"بچاؤ بچاؤ " جمہوریت " کو خطرہ ہے " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف ۔۔ " اپنی جان پر کھیل کر "جمہوریت" کی حفاظت کرینگے ۔"
آصف زرداری ۔۔۔ " جمہوریت " کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونےدینگے ۔"
فضل الرحمن ۔۔۔۔۔ "کروڑوں لوگوں کو سڑکوں پر لے آئینگے اگر "جمہوریت" کو خطرہ ہوا تو ۔"
محمود اچکزئی " جمہوریت " کو نقصان پہنچانے والوں کو میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا ۔"
اسنفند یار ولی ۔۔۔ " جمہوریت" کو بچانا اولین ترجیح ہے ۔"
سراج الدین ۔۔۔۔۔ " حکومت کے لیے نہیں بلکہ " جمہوریت " کے تحفظ کے لیے عمران خان کی اس مارچ کے مخالف ہیں ۔ "
الطاف حسین ۔۔۔۔۔ " جلدی مزاکرات کیے جائیں تاکہ " جمہوریت " کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے ۔"
افتخار چودھری ۔۔۔ " جمہوریت " کو نقصان پہنچا تو سخت مزاحمت کرینگے ۔"
حافظ لودھیانوی اور لال مسجد انتظامیہ کا " جمہوریت "کے لیے مظاہرہ !!
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
" بچاؤ بچاؤ عوام اور پاکستان کو خطرہ ہے "
مہنگائی سے عوام مر رہی ہے !! ۔۔ " جمہوریت کی بقا کے لیے برداشت کریں "۔۔۔۔
بے روزگاری سے عوام خودکشیاں کر رہے ہیں ۔۔۔ " جمہوریت کے استحکام کے لیے تھوڑا برداشت کریں "
لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آکر اپنے گھروں سے نکل آئے ہیں ۔۔۔۔ " انھیں واپس گھروں میں لے جائیں انکا یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے ۔"
سیلاب میں عوام تباہ ہو رہی ہے ۔۔۔ " فوج کو بلاؤ "
زلزلے میں عوام مر گئے ہیں انکی مدد کریں ۔۔۔۔۔ " یہ کام فوج کر سکتی ہے "
دہشت گردوں نے عوام کو بموں سے اڑانا شروع کر دیا ہے ۔۔۔ " بھئی فوج کس لیے ہے "
آئی ڈی پیز کو مدد کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " فوج بہتر ہینڈل کر لے گی "
انڈیا نے پاکستان کا پانی روک دیا ہے ۔ دریا خشک ہونے سے قحط پڑ جائیگا پاکستان اور عوام دونوں تباہ ہوجائینگے ۔۔ "کیا کہا ؟ ہم نے سنا نہیں ؟؟؟
انڈیا پاکستان پر حملہ آور ہے اور سرحد پر گولہ باری کر رہا ہے ۔۔۔ " اونچا بولو سنائی نہیں دے رہا ؟؟؟
"بھئی تم ان غیر اہم معاملات کو بیچ میں کیوں لے آئے ہو ؟ تم دیکھ نہیں رہے ہم اس وقت "جمہوریت" کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ؟"
تحریر شاہدخان