہ فرمائیں۔ کیونکہ اب تک آپ کی بحث مباحثے سے دوسروں کا وقت ہی ضائع ہوا ہے۔ کوئی تعمیری بات اب تک آپ نے نہیں کہی۔ میں نہیں چاہتا کہ اس دھاگے پر مزید اس قسم کی گفتگو آگے بڑھے۔ ہاں اگر آپ کی کوئی تعمیری قسم کی کوئی پوسٹ یہاں نظر آئی تو اہلاً و سہلاً ورنہ حذف کر دوں گا۔

دوسرے دھاگوں پر آپ جو مرضی کرتے رہیں لیکن وہ بھی اخلاق کے دائرے میں رہ کر۔

اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔

جہاں تک چارجز کا تعلق ہے تو میں نے کورئیر سے ایک پارسل یہاں سے امریکہ بھیجا تھا، اس کے چارجز کچھ یوں ہیں کہ پہلے نصف کلو کے 380 ریال اور اس کے اوپر ہر نصف کلو کے 90 ریال ہیں، اب جتنا زیادہ بڑھاتے جائیں گے اتنا ہی سستا پڑتا جائے گا۔ یہی حال پاکستان سے منگوانے پر بھی ہو گا۔

اب یہ تو ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ اگر ایک رسالہ منگواؤں گا تو کتنے میں پڑے گا اور اگر 100 منگواؤں گا تو کتنے میں پڑے گا۔

انت رجلٌ والرجالُ قليلُ

والله الموفق
 

بدتمیز

محفلین
273_haha_1.gif
 

امانت علی

محفلین
مجھے ابھی بھی مکی بھائی نے بدتمیز کی تازہ ترین بدتمیزی کے بارے میں بتایا ہے۔سن کر ازحد افسوس ہوا ہے۔
شمشاد بھائی آپ کی تشریف آوری اور مناسب کارروائی کا بے حد شکریہ۔ میں تہہ دل سے آپ کا مشکور رہوں گا۔
مزید براں، کہنے لائق یہ بات تھی کہ مکی بھائی، علمدار اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اردو ویب پر کمپیوٹنگ کے بارے میں کسی قسم کی کوئی پوسٹ نہیں کی جائے گی۔
اس کے علاوہ میں سمجھتا ہوں کہ اتنی عزت افزائی کے بعد مجھے اردو ویب سے رخصت ہوجانا چاہئے۔ مزید کسی بھی اذیت ناک صورت حال سے بچنے کے لئے یہی سب سے مناسب طریقہ ہے۔
لہٰذا دوستوں، الوداع!
السلام علیکم
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

میرا خیال ہے امانت بھائی آپ نے درست اقدام اٹھایا ہے.. ایسی حد سے گری ہوئی باتیں ہونے کے بعد اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ ایسا پھر نہیں ہوگا.. لہذا میں بھی دامن بچاتے ہوئے اور آپ کے ہاتھ میں ہاتھ ملاتے ہوئے یہاں سے رخصتی کا اعلان کرتا ہوں.

اللہ نگہبان

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
عبداللہ تمہارا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد گرامی کے نام پر ہے۔
کچھ اس کا ہی لحاظ کرلیا کرو۔
 

پاکستانی

محفلین
یہ تو انتہائی بری خبر سننے کو مل گئی، محترم امانت صاحب، علمدار صاحب اور مکی بھائی یہاں پر آپ کو جو تکلیف اور اذیت اٹھانی پڑی اس کے لئے میں معافی چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی آپ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیجیئے۔

میری محفل کے ارباب و اختیار سے بھی گذارش ہے کہ محفل کے نظم و ضبط پر بھر پور توجہ دیجیئے، اگر اس طرح اتنے اچھے دوست ہمیں چھوڑ کر جانے لگیں پھر تو اللہ ہی حافظ ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

امانت بھائی، علمداربھائی، اورمکی بھائي، یہ کیاآپ نے کہاکہ آپ اردو ویب چھوڑکرجارہے ہیں۔ یہ کیابات ہوئی ٹھیک ہے بھائی باتمیز نے کچھ ایسی باتیں کہیں ہیں لیکن انہوں نے بھی تصدیق کرکے ہی یہ باتیں کہیں ہوں گی یاکہ اگروہ غلط ہیں توآپ بتائیں کے یہ بات ہے اوراس طرح اردوویب چھوڑدیناعقلمندی نہیں ہے۔ اوربھائی، جب آپ نیانیاکام شروع کرتے ہیں تنقیداورحوصلہ افزائی توہوتی ہے ۔ اگرآپ کادل صاف ہے توبھائی، اسکوبرداشت کریں ۔ باقی اللہ تعالی سے دعاہے کہ آپ کے رسالے کودن دگنی اوررات چوگنی ترقی دے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
محترم علمدار صاحب
محترم امانت صاحب
محترم مکی صاحب

السلام علیکم

میں آپ سے نہایت مودبانہ گذارش کرتا ہوں کہ آپ واپس آ جائیں کہ میرے ساتھ ساتھ بہت سارے اراکین کی بھی یہی خواہش ہے۔ بہت سارے اراکین نے آپ سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ آپ ایک بدتمیز کی سزا سب کو تو نہ دیں۔

میں پوری کوشش کروں گا کہ اب اس دھاگے پر پہلے جیسی صورتحال پھر سے پیدا نہ ہو۔

امید ہے میری گذارش پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوست نے کہا:
عبداللہ تمہارا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد گرامی کے نام پر ہے۔
کچھ اس کا ہی لحاظ کرلیا کرو۔

شاکر بھائی ان کا اصلی نام تو پتہ نہیں کیا ہے۔ یہ عبد اللہ نام میں نے دیا ہے انہیں کہ میں انہیں محفل پر ان کی شناخت سے مخاطب کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

عبد کا مطلب ہے بندہ اور اللہ تو اللہ ہی ہے۔ تو اس کا مطلب ہے “ اللہ کا بندہ“ اب اس سے تو وہ انکار نہیں کر سکتے کہ وہ اللہ کے بندے نہیں ہیں۔

یہاں عرب میں ایک رواج ہے کہ اگر آپ کسی کو نہیں جانتے اور اس سے مخاطب بھی ہونا چاہتے ہیں تو اسے “ محمد “ یا “ ابو محمد“ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ اسی طرح کسی انجان خاتون کو “ اُم محمد “ یا “ اُم عبد اللہ “ کہتے ہیں۔
 
علمدار بھائی‌ امانت بھائی!
یار! آپ نے یہ کیسا فیصلہ کرلیا؟؟؟ میں نے تو آپ کو پہلے بھی یہ بتایا تھا کہ کسی کی باتوں کا برا مانے بغیر آپ اپنا کام جاری رکھیں۔۔۔ نہ لگیں کسی کہ منہ۔۔۔ بھائی! اگر آپ سمجھتے ہیں کہ غلطی ان کی ہے تو پھر آپ دوسروں کا نقصان کیوں کررہے ہیں؟ جس کی غلطی، اسی کو سزا۔ آپ اردو محفل کے باقی ارکان کو پریشان نہ کریں اور ازراہ کرم لوٹ آیئے۔ اگر آپ کو تنگ کرنے والا ایک ہے تو ساتھ دینے والے ہزار ہیں۔۔۔ پھر کس کا خوف؟ کس کا ڈر؟
اور مکی بھائی! آپ تو شاید یہاں پر کافی عرصہ سے ہیں۔۔۔ اب تک تو عادی ہوجانا چاہئے تھا۔ پلیز آپ بھی واپس آجائیں۔ اردو محفل پر سینکڑوں لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے۔۔۔۔ پلیز پلیز پلیزززز!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور عبد اللہ بھائی! آپ سے بھی ہاتھ جوڑ کے التجاء ہے۔۔۔ اب ایسا تو نہ کریں نا۔۔۔! آپ کا اعتراض اپنی جگہ، لیکن دوسروں کی محنت اور خلوص کو کیوں ٹھیس پہنچارہے ہیں۔۔۔؟ اب تو بس کیجئے! پلیززززز!
 

پاکستانی

محفلین
علمدار بھائی
مجھے اپریل کا شمارہ چاہیئے، اسے حاصل کرنے کی کچھ تفصیل مل جائے تو نوازش ہو گی۔
 

علمدار

محفلین
پاکستانی بھائی! بہت دنوں بعد آپ نے کہاں اس دھاگے کو زندہ کر دیا :)
اپریل کا شمارہ آپ کو مل جائے گا- کمپیوٹنگ کی آئی ڈی یقیناّ آپ کو معلوم ہو گی ای میل کر دیں- اپنا ایڈریس بھی ضرور بھیجیے گا آپ کو مزید تفصیلات بتا دی جائیں گی-
 
Top