ہمم گلوبل سائنس میں کافی عرصہ پہلے ایک اعلان سا پڑھا تھا۔ اس کی کچھ کچھ سمجھ اب آ کر لگی ہے۔
ہر رسالے پر یورپ، امریکہ و کینیڈا، مڈل ایسٹ کے لئے ریٹ لکھا ہوتا ہے۔ آپ کے لئے یہ شرط کیوں کہ پہلے ایڈریس بھیجا جائے تبھی قیمت کا پتہ چلے گا؟
مجھے تو کچھ کچھ یہ ایسا لگتا ہے جیسے امریکی کمپنیاں زپ کوڈ لے کر قیمت دیکھاتی ہیں۔
قیمت کی مناسب ہونے نہ ہونے کی بات تو اس کے صفحات کی تعداد سے پتہ چلے گی۔ اور آپ پہلے گلوبل سائنس سے وابستہ رہ چکے ہیں تو امید ہے معیار بھی کم از کم اس جیسا یا اس سے بہتر ہی ہو گا کم نہیں۔