کمپیوٹنگ شمارہ مئی

باسم

محفلین
کمپیوٹنگ مئی کا شمارے کا ٹائٹل دیکیے اور مضامین کا اندازہ کر لیجیے
TitleMay07.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اس شمارے کو شائع کرنے والوں کو دلی مبارک باد

اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے کام میں برکت عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو اس بات پر حیرانگی ہے کہ اراکینِ محفل نے اسے ابھی تک دیکھا کیوں نہیں؟ :cry:
 

دوست

محفلین
پچھلی بار شمارے کا تعارف دیتے ہوئے کچھ بدمزگی سی ہوگئی تھی اگر آپ کو یاد ہو۔ اسی وجہ سے اس بار انھوں نے تعارف نہیں دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی گزری باتوں کو اب بھول بھی جائیں۔ آئیندہ ان شاء اللہ ویسی نوبت نہیں آئے گی۔

علمدار بھائی، امانت بھائی اور مکی بھائی سے پھر درخواست کرتا ہوں کہ محفل میں واپس آ جائیں۔

کچھ نہیں تو اس دھاگے پر ہی آ جائیں۔

امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی آپ ہی تھوڑا سا تعارف کروا دیں اس شمارے کا۔

یہاں تو ظاہر ہے ملے گا نہیں۔

اگر میں منگوانا چاہوں تو کیا طریقہ کار ہو گا؟
کیا کریڈٹ کارڈ سے رقم کی ادائیگی ممکن ہے؟
 

مکی

معطل
شمشاد نے کہا:
شاکر بھائی گزری باتوں کو اب بھول بھی جائیں۔ آئیندہ ان شاء اللہ ویسی نوبت نہیں آئے گی۔

علمدار بھائی، امانت بھائی اور مکی بھائی سے پھر درخواست کرتا ہوں کہ محفل میں واپس آ جائیں۔

کچھ نہیں تو اس دھاگے پر ہی آ جائیں۔

امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

لیں جی بندہ حاضر ہے..
victory.gif


حقیقتاً میں آپ کے اصرار کو نظر انداز نہیں کرسکا..
content.gif

آپ نے اتنا اصرار کیا کہ میں شرمندہ ہی ہوگیا..
looking%20around2.gif

آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ..

sparkling%20heart.gif


واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مکی،

مجھے اس طرح سے آپ کے یہاں سے چلے جانے پر بہت دکھ ہوا تھا اور آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ خوشی ہو رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب ہمیں آپ کا ساتھ ہمیشہ میسر رہے گا۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید مکی بھائی

آپ یقین نہیں کریں گے کہ آپ کو واپس محفل میں دیکھ کر کتنی خوشی ہوئی۔

مجھے پوری امید ہے کہ علمدار بھائی اور امانت بھائی بھی واپس آ جائیں گے۔
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں۔ اب اپنے مبارک ہاتھوں سے اس کا تعارف بھی دے دیں۔ اس ای میل کو ہی پیسٹ کردیں جو تمام وصول کاروں کو ارسال کی گئی تھی میرے پاس اس کا ایچ ٹی ایم ایل دستیاب نہیں ورنہ پیش کردیتا۔
وسلام
 

مکی

معطل
نبیل نے کہا:
السلام علیکم مکی،

مجھے اس طرح سے آپ کے یہاں سے چلے جانے پر بہت دکھ ہوا تھا اور آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ خوشی ہو رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب ہمیں آپ کا ساتھ ہمیشہ میسر رہے گا۔

والسلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان شاء اللہ

واللہ الموفق
 

مکی

معطل
شمشاد نے کہا:
خوش آمدید مکی بھائی

آپ یقین نہیں کریں گے کہ آپ کو واپس محفل میں دیکھ کر کتنی خوشی ہوئی۔

مجھے پوری امید ہے کہ علمدار بھائی اور امانت بھائی بھی واپس آ جائیں گے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وہ بھی ضرور آئیں گے ان شاء اللہ..

واللہ الموفق
 

علمدار

محفلین
السلام علیکم!
شمشاد بھائی! آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مجھے الفاظ نہیں مل رہے :cry:
عمار بھائی کے ذریعے آپ کے پیغامات ملے تو آپ کے خلوص نے شرمندہ کر دیا- لیجیے حاضر ہیں :)
آپ کے سیگنیچر نے تو حیران کر دیا- کمپیوٹنگ کے لیے آپ کی محبت کا میں بہت مشکور ہوں- اب آپ اپنا ایڈریس عنایت فرمائیں تو آپ کو میگزین بھیجا جائے- اب انشا اللہ یہ تعلق قائم رہے گا-
ایک دفعہ پھر آپ کا بہت بہت شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام علمدار بھائی

خوش آمدید جناب

یہ آپ کی محبت ہے جو ایسا سمجھتے ہیں۔

آپ کو محفل میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
 

علمدار

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی!
ہمارے لیے آپ بے حد قابل احترام ہیں- جلد انشا اللہ امانت بھائی بھی محفل پر حاضری دیں گے-
 
Top