فاتح
لائبریرین
کُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِی
فَعَمِی عَلَیْکَ النَّاظِر
مَن شاَءَ بَعدَکَ فَلْیَمُت
فَعَلَیْکَ کُنْتُ اَحَاذِر
(حسان بن ثابتؓ)
تم کہ پتلی تھے میری آنکھوں کی
دیدے ویراں ہوئے تمھارے بعد
مجھے دھڑکا فقط تمھارا تھا
اب جو چاہے مرے تمھارے بعد
(منظوم ترجمہ از فاتح الدین بشیرؔ)
نوٹ: یہ حضرت حسان بن ثابتؓ کے ان اشعار کا منظوم ترجمہ ہے جو انھوں نے آنحضور ﷺ کی وفات پر کہے تھے۔