کنگ آف دی نورا کشتی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

کاشفی

محفلین
10530931_928744727139364_6837319010922769333_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
ارتکازِ اختیارات: چند مثالیں

30 جنوری ، 2012
درخواست گزار نوشاب خان ایڈووکیٹ نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ کئی اہم وزارتیں اور محکمے وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جو آئین کے منافی ہے

16 اکتوبر 2013
مسلم لیگ (ن) کے ایک لیڈر نے کہا ”ہر لحاظ سے یہ ایک اختیارات کے ارتکاز والی حکومت ہے جبکہ اختیارات کی تقسیم اور اجتماعی ذمے داری پارلیمانی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے“...
...وزیراعظم کے پاس خارجہ‘ قانون‘ دفاع‘ تجارت اور مواصلات کی اہم وزارتیں ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ جو خادم اعلیٰ کہلانا پسند کرتے ہیں ایک درجن سے زیادہ وزارتیں اپنے پاس رکھتے ہیں۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ مغربی جمہوریت دراصل ملوکیت کی ہی ایک مہذب شکل ہے۔ جس جمہوریت میں مشاورت اور شراکت نہ ہو اسے بادشاہت اور ملوکیت ہی کہا جائے گا


25 جون ، 2014
وزیر اعلی شہباز شریف :-وزارت اعلیٰ کے قلمدان کے علاوہ بلدیات، داخلہ،اطلاعات،صحت،ٹرانسپورٹ،سی اینڈ ڈبلیو سمیت کئی محکمے وزیراعلیٰ کے پاس ہی ہیں

اس کے علاوہ حکومت نے مقامی حکومتوں کے نظام کو قائم کرنے سے پہلو تہی کر رکھی ہے
آرٹیکل 140 اے:مقامی حکومت کا نظام:-
ہر ایک صوبہ قانون کے ذریعے ، مقامی حکومت کا نظام قائم کرے گا اور سیاسی ، انتظامی اور مالیاتی ذمہ داری اور اختیار مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کر دے گا۔
 
آخری تدوین:
"بچاؤ بچاؤ " جمہوریت " کو خطرہ ہے " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواز شریف ۔۔ " اپنی جان پر کھیل کر "جمہوریت" کی حفاظت کرینگے ۔"
آصف زرداری ۔۔۔ " جمہوریت " کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونےدینگے ۔"
فضل الرحمن ۔۔۔۔۔ "کروڑوں لوگوں کو سڑکوں پر لے آئینگے اگر "جمہوریت" کو خطرہ ہوا تو ۔"
محمود اچکزئی " جمہوریت " کو نقصان پہنچانے والوں کو میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا ۔"
اسنفند یار ولی ۔۔۔ " جمہوریت" کو بچانا اولین ترجیح ہے ۔"
سراج الدین ۔۔۔۔۔ " حکومت کے لیے نہیں بلکہ " جمہوریت " کے تحفظ کے لیے عمران خان کی اس مارچ کے مخالف ہیں ۔ "
الطاف حسین ۔۔۔۔۔ " جلدی مزاکرات کیے جائیں تاکہ " جمہوریت " کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے ۔"
افتخار چودھری ۔۔۔ " جمہوریت " کو نقصان پہنچا تو سخت مزاحمت کرینگے ۔"

حافظ لودھیانوی اور لال مسجد انتظامیہ کا " جمہوریت "کے لیے مظاہرہ !!

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

" بچاؤ بچاؤ عوام اور پاکستان کو خطرہ ہے "

مہنگائی سے عوام مر رہی ہے !! ۔۔ " جمہوریت کی بقا کے لیے برداشت کریں "۔۔۔۔

بے روزگاری سے عوام خودکشیاں کر رہے ہیں ۔۔۔ " جمہوریت کے استحکام کے لیے تھوڑا برداشت کریں "

لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آکر اپنے گھروں سے نکل آئے ہیں ۔۔۔۔ " انھیں واپس گھروں میں لے جائیں انکا یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے ۔"

سیلاب میں عوام تباہ ہو رہی ہے ۔۔۔ " فوج کو بلاؤ "
زلزلے میں عوام مر گئے ہیں انکی مدد کریں ۔۔۔۔۔ " یہ کام فوج کر سکتی ہے "
دہشت گردوں نے عوام کو بموں سے اڑانا شروع کر دیا ہے ۔۔۔ " بھئی فوج کس لیے ہے "
آئی ڈی پیز کو مدد کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " فوج بہتر ہینڈل کر لے گی "

انڈیا نے پاکستان کا پانی روک دیا ہے ۔ دریا خشک ہونے سے قحط پڑ جائیگا پاکستان اور عوام دونوں تباہ ہوجائینگے ۔۔ "کیا کہا ؟ ہم نے سنا نہیں ؟؟؟

انڈیا پاکستان پر حملہ آور ہے اور سرحد پر گولہ باری کر رہا ہے ۔۔۔ " اونچا بولو سنائی نہیں دے رہا ؟؟؟

"بھئی تم ان غیر اہم معاملات کو بیچ میں کیوں لے آئے ہو ؟ تم دیکھ نہیں رہے ہم اس وقت "جمہوریت" کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ؟"

تحریر شاہدخان
 
اردو محفل کے قارئین کے علم میں لاتا چلوں کہ عنقریب اس دھاگے کا انت ہونے والا ہے باقی تو آپ سمجھ ہی گئے ہونگے اگر کچھ دوست نہ سمجھے ہوں تو الگ بات ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top